Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

مٹی کے گھڑے سے پرانے ٹائیفائیڈ بخار کا علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جب سے عبقری سے جڑا ہوں‘ بہت نفع پایا ہے۔اپنے چند مشاہدات قارئین کی خدمت میں تحریر کر رہا ہوں۔

ٹائیفائیڈ بخار کا علاج

ٹائیفائیڈ بخار ایک ایسا انفیکشن ہے جو خون میں پھیل جاتا ہے اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔ آلودہ پانی اور غیر متوازن غذاؤں کی وجہ سے اس انفیکشن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔اگر بروقت اس کا علاج نہ کروایا جائے تو ٹائیفائیڈ کے جراثیم سالہا سال جسم کے اندرموجود رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً بخار ہوتا رہتا ہے اور یہ مزید کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔میرے پاس ٹائیفائیڈ بخار کا ایک ایسا آزمودہ ٹوٹکہ ہے جسے استعمال کرنے سے کئی لوگ شفایاب ہو چکے ہیں۔آج یہ نسخہ عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سےنفع اٹھا سکیں۔نسخہ درج ذیل ہے۔

ھوالشافی:خاکسی اور نیلوفر کے بیج تقریباً بیس بیس روپے کے لے لیں۔انہیں مٹی کے کورے گھڑے یا پھر بہتر ہے کہ صراحی میں ڈال لیں۔اس کا پانی بڑھاتے جائیں اور مریض کو یہی پانی پینے کے لئے دیں۔اس نسخہ کو کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنے سے پرانے سےپرانا ٹائیفائیڈ کا بخار ختم ہو جاتا ہے اورمستقل شفاء مل جاتی ہے۔

سخت تکلیف میںراحت دینے والانسخہ

جسم کے کسی حصہ پر چوٹ آجائے‘گرم لوہایاپائوں میں کیل وغیرہ لگ جائے ‘ سخت درد کا سامنا ہو اور آرام نہ مل رہا ہو تو ایک چمچ دیسی گھی لے کر اس میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر ہلکی آنچ پر گرم کر لیں۔اب جس قدر یہ گرم لیپ برداشت کر سکیں پٹی کے ذریعہ چوٹ والی جگہ پر لگالیں‘جتنا زیادہ گرم برداشت کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہو گا۔چند گھنٹے یہ پٹی متاثرہ جگہ پر لگی رہنے دیں۔اس ٹوٹکہ کے استعمال سے فوری طور پر درد میں افاقہ ہوتا ہے اور زخم بھی خراب نہیں ہوتا۔ چوٹ لگنے کی وجہ سے اگر خون بہہ رہا ہو تو اس میں ہلدی ڈال کر دبا دیں‘ خون بھی رک جائے گا اور ان شاءاللہ زخم بھی خراب نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ اگر کوئی بڑا حادثہ پیش آجائے‘ زیادہ بڑا زخم ہو اور آرام نہ مل رہا ہو تو آدھا یا ایک چمچ ہلدی ایک گلاس دودھ میں ملا کر چند روز استعمال کرنے سے بہت نفع ہوتا ہے۔یہ نسخہ عام لوگ بھی استعمال کر سکتے ہیں‘ صحت کے لئے نہایت مفید ہے‘ اگر پٹھوں کے مسائل ہوں تو ضرور استعمال کریں۔

حسن ہاشمی ‘ لاہور

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جب سے عبقری سے جڑا ہوں‘ بہت نفع پایا ہے۔اپنے چند مشاہدات قارئین کی خدمت میں تحریر کر رہا ہوں۔ٹائیفائیڈ بخار کا علاجٹائیفائیڈ بخار ایک ایسا انفیکشن ہے جو خون میں پھیل جاتا ہے اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔ آلودہ پانی اور غیر متوازن غذاؤں کی وجہ سے اس انفیکشن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔اگر بروقت اس کا علاج نہ کروایا جائے تو ٹائیفائیڈ کے جراثیم سالہا سال جسم کے اندرموجود رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً بخار ہوتا رہتا ہے اور یہ مزید کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔میرے پاس ٹائیفائیڈ بخار کا ایک ایسا آزمودہ ٹوٹکہ ہے جسے استعمال کرنے سے کئی لوگ شفایاب ہو چکے ہیں۔آج یہ نسخہ عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سےنفع اٹھا سکیں۔نسخہ درج ذیل ہے۔ھوالشافی:خاکسی اور نیلوفر کے بیج تقریباً بیس بیس روپے کے لے لیں۔انہیں مٹی کے کورے گھڑے یا پھر بہتر ہے کہ صراحی میں ڈال لیں۔اس کا پانی بڑھاتے جائیں اور مریض کو یہی پانی پینے کے لئے دیں۔اس نسخہ کو کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنے سے پرانے سےپرانا ٹائیفائیڈ کا بخار ختم ہو جاتا ہے اورمستقل شفاء مل جاتی ہے۔سخت تکلیف میںراحت دینے والانسخہجسم کے کسی حصہ پر چوٹ آجائے‘گرم لوہایاپائوں میں کیل وغیرہ لگ جائے ‘ سخت درد کا سامنا ہو اور آرام نہ مل رہا ہو تو ایک چمچ دیسی گھی لے کر اس میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر ہلکی آنچ پر گرم کر لیں۔اب جس قدر یہ گرم لیپ برداشت کر سکیں پٹی کے ذریعہ چوٹ والی جگہ پر لگالیں‘جتنا زیادہ گرم برداشت کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہو گا۔چند گھنٹے یہ پٹی متاثرہ جگہ پر لگی رہنے دیں۔اس ٹوٹکہ کے استعمال سے فوری طور پر درد میں افاقہ ہوتا ہے اور زخم بھی خراب نہیں ہوتا۔ چوٹ لگنے کی وجہ سے اگر خون بہہ رہا ہو تو اس میں ہلدی ڈال کر دبا دیں‘ خون بھی رک جائے گا اور ان شاءاللہ زخم بھی خراب نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ اگر کوئی بڑا حادثہ پیش آجائے‘ زیادہ بڑا زخم ہو اور آرام نہ مل رہا ہو تو آدھا یا ایک چمچ ہلدی ایک گلاس دودھ میں ملا کر چند روز استعمال کرنے سے بہت نفع ہوتا ہے۔یہ نسخہ عام لوگ بھی استعمال کر سکتے ہیں‘ صحت کے لئے نہایت مفید ہے‘ اگر پٹھوں کے مسائل ہوں تو ضرور استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 962 reviews.