محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کمر ، جوڑوں اور جسمانی کمزوری کےلئے بہت زبردست نسخہ ہے جو میں نے خود استعمال کیا، زبردست نفع پایا۔ میں تعمیرات کا کام کرتا ہوں۔ کچھ عرصےسے میری کمر، جوڑوں اور پٹھوں میں درد رہنے لگا تھا۔ایک دن اسی طرح میں ایک جگہ تعمیر کا کام کر رہا تھا، جب گھر سے چلا تھا تو میری کمر میں شدید درد تھا، پریشان تھا کیونکہ کام بھی کرنا ضروری تھا، اس لئے میں کمر درد کے لئےایلوپیتھک کی چند گولیاں ساتھ لے گیا تھا ، مگر ان گولیوں سے بھی وقتی طور پر افاقہ ہوا اور پھر سے کمر میں درد شروع ہو گیا ۔میں اللہ سے دعا کرتا رہا کہ میری مدد فرما۔ وہاں ایک بزرگ نے میری تکلیف بھانپ لی اور مجھ سے حال پوچھا، میںنے انہیں کمر کے درد کا بتایا۔انہوںنے مجھے عبقری کا تعارف کروایا اور دو نسخے بتائے کہ ان سے تمہاری زندگی میں سکون آ جائے گا۔میں نے گھر آکر پہلے ایک نسخہ بنایا ، چند دن استعمال کیا ، الحمد للہ میرے جسم کی کیفیت بدل گئی ، جسم میں جہاںجگہ جگہ درد رہتی تھی اور کمر ہڈیوں جوڑوں کی تکلیف ہوتی تھی وہ سب ختم ہو گئی۔میرا جسم اب طاقتور اور توانا ہو چکا ہے۔وہ نسخہ یہ ہے، ھوالشافی: تخم ریحان پچاس گرام‘ عقر قرحا پچاس گرام‘ مصری پچاس گرام۔ ترکیب: تخم ریحان کے علاوہ باقی اجزاء کو کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ بعد میں تخم ریحان اس سفوف میں ثابت مکس کردیں۔ نسخہ تیار ہے۔ خوراک: آدھا چمچ صبح و شام دوددھ کے ساتھ استعمال کریں ۔
کمر جوڑوں کے درد میں زبردست نفع بخش ٹوٹکہ
اس کے ساتھ جو دوسرا نسخہ انہوںنے بتایا وہ سونے پر سہاگے کا کام کرتا ہے۔ اس کے فائدے بے شمار ہیں اور اس کا استعمال جسم کو طاقت ور اور تازہ دم رکھتا ہے۔آنتیں صاف ہوتی ہیں اور جسم تھکتا نہیں ہے۔ ہر وقت چستی برقرار رہتی ہے۔ دوسرا نسخہ درج ذیل ہے۔
ھو الشافی: تخم ریحان پچاس گرام ، تخم بالنگو پچاس گرام ، گوند کتیرا پچاس گرام کوٹ کر ایک چمچ ایک گلاس دودھ میں ڈال کر رکھ دیں ، رات کو رکھیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں۔ یہ طاقت کا بہت زبردست نسخہ ہے۔ جن لوگوں کا مزاج گرم ہوتاہے ان کے لئے تو بے حد مفید چیز ہے ۔اس سے قبض کی تکلیف بھی ختم ہو جاتی ہے۔ میںنے یہ نسخے استعمال کیے ، ہاتھ پاؤں کی جلن بھی ختم ہو گئی، اب بھوک بھی خوب لگتی ہے ، سارا دن پیاس اور منہ کا خشک ہو جانا سب ختم ہو گیا ہے۔ سخت گرمی میں بھی کام کریں تو طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے، یہ نسخہ انسان کو طاقت دیتا ہے اور ایک دم تروتازہ رکھتا ہے ۔
اس بزرگ نے بھی یہ نسخے عبقری رسالہ سے ہی لئے تھے۔ میںنے پھر عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ، اس کے بارے میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ زندگی کے تمام مسائل کا حل اس رسالے میں موجود ہے۔اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو ہمیشہ ہر شراور فتنے سے بچائے رکھے اور یہ ہمیشہ لوگوں کی مشکلات حل ہونے کا ذریعہ بنا رہے‘آمین۔(عبید اللہ‘ ملتان)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کمر ، جوڑوں اور جسمانی کمزوری کےلئے بہت زبردست نسخہ ہے جو میں نے خود استعمال کیا، زبردست نفع پایا۔ میں تعمیرات کا کام کرتا ہوں۔ کچھ عرصےسے میری کمر، جوڑوں اور پٹھوں میں درد رہنے لگا تھا۔ایک دن اسی طرح میں ایک جگہ تعمیر کا کام کر رہا تھا، جب گھر سے چلا تھا تو میری کمر میں شدید درد تھا، پریشان تھا کیونکہ کام بھی کرنا ضروری تھا، اس لئے میں کمر درد کے لئےایلوپیتھک کی چند گولیاں ساتھ لے گیا تھا ، مگر ان گولیوں سے بھی وقتی طور پر افاقہ ہوا اور پھر سے کمر میں درد شروع ہو گیا ۔میں اللہ سے دعا کرتا رہا کہ میری مدد فرما۔ وہاں ایک بزرگ نے میری تکلیف بھانپ لی اور مجھ سے حال پوچھا، میںنے انہیں کمر کے درد کا بتایا۔انہوںنے مجھے عبقری کا تعارف کروایا اور دو نسخے بتائے کہ ان سے تمہاری زندگی میں سکون آ جائے گا۔میں نے گھر آکر پہلے ایک نسخہ بنایا ، چند دن استعمال کیا ، الحمد للہ میرے جسم کی کیفیت بدل گئی ، جسم میں جہاںجگہ جگہ درد رہتی تھی اور کمر ہڈیوں جوڑوں کی تکلیف ہوتی تھی وہ سب ختم ہو گئی۔میرا جسم اب طاقتور اور توانا ہو چکا ہے۔وہ نسخہ یہ ہے، ھوالشافی: تخم ریحان پچاس گرام‘ عقر قرحا پچاس گرام‘ مصری پچاس گرام۔ ترکیب: تخم ریحان کے علاوہ باقی اجزاء کو کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ بعد میں تخم ریحان اس سفوف میں ثابت مکس کردیں۔ نسخہ تیار ہے۔ خوراک: آدھا چمچ صبح و شام دوددھ کے ساتھ استعمال کریں ۔ کمر جوڑوں کے درد میں زبردست نفع بخش ٹوٹکہ اس کے ساتھ جو دوسرا نسخہ انہوںنے بتایا وہ سونے پر سہاگے کا کام کرتا ہے۔ اس کے فائدے بے شمار ہیں اور اس کا استعمال جسم کو طاقت ور اور تازہ دم رکھتا ہے۔آنتیں صاف ہوتی ہیں اور جسم تھکتا نہیں ہے۔ ہر وقت چستی برقرار رہتی ہے۔ دوسرا نسخہ درج ذیل ہے۔ ھو الشافی: تخم ریحان پچاس گرام ، تخم بالنگو پچاس گرام ، گوند کتیرا پچاس گرام کوٹ کر ایک چمچ ایک گلاس دودھ میں ڈال کر رکھ دیں ، رات کو رکھیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں۔ یہ طاقت کا بہت زبردست نسخہ ہے۔ جن لوگوں کا مزاج گرم ہوتاہے ان کے لئے تو بے حد مفید چیز ہے ۔اس سے قبض کی تکلیف بھی ختم ہو جاتی ہے۔ میںنے یہ نسخے استعمال کیے ، ہاتھ پاؤں کی جلن بھی ختم ہو گئی، اب بھوک بھی خوب لگتی ہے ، سارا دن پیاس اور منہ کا خشک ہو جانا سب ختم ہو گیا ہے۔ سخت گرمی میں بھی کام کریں تو طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے، یہ نسخہ انسان کو طاقت دیتا ہے اور ایک دم تروتازہ رکھتا ہے ۔اس بزرگ نے بھی یہ نسخے عبقری رسالہ سے ہی لئے تھے۔ میںنے پھر عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ، اس کے بارے میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ زندگی کے تمام مسائل کا حل اس رسالے میں موجود ہے۔اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو ہمیشہ ہر شراور فتنے سے بچائے رکھے اور یہ ہمیشہ لوگوں کی مشکلات حل ہونے کا ذریعہ بنا رہے‘آمین۔(عبید اللہ‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں