Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

دردر کی ٹھوکروں کے بعد... اتنا عروج و کمال ملا کہ سب دکھ بھول گئے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ پر آپ کی نسلوں پر ڈھیروں رحمتیں برکتیں نازل فرمائے۔آمین ۔

میںنے بہت دکھوں اور تکلیفوں میں زندگی گزاری ہے۔ شادی سے پہلے مجھ پر جادو کروایا گیا تھا، جس کا اثر شادی کے بعد بھی رہا ، وسائل کی کمی کے باوجود بے شمار جگہوں پر علاج کے لئے گئے لیکن کچھ نہ ہو سکا، میری طبیعت بد سے بد تر ہوتی جا رہی تھی۔

بدترین وقت کا آغاز 

میری زندگی کا بد ترین وقت تب شروع ہوا جب میرے شوہر شادی کے گیارہ سال بعد چار چھوٹے بچوں کو چھوڑ کر اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے۔شاید کوئی مصیبت ایسی نہیں جو مجھ پر نہ آئی ہو۔گھر میں کمانے والاکوئی نہیں تھا، در در کی ٹھوکریں کھاتی رہی اورہم لوگوں کے محتاج ہو کر رہ گئےتھے۔ میرےخاندان والے کچھ مالی تعاون کر دیتے اور اگرکچھ صحت ساتھ دیتی تو میں خود کام کر لیتی۔میںنے بچوں کو پڑھایا لکھایا لیکن وہ بھی زندگی میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اسی طرح وقت گزرتا گیا اور بچے جوان ہو گئے، ان کی شادی کی عمر ہو گئی مگر کہیں رشتہ نہیں ہورہا تھا ۔ بڑی بیٹی شکل و صورت کی بھی اچھی ہے مگر مناسب رشتہ نہیں ملتا تھا۔

رزق اور رشتوں کے مسائل

 ایک بار تو ایسا بھی ہوا کہ ایک رشتہ طے ہو گیااور شادی کی تاریخ بھی رکھ دی گئی لیکن شادی سے دس دن پہلے لڑکے والوں نے رشتہ ختم کر دیا ، پھر ایک جگہ منگنی ہوئی وہ بھی ٹوٹ گئی ۔کچھ سمجھ نہیں آتا تھا ہمار ے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ہم درد مندوں کی فریاد سن لی اور ہمیں کہیں سے عبقری مل گیا۔ عبقری کی وجہ سے ہمارا برا وقت ختم ہوا اور عافیت راحت کا وقت شروع ہوا۔عبقری سے دیکھ کر ہم نے ’’ یَاْ مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیْ اَلْخَیْر‘‘ کا وظیفہ پڑھنا شروع کیا، ہمیں اس عمل کا پہلا فائدہ یہ ملا کہ اللہ پاک نے ہمارے غمگین دلوں کوسکون سے بھر دیا، پھر ہمارے مقدر بدل دیے ، میرے چاروں بچوں کو بہترین سرکاری نوکریا ں مل گئیں، ہمارے دکھ درد دور ہو نے لگے۔اسی وظیفے کی برکت سے پچھلے ماہ بڑی بیٹی کے لئےبہت اچھے گھر سے رشتہ آیا، لڑکا بھی بہت اچھااور مہذب ہے۔ اب اگلے ماہ شادی ہے، سب انتظامات مکمل ہو چکے ہیں ۔ یہ سب عبقری کی برکت سے ہوا ہے۔ میرا ایک ہی بیٹا ہےاس کی بھی شادی کا مسئلہ تھا، شادی ہو گئی ہے۔ ہماری زندگی میں عبقری نے بہت برکات ڈالی ہیں۔ہم اب عبقری کو پھیلاتے ہیں تاکہ ہماری طرح دکھی لوگوں کو سہار ا ملے۔اللہ تعالیٰ قیامت تک ہماری نسلوں کوعبقری سے جوڑے رکھے ۔آمین

(نقی النساء، ہری پور)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ پر آپ کی نسلوں پر ڈھیروں رحمتیں برکتیں نازل فرمائے۔آمین ۔میںنے بہت دکھوں اور تکلیفوں میں زندگی گزاری ہے۔ شادی سے پہلے مجھ پر جادو کروایا گیا تھا، جس کا اثر شادی کے بعد بھی رہا ، وسائل کی کمی کے باوجود بے شمار جگہوں پر علاج کے لئے گئے لیکن کچھ نہ ہو سکا، میری طبیعت بد سے بد تر ہوتی جا رہی تھی۔بدترین وقت کا آغاز میری زندگی کا بد ترین وقت تب شروع ہوا جب میرے شوہر شادی کے گیارہ سال بعد چار چھوٹے بچوں کو چھوڑ کر اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے۔شاید کوئی مصیبت ایسی نہیں جو مجھ پر نہ آئی ہو۔گھر میں کمانے والاکوئی نہیں تھا، در در کی ٹھوکریں کھاتی رہی اورہم لوگوں کے محتاج ہو کر رہ گئےتھے۔ میرےخاندان والے کچھ مالی تعاون کر دیتے اور اگرکچھ صحت ساتھ دیتی تو میں خود کام کر لیتی۔میںنے بچوں کو پڑھایا لکھایا لیکن وہ بھی زندگی میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اسی طرح وقت گزرتا گیا اور بچے جوان ہو گئے، ان کی شادی کی عمر ہو گئی مگر کہیں رشتہ نہیں ہورہا تھا ۔ بڑی بیٹی شکل و صورت کی بھی اچھی ہے مگر مناسب رشتہ نہیں ملتا تھا۔رزق اور رشتوں کے مسائل ایک بار تو ایسا بھی ہوا کہ ایک رشتہ طے ہو گیااور شادی کی تاریخ بھی رکھ دی گئی لیکن شادی سے دس دن پہلے لڑکے والوں نے رشتہ ختم کر دیا ، پھر ایک جگہ منگنی ہوئی وہ بھی ٹوٹ گئی ۔کچھ سمجھ نہیں آتا تھا ہمار ے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ہم درد مندوں کی فریاد سن لی اور ہمیں کہیں سے عبقری مل گیا۔ عبقری کی وجہ سے ہمارا برا وقت ختم ہوا اور عافیت راحت کا وقت شروع ہوا۔عبقری سے دیکھ کر ہم نے ’’ یَاْ مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیْ اَلْخَیْر‘‘ کا وظیفہ پڑھنا شروع کیا، ہمیں اس عمل کا پہلا فائدہ یہ ملا کہ اللہ پاک نے ہمارے غمگین دلوں کوسکون سے بھر دیا، پھر ہمارے مقدر بدل دیے ، میرے چاروں بچوں کو بہترین سرکاری نوکریا ں مل گئیں، ہمارے دکھ درد دور ہو نے لگے۔اسی وظیفے کی برکت سے پچھلے ماہ بڑی بیٹی کے لئےبہت اچھے گھر سے رشتہ آیا، لڑکا بھی بہت اچھااور مہذب ہے۔ اب اگلے ماہ شادی ہے، سب انتظامات مکمل ہو چکے ہیں ۔ یہ سب عبقری کی برکت سے ہوا ہے۔ میرا ایک ہی بیٹا ہےاس کی بھی شادی کا مسئلہ تھا، شادی ہو گئی ہے۔ ہماری زندگی میں عبقری نے بہت برکات ڈالی ہیں۔ہم اب عبقری کو پھیلاتے ہیں تاکہ ہماری طرح دکھی لوگوں کو سہار ا ملے۔اللہ تعالیٰ قیامت تک ہماری نسلوں کوعبقری سے جوڑے رکھے ۔آمین

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 972 reviews.