Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

200 جنات کا سایہ!امریکہ کا خوفناک ترین گھر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

کیا انگریز پر جادو‘ جنات نظربد اوربندش کے وار ہوتے ہیں؟حقائق سے پردہ اٹھ گیا!

یہ ایک ایسے گھر کی سچی کہانی ہے جس کی گواہی میں پولیس ڈاکٹر ،نرسز اور بےشمار لوگ شامل ہیں ۔یہ واقعہ امریکہ کے شہر "انڈیاناپولس " کا ہے۔ وہاں کی پولیس نے اس واقعہ پر چھ سو صفحات کی رپورٹ جاری کی۔"انڈیاناپولس " امریکہ کی ریاست انڈیانا کا دارالحکومت ہے۔

پُراسرار واقعہ کا آغاز

اس پُراسرا واقعہ کا آغاز نومبر 2011 سے شروع ہوتا ہے جب ایمنز فیملی ایک کرائے کے گھر میں شفٹ ہوئی ۔یہ گھرکارولائنا (Carolina)  نامی ایک سڑک پر واقع تھا۔اس گھر میں لاٹویا" ("Latoya") نام کی ایک خاتون ،اس کی ماں اور تین بچے رہتے تھے ۔اس گھر میں شفٹ ہونے کے ٹھیک ایک مہینہ گزر جانے کے بعد موٹی مکھیاں اُڑتی دیکھائی دینے لگ گئی۔یہ موسم مکھیوں کا نہیں تھااس لئے ان لوگوں کو بے حد عجیب لگا‘ اس کے بعد اس گھر میں چھوٹے چھوٹے واقعات کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ جیسا کہ ان کے گھر کے تہہ خانے میں کسی کے چلنے کی آواز سنائی دیتی اور بعد میں اس جگہ گیلے جوتوں کے نشانات ملتے ۔ ان واقعات کی وجہ سے یہ فیملی خوف میں مبتلا تو ہو گئی تھی لیکن انہوں نے ان چیزوں پر زیادہ دھیان نہیں دیا۔

لیکن مزید خوفناک واقعات کا آغاز 10 مارچ 2012 سے شروع ہوا جب اس فیملی کے کچھ مہمان ان کے گھر آئے ہوئے تھے رات بہت ہو چکی تھی اور سب سو چکے تھے ۔ 

خوفناک واقعہ!ماں اور نانی کی چیخیں

لاٹویا" ("Latoya") اپنی بارہ سال کی بیٹی کو دیکھنے اس کے کمرے میں گئی کہ وہ سو چکی ہے کہ نہیں۔ جب یہ اپنی بیٹی کے کمرے میں پہنچی تو اس نے چیخنا شروع کر دیا ۔اس کی چیخوں کی آوازیں سن کر بچوں کی نانی بھاگتی ہوئی کمرے کی طرف گئی جہاں اس نے دیکھا کہ اس کی نواسی اپنے بیڈ سے اوپر ہوا میں سیدھا لیٹی ہوئی ہے تو خوف سے اس نے بھی چیخنا شروع کر دیا۔انہوں نے لڑکی کو پکڑ کر فوراً بستر پر واپس لٹایا۔لیکن یہ واقعہ اتنا خوفناک تھا کہ انہیں گھر آئے مہمانوں نے مشورہ دیا کہ آپ لوگ جلد از جلد اس گھر کو چھوڑ دیں ۔ لیکن ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ یہ گھر چھوڑ کر کسی دوسرے گھر میں شفٹ ہو سکیں ۔ان لوگوں نے چرچ ‘ پادری اور مختلف عامل حضرات سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ۔لیکن کسی نے ان کی مدد نہیں کی ۔آخر کار کسی ایک پادری نے ان کو بتایا  کہ ان کے گھر میں دو سو جنات کا قبضہ ہےاور اس نے ان کو مشورہ دیا کہ ان کے بچوں کے ہاتھ تیل سے دھلوائے جائیں اور تہہ خانہ میں سلفر کو جلایا جائے‘انہوں نے یہ سب کر کے دیکھ لیا لیکن کوئی فرق نہ پڑا ۔ ان کے تینوں بچے دن بدن انتہائی عجیب حرکتیں کرنا شروع ہو گئے ۔ان کی آنکھیں اندر کی طرف دھنس گئیں‘وہ عجیب طرح سے ہنستے اور انتہائی بھاری آواز میں بات کرتے۔

ہسپتال کا تمام عملہ خوفزدہ ہو گیا

ان کی دادی نے پولیس کو بتایا کہ ان کا سب سے چھوٹا نواسہ الماری میں بیٹھ کر خود سے باتیں کرتا ہے اور ایک دفعہ اسی بچے کو کسی طاقت نے بیت الخلاء سے اٹھا کر باہر پھینکا ۔آخر کار انہوں نے اپنی فیملی ڈاکٹر سے بھی رابطہ کیا‘وہ ان تینوں بچوں سے ہسپتال میں ملا۔ان میں سے ایک بچے نے ڈاکٹر کو ہلکی سے آواز میں بُرا بھلا کہنا شروع کر دیا ۔تینوں بچے اس وقت ڈاکٹر کے سامنے کھڑے ہوئے اور ان کے ساتھ ایک نرس بھی موجود تھی ‘ان سب کے سامنے ایک بچے کو کسی نے اٹھایا اور دیوار پر مارا ۔یہ بچہ ان کے سامنے اٹھا اور وہ دیوار پر الٹا چلنا شروع ہو گیا ‘ تھوڑا سا چلنے کے بعد یہ سیدھا اپنی نانی کے قدموں میں گر گیا اور اس نے اپنی نانی کے ہاتھ پکڑ لئے ۔ اس حادثہ نے ڈاکٹر اور نرسز کو خوفزدہ کر دیا ۔اس واقعہ کے بعد بچوں کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ان تینوں بچوں کو چائلڈ سروس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ان کے گھر پولیس نے بھی وزٹ کیا‘ان میں سے ایک پولیس آفیسر نے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ اس گھر سے نکلتے ہوئے اس کی گاڑی سٹارٹ ہونے کے بعد خود سے پیچھے کی طرف جانے لگی اور اس کا ایکسیڈنٹ ہوتے ہوتے بچا۔ پولیس نے اس گھر کی ایک تصویر بھی لی جو انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اس تصویر میں گھر کی کھڑکی میں کوئی کھڑا نظر آرہا تھا جبکہ اس وقت یہ گھر بالکل خالی تھا ۔یہ تصویر انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہوئی ۔ اس کے بعد وہاں کی پولیس کی طرف سے ایک انوکھا فیصلہ کیا گیا کہ اس گھر میں کسی عامل کو لے جایا جائے گا اور ان بچوں کا علاج کروایا جائے گا ۔مئی 2012ء میں ان بچوں کاجنات سے چھٹکارے کے لئے علاج شروع کروایا گیا یہ تاریخ میں پہلی بار تھا کہ پولیس کی طرف سے آفیشل طریقے سے جنات سے نجات کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ علاج جون 2012 ءتک جاری رہااور تمام علاج کے دوران پولیس بچوں کے ساتھ رہی جس سےیہ بچے کسی حد تک نارمل ہو گئے۔چار سال بعد 2016 ءمیں اس گھر کے مالک نے اس گھر کو گرا کر جلا دیا ۔

 

اہم نوٹ: واقعی انگریز جادو جنات نظربد اور پراسرار دنیا کو مانتے ہیں‘ کون کہتا ہے نہیں مانتے؟ تفصیلات جاننے کیلئےابھی عبقری ویب سائٹ پر موجود ’’جادوئی لائبریری‘‘ کا وزٹ کیجئے جہاں انگریزوں کی لکھی ہوئیں سینکڑوں کتب اور لنکس موجود ہیں۔ www.ubqari.orgکا وزٹ کیجئے اور مین بار پر (اوپر والی لائن)موجود بٹن ’’جادوئی لائبریری‘‘ پر کلک کیجئے اور پراسرار جادوئی دنیا میں داخل ہوجائیں۔

یہ ایک ایسے گھر کی سچی کہانی ہے جس کی گواہی میں پولیس ڈاکٹر ،نرسز اور بےشمار لوگ شامل ہیں ۔یہ واقعہ امریکہ کے شہر "انڈیاناپولس " کا ہے۔ وہاں کی پولیس نے اس واقعہ پر چھ سو صفحات کی رپورٹ جاری کی۔"انڈیاناپولس " امریکہ کی ریاست انڈیانا کا دارالحکومت ہے۔پُراسرار واقعہ کا آغازاس پُراسرا واقعہ کا آغاز نومبر 2011 سے شروع ہوتا ہے جب ایمنز فیملی ایک کرائے کے گھر میں شفٹ ہوئی ۔یہ گھرکارولائنا (Carolina)  نامی ایک سڑک پر واقع تھا۔اس گھر میں لاٹویا" ("Latoya") نام کی ایک خاتون ،اس کی ماں اور تین بچے رہتے تھے ۔اس گھر میں شفٹ ہونے کے ٹھیک ایک مہینہ گزر جانے کے بعد موٹی مکھیاں اُڑتی دیکھائی دینے لگ گئی۔یہ موسم مکھیوں کا نہیں تھااس لئے ان لوگوں کو بے حد عجیب لگا‘ اس کے بعد اس گھر میں چھوٹے چھوٹے واقعات کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ جیسا کہ ان کے گھر کے تہہ خانے میں کسی کے چلنے کی آواز سنائی دیتی اور بعد میں اس جگہ گیلے جوتوں کے نشانات ملتے ۔ ان واقعات کی وجہ سے یہ فیملی خوف میں مبتلا تو ہو گئی تھی لیکن انہوں نے ان چیزوں پر زیادہ دھیان نہیں دیا۔لیکن مزید خوفناک واقعات کا آغاز 10 مارچ 2012 سے شروع ہوا جب اس فیملی کے کچھ مہمان ان کے گھر آئے ہوئے تھے رات بہت ہو چکی تھی اور سب سو چکے تھے ۔ خوفناک واقعہ!ماں اور نانی کی چیخیںلاٹویا" ("Latoya") اپنی بارہ سال کی بیٹی کو دیکھنے اس کے کمرے میں گئی کہ وہ سو چکی ہے کہ نہیں۔ جب یہ اپنی بیٹی کے کمرے میں پہنچی تو اس نے چیخنا شروع کر دیا ۔اس کی چیخوں کی آوازیں سن کر بچوں کی نانی بھاگتی ہوئی کمرے کی طرف گئی جہاں اس نے دیکھا کہ اس کی نواسی اپنے بیڈ سے اوپر ہوا میں سیدھا لیٹی ہوئی ہے تو خوف سے اس نے بھی چیخنا شروع کر دیا۔انہوں نے لڑکی کو پکڑ کر فوراً بستر پر واپس لٹایا۔لیکن یہ واقعہ اتنا خوفناک تھا کہ انہیں گھر آئے مہمانوں نے مشورہ دیا کہ آپ لوگ جلد از جلد اس گھر کو چھوڑ دیں ۔ لیکن ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ یہ گھر چھوڑ کر کسی دوسرے گھر میں شفٹ ہو سکیں ۔ان لوگوں نے چرچ ‘ پادری اور مختلف عامل حضرات سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ۔لیکن کسی نے ان کی مدد نہیں کی ۔آخر کار کسی ایک پادری نے ان کو بتایا  کہ ان کے گھر میں دو سو جنات کا قبضہ ہےاور اس نے ان کو مشورہ دیا کہ ان کے بچوں کے ہاتھ تیل سے دھلوائے جائیں اور تہہ خانہ میں سلفر کو جلایا جائے‘انہوں نے یہ سب کر کے دیکھ لیا لیکن کوئی فرق نہ پڑا ۔ ان کے تینوں بچے دن بدن انتہائی عجیب حرکتیں کرنا شروع ہو گئے ۔ان کی آنکھیں اندر کی طرف دھنس گئیں‘وہ عجیب طرح سے ہنستے اور انتہائی بھاری آواز میں بات کرتے۔ہسپتال کا تمام عملہ خوفزدہ ہو گیاان کی دادی نے پولیس کو بتایا کہ ان کا سب سے چھوٹا نواسہ الماری میں بیٹھ کر خود سے باتیں کرتا ہے اور ایک دفعہ اسی بچے کو کسی طاقت نے بیت الخلاء سے اٹھا کر باہر پھینکا ۔آخر کار انہوں نے اپنی فیملی ڈاکٹر سے بھی رابطہ کیا‘وہ ان تینوں بچوں سے ہسپتال میں ملا۔ان میں سے ایک بچے نے ڈاکٹر کو ہلکی سے آواز میں بُرا بھلا کہنا شروع کر دیا ۔تینوں بچے اس وقت ڈاکٹر کے سامنے کھڑے ہوئے اور ان کے ساتھ ایک نرس بھی موجود تھی ‘ان سب کے سامنے ایک بچے کو کسی نے اٹھایا اور دیوار پر مارا ۔یہ بچہ ان کے سامنے اٹھا اور وہ دیوار پر الٹا چلنا شروع ہو گیا ‘ تھوڑا سا چلنے کے بعد یہ سیدھا اپنی نانی کے قدموں میں گر گیا اور اس نے اپنی نانی کے ہاتھ پکڑ لئے ۔ اس حادثہ نے ڈاکٹر اور نرسز کو خوفزدہ کر دیا ۔اس واقعہ کے بعد بچوں کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ان تینوں بچوں کو چائلڈ سروس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ان کے گھر پولیس نے بھی وزٹ کیا‘ان میں سے ایک پولیس آفیسر نے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ اس گھر سے نکلتے ہوئے اس کی گاڑی سٹارٹ ہونے کے بعد خود سے پیچھے کی طرف جانے لگی اور اس کا ایکسیڈنٹ ہوتے ہوتے بچا۔ پولیس نے اس گھر کی ایک تصویر بھی لی جو انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اس تصویر میں گھر کی کھڑکی میں کوئی کھڑا نظر آرہا تھا جبکہ اس وقت یہ گھر بالکل خالی تھا ۔یہ تصویر انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہوئی ۔ اس کے بعد وہاں کی پولیس کی طرف سے ایک انوکھا فیصلہ کیا گیا کہ اس گھر میں کسی عامل کو لے جایا جائے گا اور ان بچوں کا علاج کروایا جائے گا ۔مئی 2012ء میں ان بچوں کاجنات سے چھٹکارے کے لئے علاج شروع کروایا گیا یہ تاریخ میں پہلی بار تھا کہ پولیس کی طرف سے آفیشل طریقے سے جنات سے نجات کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ علاج جون 2012 ءتک جاری رہااور تمام علاج کے دوران پولیس بچوں کے ساتھ رہی جس سےیہ بچے کسی حد تک نارمل ہو گئے۔چار سال بعد 2016 ءمیں اس گھر کے مالک نے اس گھر کو گرا کر جلا دیا ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 964 reviews.