Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

دل کے تکلیف دہ امراض کا کھٹا میٹھا علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں روحانی و جسمانی طور پر صحت مند اور کامیاب زندگی عطا فرمائی ہے۔فطری غذائوں اور علاج سے روشناش ہوئے ہیں۔مختلف بیماریوں کا علاج ہم گھر بیٹھے ہی کر لیتے ہیں‘ دردر کی خاک نہیں چھاننی پڑتی۔زندگی میں پیش آنے والے مختلف مسائل اور پریشانیوں سے عبقری سے ملنے والے وظائف سے باآسانی چھٹکارا مل جاتا ہے۔اپنے چند مشاہدات تحریر کر رہی ہوں۔

دل کے امراض کا بغیر آپریشن علاج!

میری بہن کے سسر دل کے عارضہ میں مبتلا تھے‘ڈاکٹر سے جب معائنہ کروایا گیا تو رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے دل کا ایک والو بند ہے ‘علاج کے لئے آپریشن کرنا پڑے گا۔وہ آپریشن نہیں کروانا چاہتے تھے۔ہم نے عبقری رسالہ کی پرانی فائلوں میں سے ایک نسخہ دیکھا جس میں دل کے بند والو کھولنے کا دیسی علاج لکھا تھا۔اس نسخہ کے بارے میں انہیں بتایا۔انہوں نے تین سے چار ہفتے عبقری کا نسخہ مسلسل استعمال کیا جس سے انہیں طبیعت میں بہتری محسوس ہوئی۔انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروائے توسب حیران رہ گئے کہ بغیر آپریشن کے ان کے دل کا بند والو کھل گیا ‘وہ بالکل ٹھیک اور صحت یاب ہو گئے۔دل کے امراض سے نجات پانے کے لئے نہایت عمدہ نسخہ ہے جس سے کئی لوگوں نے شفاء پائی ہے۔نسخہ درج ذیل ہے۔

ھوالشافی:دیسی لہسن کا عرق‘ادرک کا عرق‘ ہم وزن اورشہد دگنی مقدار یعنی اگر لہسن اور ادرک کا ایک ایک پائو یعنی کل آدھا کلو ہو تو شہد ایک کلو ہونا چاہیے۔ان سب اجزاء کو آپس میں اچھی طرح مکس کر بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ صبح نہار منہ ایک سے دو چمچ استعمال کریں ۔میرا مشورہ ہے کہ ایسے افراد جودل کے امراض میں مبتلا ہوں‘ادویات کھانے کے باوجود بھی انہیں افاقہ نہ ہورہا ہو تو کچھ عرصہ یہی نسخہ بنا کر استعمال کریں‘ ان شاءاللہ انہیں ضرور فائدہ ہوگا۔

لڑائی جھگڑوں کا حل

ہمارے ایک عزیز کے گھر بہت زیادہ لڑائی جھگڑے ہوتے تھے‘ذرا ذرا سی بات پرمسئلہ شروع ہوتا جو ختم ہونے کے بجائے بڑھتا چلا جاتا۔انہوں نے عبقری جادو شکن پانی کا استعمال شروع کیا جس سے کچھ ہی عرصہ میں لڑائی جھگڑے بالکل ختم ہو گئے اور گھر کے تمام افراد اتفاق و محبت کے ساتھ رہنا شروع ہو گئے۔جس گھر میں جادو جنات اور شیطانی اثرات کی وجہ سے مسائل ہوں وہ ضرور استعمال کریں۔

جسم میں تھکاوٹ اور طبیعت میںبے چینی ختم

دل میں گھبراہٹ ہو‘طبیعت میں بے چینی‘تھکاوٹ اور جسم ٹوٹ رہا ہو تو اس صورت حال میں میرا بارہا کا آزمودہ تجربہ ہے کہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ٹھنڈی مراد کھانے سے یہ تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

ناہید ممتاز‘ اوکاڑہ

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں روحانی و جسمانی طور پر صحت مند اور کامیاب زندگی عطا فرمائی ہے۔فطری غذائوں اور علاج سے روشناش ہوئے ہیں۔مختلف بیماریوں کا علاج ہم گھر بیٹھے ہی کر لیتے ہیں‘ دردر کی خاک نہیں چھاننی پڑتی۔زندگی میں پیش آنے والے مختلف مسائل اور پریشانیوں سے عبقری سے ملنے والے وظائف سے باآسانی چھٹکارا مل جاتا ہے۔اپنے چند مشاہدات تحریر کر رہی ہوں۔دل کے امراض کا بغیر آپریشن علاج!میری بہن کے سسر دل کے عارضہ میں مبتلا تھے‘ڈاکٹر سے جب معائنہ کروایا گیا تو رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے دل کا ایک والو بند ہے ‘علاج کے لئے آپریشن کرنا پڑے گا۔وہ آپریشن نہیں کروانا چاہتے تھے۔ہم نے عبقری رسالہ کی پرانی فائلوں میں سے ایک نسخہ دیکھا جس میں دل کے بند والو کھولنے کا دیسی علاج لکھا تھا۔اس نسخہ کے بارے میں انہیں بتایا۔انہوں نے تین سے چار ہفتے عبقری کا نسخہ مسلسل استعمال کیا جس سے انہیں طبیعت میں بہتری محسوس ہوئی۔انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروائے توسب حیران رہ گئے کہ بغیر آپریشن کے ان کے دل کا بند والو کھل گیا ‘وہ بالکل ٹھیک اور صحت یاب ہو گئے۔دل کے امراض سے نجات پانے کے لئے نہایت عمدہ نسخہ ہے جس سے کئی لوگوں نے شفاء پائی ہے۔نسخہ درج ذیل ہے۔ھوالشافی:دیسی لہسن کا عرق‘ادرک کا عرق‘ ہم وزن اورشہد دگنی مقدار یعنی اگر لہسن اور ادرک کا ایک ایک پائو یعنی کل آدھا کلو ہو تو شہد ایک کلو ہونا چاہیے۔ان سب اجزاء کو آپس میں اچھی طرح مکس کر بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ صبح نہار منہ ایک سے دو چمچ استعمال کریں ۔میرا مشورہ ہے کہ ایسے افراد جودل کے امراض میں مبتلا ہوں‘ادویات کھانے کے باوجود بھی انہیں افاقہ نہ ہورہا ہو تو کچھ عرصہ یہی نسخہ بنا کر استعمال کریں‘ ان شاءاللہ انہیں ضرور فائدہ ہوگا۔لڑائی جھگڑوں کا حلہمارے ایک عزیز کے گھر بہت زیادہ لڑائی جھگڑے ہوتے تھے‘ذرا ذرا سی بات پرمسئلہ شروع ہوتا جو ختم ہونے کے بجائے بڑھتا چلا جاتا۔انہوں نے عبقری جادو شکن پانی کا استعمال شروع کیا جس سے کچھ ہی عرصہ میں لڑائی جھگڑے بالکل ختم ہو گئے اور گھر کے تمام افراد اتفاق و محبت کے ساتھ رہنا شروع ہو گئے۔جس گھر میں جادو جنات اور شیطانی اثرات کی وجہ سے مسائل ہوں وہ ضرور استعمال کریں۔جسم میں تھکاوٹ اور طبیعت میںبے چینی ختمدل میں گھبراہٹ ہو‘طبیعت میں بے چینی‘تھکاوٹ اور جسم ٹوٹ رہا ہو تو اس صورت حال میں میرا بارہا کا آزمودہ تجربہ ہے کہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ٹھنڈی مراد کھانے سے یہ تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 975 reviews.