محترم قارئین السلام علیکم !میرے پاس ایک نہایت تیر بہدف عمل ہے جو عبقری رسالہ کے ذریعہ آ پ کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔گھریلو لڑائی جھگڑوں اور نفرتوں سے نجات کے لئے انتہائی مجرب ہے۔اگر شوہر بہت ضدی ہے اور ہر وقت لڑائی کا موقع ڈھونڈتاہے اور صبح جاتا ہے اور رات کو دیر سے گھر آتا ہے ‘ لڑائی بے وجہ کرتا ہے اور اگر وہ یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ خاوند نہیں کوئی جلاد ہے تو اُس کا پکا اور میٹھا علاج میرے پاس موجود ہے جس کی برکت سے بھٹکا ہوا شوہر اس عمل کی برکت سےاس طرح راہ راست پر آجائے گا کہ آپ حیران ہوجائیں گے‘ یہ بارہا کا آزمودہ علاج ہے ۔ اس عمل کوباوضو ہو کر کرنا ہے ۔ یہ عمل فجر ‘ ظہر ‘ عصر یا مغریب کسی بھی نماز کے بعد کر سکتے ہیں لیکن عشاء کی نماز کے بعد کرنے سے جلد تاثیر مل جاتی ہے۔جائے نماز پر بیٹھ کر تین مرتبہ اول وآخر درود پاک ’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِ مُحَمَّدِْ‘‘پھر تعویذ اور تسمیہ کے ساتھ سورۃ نمل کی آیت مبارک نمبر30 ’’اِنَّهٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَ اِنَّهٗ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِایک باریہ آیت پڑھنی ہے ، پھر تسمیہ پڑھ کے ساتھ یہ آیت دوبارہ پڑھنی ہے۔ کل ملا کر تین مرتبہ یہ پڑھنی ہے۔ یہ پڑھ کر جہاں شوہر سورہا ہے اُس کو پھونک مار دیں‘یہ عمل ایک ہفتہ مسلسل کریں۔ یہ عمل اُن کے لیے بھی ہے جن کا شوہر کسی نا محرم خاتون کی محبت میں گرفتار ہو‘اس کے اس عیب سے نجات کا تصور کر کے یہ عمل کرلیں‘اس وظیفہ کے ساتھ سات بار یہ دعا بھی پڑھیںبِسْمِ اللہِ اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصَبَهَا توبہت جلداور بہترین نتیجہ ملے گا ان شاءاللہ۔ہم گھر والوں نے کچھ لوگوں کے لئے یہ عمل خود بھی کیا دوسروں کو بھی بتایا‘ جس نے بھی اس عمل کو آزمایا‘ ایک سے دو بار کرنے کے بعد ہی نتیجہ ملنا شروع ہو گیا ‘ نفرتیں ‘ گھریلو الجھنیں اور ناچاقیاں ختم ہو گئیں ۔
سعدیہ‘ بہاولپور

حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں