محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے خاص ایام میں شدید تکلیف ہوتی تھی۔اس پریشانی کی وجہ سے معمول کے کام کرتے ہوئے بھی بہت دِقت کا سامنا کرنا پڑتا۔اس مرض سے نجات کے لئے میں نے عبقری رسالہ میں ایک نسخہ پڑھا‘ اسے آزمانے سے میرا یہ مسئلہ حیران کن طور چند ہی دن میں حل ہو گیا۔پھر یہی نسخہ میں نے بہت سی جاننے والی خواتین جو اس مرض کا شکار تھیں انہیں بھی استعمال کروایا جس سے انہیں بھی شفاء ملی‘ آج وہ سب دعائوں سے نوازتی ہیں۔نہایت آسان نسخہ ہے۔تین دن مسلسل اجوائن‘ آدھا چمچ پانی کے ہمراہ استعمال کریں اور ایک چھوٹا سا ٹکڑا پرانے گڑ کامنہ میں رکھ کر چوستے رہیں اور پھر کھا لیں۔جو خواتین اس مسئلہ کا شکار ہیں چند دن ضرور استعمال کریں۔
بشریٰ الیاس‘ لاہور
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں