Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

نئے طریقہ علاج نے اپنے کرشمے دکھا دیے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

قارئین! کیا آپ ادویات کھا کر عاجز آچکے ہیں یاایسے مرض میں مبتلا ہیں کہ ادویات کھانے سے بھی قاصر ہیں ۔آپ چاہتے ہیں کوئی ایسا حل یا طریقہ علاج مل جائے جس سے آپ کو ان ادویات سے نجات مل جائے اور آپ بھی تندرستی کی نعمت سے مالا مال ہو جائیں؟ تو جی ہاں یہ ممکن ہے۔ 

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ اللہ پاک آپ کو صحت، خیر و عافیت اور تندرستی والی لمبی زندگی عطافرمائے اور آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رہے۔ آمین۔ آپ نےعبقری رسالہ میں نیا طریقہ علا ج "سوجوک " شروع کر کے ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔کیونکہ ادویات کے استعمال سے وقتی فائدہ تو ملتا ہے لیکن بعض ادویات ہر صورت میں نقصان دیتی ہیں۔ اس علاج میں بغیر کسی دوا کے صرف جسم کے مختلف پوائنٹس پر مالش کر کے اور مختلف بیج لگا کر علاج ہوتا ہے۔

جب تک آزمایا نہیں یقین نہ آیا 

 جب میںنے پہلی مرتبہ اس کے بارے میں پڑھا تو یقین نہیں کیا کہ اس طرح بھی علاج ہو سکتا ہے۔عبقری کے اعتماد کی وجہ سے میںنے اس علاج کو آزمایا تو حیرت کی انتہا نہ رہی ۔میںنے کئی رشتہ داروں کو مختلف بیماریوں کے لئے اس طریقہ علاج کے بارے میںبتایا، انہیں فائدہ ہوا۔اس کے فوائد کے بارے میں عبقری رسالہ کے لئے اپنے کئی مشاہدات بھی لکھے۔مسلسل تجربات کے بعد مجھے یقین ہو گیا کہ سوجوک طریقہ علاج سے بغیر ادویات کے حیرت انگیز طور پر شفاء ملتی ہے ۔ 

 خونی بیماری سے پریشان 

میری ایک جاننے والے خاتون کو خونی بواسیر کا مسئلہ تھا ، انہوںنے دیسی اور ایلوپیتھک کئی علاج کیے ، چند دن فرق پڑتا ، پھر سے وہی مسئلہ شروع ہو جاتا ۔ایک دفعہ مجھ سے ملاقات ہوئی تو وہ کافی پریشان تھیں۔ان کے کپڑے خون سے بھر جاتے تھے، تکلیف تو تھی مگر کہیں آنا جانا بھی بہت مشکل تھا۔ان کے لئے تو جیسے زندگی رک سی گئی تھی۔ میںنے عبقری میںسوجوک طریقہ علاج میں بواسیر کے علاج کے بارے میں پڑھا تو سوچا انہیں بتاتی ہوں۔ میںنے انہیں فون کیا اور اس کے بارے میں تفصیل سے بتایا ، پہلے تو انہیں بھی میری طرح یقین نہیں آیا لیکن میں نے بتایا کہ جسم میں پوائنٹس ہوتے ہیں جن پر پریشر ڈالنے سے یا خاص تاثیر رکھنے والے بیج لگانے سے علاج ہو سکتا ہے۔ انہوںنے میری بات مان کر اس پر عمل کیا۔اس خاتون نے اس علاج کو تقریباً دو ہفتے تک روزانہ کیا اور دن میں کبھی دو گھنٹے یا کبھی ایک گھنٹہ لگاتی تھیں ۔ وہ دن اور آج کا دن انہیں دوبارہ یہ مسئلہ نہیں ہوا ۔وہ بہت پر جوش انداز میں شکریہ ادا کر رہی تھیں اور دعائیں دے رہی تھیں۔ طریقہ علاج درج ذیل ہے۔

 بائیں ہاتھ کی پشت پر وہ حصہ جو چاروں انگلیوں کے درمیان ہوتاہےیعنی بڑی اور انگوٹھی والی انگلی کے درمیان والی جگہ سے پیچھے کی طرف ہاتھ کا حصہ جو کچھ گہرا ہوتا ہے اس جگہ پر تین سے پانچ منٹ تیل سے مالش کر کے اس جگہ میتھی کے بیج لگانے ہیں اور وقفے وقفے سے اس جگہ کو دبانا ہے۔

مزید راہنمائی کیلئے درج ذیل تصویر سے استفادہ کیجئے۔

 

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ اللہ پاک آپ کو صحت، خیر و عافیت اور تندرستی والی لمبی زندگی عطافرمائے اور آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رہے۔ آمین۔ آپ نےعبقری رسالہ میں نیا طریقہ علا ج "سوجوک " شروع کر کے ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔کیونکہ ادویات کے استعمال سے وقتی فائدہ تو ملتا ہے لیکن بعض ادویات ہر صورت میں نقصان دیتی ہیں۔ اس علاج میں بغیر کسی دوا کے صرف جسم کے مختلف پوائنٹس پر مالش کر کے اور مختلف بیج لگا کر علاج ہوتا ہے۔جب تک آزمایا نہیں یقین نہ آیا  جب میںنے پہلی مرتبہ اس کے بارے میں پڑھا تو یقین نہیں کیا کہ اس طرح بھی علاج ہو سکتا ہے۔عبقری کے اعتماد کی وجہ سے میںنے اس علاج کو آزمایا تو حیرت کی انتہا نہ رہی ۔میںنے کئی رشتہ داروں کو مختلف بیماریوں کے لئے اس طریقہ علاج کے بارے میںبتایا، انہیں فائدہ ہوا۔اس کے فوائد کے بارے میں عبقری رسالہ کے لئے اپنے کئی مشاہدات بھی لکھے۔مسلسل تجربات کے بعد مجھے یقین ہو گیا کہ سوجوک طریقہ علاج سے بغیر ادویات کے حیرت انگیز طور پر شفاء ملتی ہے ۔  خونی بیماری سے پریشان میری ایک جاننے والے خاتون کو خونی بواسیر کا مسئلہ تھا ، انہوںنے دیسی اور ایلوپیتھک کئی علاج کیے ، چند دن فرق پڑتا ، پھر سے وہی مسئلہ شروع ہو جاتا ۔ایک دفعہ مجھ سے ملاقات ہوئی تو وہ کافی پریشان تھیں۔ان کے کپڑے خون سے بھر جاتے تھے، تکلیف تو تھی مگر کہیں آنا جانا بھی بہت مشکل تھا۔ان کے لئے تو جیسے زندگی رک سی گئی تھی۔ میںنے عبقری میںسوجوک طریقہ علاج میں بواسیر کے علاج کے بارے میں پڑھا تو سوچا انہیں بتاتی ہوں۔ میںنے انہیں فون کیا اور اس کے بارے میں تفصیل سے بتایا ، پہلے تو انہیں بھی میری طرح یقین نہیں آیا لیکن میں نے بتایا کہ جسم میں پوائنٹس ہوتے ہیں جن پر پریشر ڈالنے سے یا خاص تاثیر رکھنے والے بیج لگانے سے علاج ہو سکتا ہے۔ انہوںنے میری بات مان کر اس پر عمل کیا۔اس خاتون نے اس علاج کو تقریباً دو ہفتے تک روزانہ کیا اور دن میں کبھی دو گھنٹے یا کبھی ایک گھنٹہ لگاتی تھیں ۔ وہ دن اور آج کا دن انہیں دوبارہ یہ مسئلہ نہیں ہوا ۔وہ بہت پر جوش انداز میں شکریہ ادا کر رہی تھیں اور دعائیں دے رہی تھیں۔ طریقہ علاج درج ذیل ہے۔ بائیں ہاتھ کی پشت پر وہ حصہ جو چاروں انگلیوں کے درمیان ہوتاہےیعنی بڑی اور انگوٹھی والی انگلی کے درمیان والی جگہ سے پیچھے کی طرف ہاتھ کا حصہ جو کچھ گہرا ہوتا ہے اس جگہ پر تین سے پانچ منٹ تیل سے مالش کر کے اس جگہ میتھی کے بیج لگانے ہیں اور وقفے وقفے سے اس جگہ کو دبانا ہے۔مزید راہنمائی کیلئے درج ذیل تصویر سے استفادہ کیجئے۔

 (نُدرَت فاطِمہ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 971 reviews.