محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب بھی مجھے کوئی ایسا مسئلہ درپیش ہو جس کا بظاہر کوئی حل نظر نہ آرہا ہو اور اس سے نکلنے کی کوئی صورت نہ بن پا رہی ہو اور میں اللہ سے مانگ مانگ کے عاجز آجاؤں تو اس وقت آخری سہارے کے طور پر میں ایک روزے کی منت مانتی ہوں ۔میرا مسئلہ حیرت انگیز طور پر حل ہو جاتا ہے، کئی بار آزما چکی ہوں ۔ایک واقعہ پیش خدمت ہے ۔میرے کچھ مسائل تھے جن کی وجہ سے آپ سے ملاقات کرنا چاہتی تھی۔ آپ سے ملاقات کا ٹوکن ملنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ میںنے ایک روزے کی منت مان کر عبقری دفتر میں کال کی تو مجھے ملاقات کا وقت مل گیا۔اتفاق سے اس دن جمعرات تھی تو آپ سے کلینک پر ملاقات کے بعد شب جمعہ کی روحانی محفل میں شامل ہونے کی سعادت بھی نصیب ہو گئی۔ اس محفل کے اعلانات میں آپ نے فرمایا کہ اس اتوار روحانی منزل مری بھوربھن میں مقبول گھڑیوں میں روحانی محفل اور دعا ہو گی۔میرا پورا ارادہ تھا کہ ہم مری میں روحانی محفل کی مقبول گھڑی میں ضرور شامل ہوں۔ لیکن میرے شوہرکے لئےایک ہی ہفتے میں دوسرا سفر کرنا دشوار تھا۔ انہیںکمر اور ٹانگوں میں شدید درد کا مسئلہ تھا۔اسی مسئلہ کی وجہ سے ان کے لئےسفر کرنا بھی دشوار تھا۔میں اللہ سے مانگتی رہی، مگر جب مجھے یقین ہو گیا کہ اب مسئلہ حل ہونے والا نہیں تو مغرب کے وقت کمرے میں بیٹھی تھی، اپنی بے بسی کو سامنے رکھتے ہوئے، میں نے اللہ سے باتیں کیں اور کہا کہ یا اللہ اگر روحانی منزل تیرے ہاں مقبول ہے تو میری دعا قبول کر اور مجھے وہاں کی حاضری نصیب کر اور ساتھ ہی میںنے ایک روزے کی منت مانی کہ شوہر کو سفر کے دوران تکلیف بھی نہ ہو اور ہمارا آنا جانا خیریت سے ہو جائے۔بس دل ہی دل میں اللہ سے باتیں کر کے صحن سے ہال میں آئی تو دیکھا کہ شوہر نے جیب سے موبائل نکال کے کال ملائی اور روحانی منزل جانے کے لئے گاڑی بک کروائی۔ میری خوشی اور حیرت کی انتہا تھی‘ صبح سویرے گاڑی آئی اور ہم روحانی منزل کے لئے سفر پر نکلے۔ میرے ایمان کی سطح اتنی بلند ہوئی کہ راستے میں میرے آنسو ہی آنسو تھے اور میں اللہ کا شکر اور اللہ سے باتیں کرتی رہی کہ یا اللہ! تو کتنا سمیع اور بصیر ہے، واہ مولا واہ آپ کے دینے میں کوئی کمی نہیںکمی ہمارے مانگنے میں ہی ہوتی ہے۔ روحانی منزل محفل میں شریک ہوئے اور وہاں ہونے والے اعمال پورے یقین اور توجہ کے ساتھ کیے کیونکہ میں نے کئی لوگوں سے سنا اور عبقری میں بھی پڑھا کہ روحانی منزل یَا فَتَّاحُ کاسوا لاکھ نصاب پڑھنے اور صلوۃ التسبیح کے عمل سے مسائل حل ہوتے ہیں اورایسا ہی ہوا۔جب گھر آئے تو شوہر بالکل صحت مند ہو گئے‘ تمام تکالیف دور ہوگئیں اور آج تک دوبارہ انہیں دوبارہ مسئلہ نہ ہوا۔(آسیہ، راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں