محترم علامہ لاہوتی صاحب السلام علیکم! آپ نے ہمیں ایسی دنیا سے متعارف کروایا ہے جس سے ہمارے دنیا آخرت کے کام بن رہے ہیں۔آپ کے بتائے گئے اعمال سے حیرت انگیز انعام ملتا ہے۔ میری زندگی کا ایک ا یسا واقعہ ہے جس نے مجھے حیران کردیا۔میرے کاروبار کی نوعیت ایسی ہے کہ میرے اکثر بیرون ملک سفر ہوتے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے میں نے کاروبار کے سلسلے میںچائنہ جانا تھا۔میں نے سوچا ایک دن پہلے موتی مسجد(لاہور شاہی قلعہ کے اندر موجودتاریخی مسجد جسے ’’موتی مسجد‘ ‘ کہاجاتا ہے) میں نفل ادا کرکے جائوں گا تا کہ سفر میں کامیابی ملے۔ ان دنوں مجھے ایک تکلیف تھی۔ میرے پاخانہ کی جگہ مقعد پر درد اور شدید جلن ہورہی تھی۔ اس کے لئے مسلسل دوائی کا استعمال کر رہا تھا، دوائی کا ناغہ نہیں کر سکتا تھا ورنہ تکلیف برداشت سے باہر ہو جاتی ۔میں سفر سے ایک دن پہلے موتی مسجد میں گیا۔ پہلے وہاںجماعت کے ساتھ نماز ظہر ادا کی اور بعد میں دو نفل اسی ترتیب سے ادا کیے جس طرح آ پ نے اپنے کالم میں بیان فرمائے ہیں ، سورہ فاتحہ پڑھتے ہوئےجب اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُﭤپر پہنچیں تو بار باراس کی تکرار کریں، جب تک یہ پڑھ سکیں، پڑھتے رہیں۔ عمل مکمل کرنے کے بعد میں نے خوب دل لگا کر کاروبار کی کامیابی اور اپنی بیماری سے شفاء کے لئے دعا کی اور شام کو آکر ڈاکٹر سے دوائی لے کر بیگ میں رکھ لی اور اگلی صبح فلائٹ سے چائنہ روانہ ہوگیا۔ پہلے ایک شہرمیں ایک دن کا قیام تھا اس کے بعدآگے روانہ ہوناتھا ۔ ایک دن کےبعد جب میں دوسرےشہر جا رہا تھا تو راستے میںمجھے خیال آیا میں نے دوائی تو کھائی نہیں اور حیرت کی بات ہے کہ مجھےتکلیف بھی نہیں ہوئی ،میں نے سوچا سفر ختم ہونے پر دوائی کھا لوں گا۔ پھر اپنی منزل پر پہنچا، فیکٹری کے لوگوں نے مجھے موصول کیا اور پھر کھانے پر لے گئے۔ کھانے میں گائےکا گوشت یخنی کی طرح پکا ہواتھا۔ مجھے بھوک بھی بہت تھی، ڈاکٹر نے گوشت سے پرہیز بتایاتھا لیکن سخت بھوک کی وجہ سے خوب گوشت بھی کھایا اور دسترخوان پر موجود دوسری چیزیں بھی اچھی طرح کھائیں لیکن میں حیران تھاکہ ایک گولی دوائی بھی نہیں نہ کھائی اور جو تکلیف دوائی کے بغیر ایک پل چین نہیں لینے دیتی تھی، اب اس کا احساس تک نہ ہوا۔ بغیر دوائی کے اتنا بڑا معجزہ میرے لیے بہت حیرانگی کی بات تھی۔وہ ساری دوائیاں جو میں ساتھ لایا تھا ویسے ہی واپس لے آیا اورنہ مجھے کوئی تکلیف ہوئی۔ یہ سب موتی مسجد کے نوافل کی بدولت تھا جس کی برکت سے اس بیماری سے شفاء مل گئی اور مجھے کاروبارلے لحاظ سے بھی بہت نفع ملا اوروہاں لوگوں میں عزت ملی۔ (محمدسعید، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں