قارئین! زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات جاننے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ و تجربہ کار کوئی فارورڈ آپ صفحے کے ایک کالم ضرور کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے۔ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔
ستمبر کے جوابات
1) السلام علیکم! بہن میں بھی اولاد کی نافرمانی اور شوہر کی بے رخی سے پریشان تھی۔ عبقری کےاس وظیفے سے اولاد اور شوہر میری آنکھوں کی ٹھنڈک بن چکے ہیں۔ آپ بھی ہر نماز میں سلام پھیرنے سے پہلے یہ دعا رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًالازمی پڑھیں اور صبح و شام اس دعا کی ایک تسبیح پڑھا کریں، اولاد فرمانبردار اور شوہر کی بے رخی دور ہوگی۔ (عظمیٰ رشید )
2) السلام علیکم! آمدن میں اضافے اور کاروبار میں برکت کے لئے میں نے ایک عمل کیا اور اس کا بہترین رزلٹ ملا۔ میں اپنی آمدن کا اڑھائی فیصد حصہ نکال کر مستحق افرادکو دیتا ہوں، جب سے یہ عمل کرنا شروع کیا ہے، میری آمدن بڑھی ہے اور کاروبار میں بے حد ترقی ملی۔( ہاشم نعمان، لاہور)
3)السلا م علیکم میری بہن ہر انسان کو برے وقت اور مصائب سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے اور عافیت مانگنی چاہیے ۔ میںنے شیخ الوظائف کے درس میں ایک دعا سنی تھی کہ جب بھی کسی مصیبت زدہ کو دیکھیں تو یہ مسنون دعا پڑھ لیںاَلْحَمْدُللہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً اس دعا کی فضیلت ہے کہ جس مصیبت ذدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھ لی جائے اس مصیبت بیماری میں آپ کبھی مبتلا نہیں ہوں گے۔(غلام حسین ، سکھر)
4)محترمہ بندش کیلئے اپنا مجرب ترین عمل بتا رہا ہوں، بیٹے کی پڑھائی پر لگی بندش ختم کرنے کیلئے آپ 7 سرخ مرچیں لیں، ان پر 101 مرتبہ یَا سَلَامُ پڑھیں اور بیٹے کے سر سے سات مرتبہ وار کر گھر کی چھت پر پھینک دیں۔ 3،7 یا14 مرتبہ یہ عمل کریں بندش کا خاتمہ ہو جائے گا(محمد علیم، لاہور)
5) جس میاں بیوی میں درگزر اور اخلاق نہ ہو اس کی نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں، آپ یہ درود پاک صَلَّی اللّٰهُ عَلٰی مُحَمَّدٍ پڑھ کر اہلیہ کے دل کو ہدیہ کریں اس عمل میں بہت طاقت ہے ، اس کی برکت سے ان کے دل سے نفرت ختم ہوکر آپ کی محبت پیدا ہو گی، یہ میرا آزمودہ عمل ہے۔(سعدیہ امین)
اکتوبر کے سولات
1)السلام علیکم قارئین !میری والدہ بہت بیمار ہیں ، ان کی بیماری کی علامات درج ذیل ہیں، اگر کسی کے پاس اس کا کوئی حل ہو تو ضرور بتائیے۔کئی سال پہلے والدہ کا پتے کا آپریشن ہوا تھا، ڈاکٹر نے پتہ نکال دیا تھا۔ اس کے بعد والدہ کے معدے کا مسئلہ بن گیا ثقیل چیزیں جیسے چاول ، دودھ ، گوشت وغیرہ ہضم نہیں ہوتا، شوگر کا مسئلہ بھی ہو گیا ہے۔ پٹھوں میں کھچاؤ رہتا ہے۔ تھوڑا ساچل لیں تو ٹانگوں میں کھچاؤ پیدا ہو جاتا ہے ، سیڑھیاں بھی نہیں چڑھ پاتیں ، پیٹ بڑھ گیا اور کبھی کبھار بازو اور ٹانگ سن ہو جاتی ہے ۔ کوئی مخلص اس کا علاج بتا دیں۔(ثریہ نواز، لاہور)
2)السلام علیکم!میرا پانچ سال کا بیٹا ہے مگر نہ بولتا ہے اور نہ چلتا ہے ، پاؤں پر وزن نہیں ڈالتا ، بس سہارے سے کھڑا ہو جاتا ہے، یا کسی سہارے سے چلتا ہے، مگر خود سے نہیں چلتا ، طاقت والی چیز معدہ ہضم نہیں کرتا ، فوراً الٹیاں موشن شروع ہو جاتے ہیں ، مہربانی کرکے کوئی حل بتا دیجئے۔(مہرین اختر)
3)قارئین السلام علیکم !اگر کسی کے پاس شادی کے لئے عمل ہو تو عبقری رسالہ میں شائع کروا دیں۔ میری دو بیٹیاں ایک بیٹا ہے، بیٹے کی شادی کر چکا ہوں بیٹیوں کے رشتے کی تلاش ہے لیکن کوئی معقول رشتہ نہیں مل رہا۔میں بہت پریشان ہوں۔ایک جگہ رشتہ طے ہو ا تھا لیکن لڑکے والوں نے رشتہ ختم کردیا۔ مجھے کوئی عمل بتائیے میرے بچوں کی شادی کے اسباب بن جائیں اور ان کے نصیب اچھے ہوں۔(احسن جمیل، لاہور)
4)السلام علیکم !میں ایک بڑے ادارے میں اچھے عہدے پر ملازمت کرتا ہوں لیکن کچھ لوگوں کی طرف سےمجھے بہت پریشانی کا سامناہے تاکہ میں نوکری چھوڑ دوں۔ مجھ پر بہت دباؤ ڈالا جا رہا ہے، گھر کے حالات ایسے ہیں کہ نوکری نہیں چھوڑ سکتا اور اس طرف سے بھی بہت پریشان ہوں۔کیا عملیات سے میرا یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، اگر ایسا کوئی عمل کسی کے تجربے میں ہے جس سے میں ان حالات سے نکل جاؤں اور دشمنوں سے نجات پا سکوں تو مجھے وہ عمل بتا دیں میں ہمیشہ دعائیں دوں گا ۔(ظہیر اقبال ، کراچی)
1) السلام علیکم! بہن میں بھی اولاد کی نافرمانی اور شوہر کی بے رخی سے پریشان تھی۔ عبقری کےاس وظیفے سے اولاد اور شوہر میری آنکھوں کی ٹھنڈک بن چکے ہیں۔ آپ بھی ہر نماز میں سلام پھیرنے سے پہلے یہ دعا رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًالازمی پڑھیں اور صبح و شام اس دعا کی ایک تسبیح پڑھا کریں، اولاد فرمانبردار اور شوہر کی بے رخی دور ہوگی۔ (عظمیٰ رشید )2) السلام علیکم! آمدن میں اضافے اور کاروبار میں برکت کے لئے میں نے ایک عمل کیا اور اس کا بہترین رزلٹ ملا۔ میں اپنی آمدن کا اڑھائی فیصد حصہ نکال کر مستحق افرادکو دیتا ہوں، جب سے یہ عمل کرنا شروع کیا ہے، میری آمدن بڑھی ہے اور کاروبار میں بے حد ترقی ملی۔( ہاشم نعمان، لاہور)3)السلا م علیکم میری بہن ہر انسان کو برے وقت اور مصائب سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے اور عافیت مانگنی چاہیے ۔ میںنے شیخ الوظائف کے درس میں ایک دعا سنی تھی کہ جب بھی کسی مصیبت زدہ کو دیکھیں تو یہ مسنون دعا پڑھ لیںاَلْحَمْدُللہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً اس دعا کی فضیلت ہے کہ جس مصیبت ذدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھ لی جائے اس مصیبت بیماری میں آپ کبھی مبتلا نہیں ہوں گے۔(غلام حسین ، سکھر)4)محترمہ بندش کیلئے اپنا مجرب ترین عمل بتا رہا ہوں، بیٹے کی پڑھائی پر لگی بندش ختم کرنے کیلئے آپ 7 سرخ مرچیں لیں، ان پر 101 مرتبہ یَا سَلَامُ پڑھیں اور بیٹے کے سر سے سات مرتبہ وار کر گھر کی چھت پر پھینک دیں۔ 3،7 یا14 مرتبہ یہ عمل کریں بندش کا خاتمہ ہو جائے گا(محمد علیم، لاہور)5) جس میاں بیوی میں درگزر اور اخلاق نہ ہو اس کی نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں، آپ یہ درود پاک صَلَّی اللّٰهُ عَلٰی مُحَمَّدٍ پڑھ کر اہلیہ کے دل کو ہدیہ کریں اس عمل میں بہت طاقت ہے ، اس کی برکت سے ان کے دل سے نفرت ختم ہوکر آپ کی محبت پیدا ہو گی، یہ میرا آزمودہ عمل ہے۔(سعدیہ امین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں