السلام علیکم! مجھے ہچکی کا بہت پرانا مسئلہ تھا۔ ہچکی اتنی شدید ہوتی تھی کہ کسی سے بات کرنا مشکل ہو جاتا تھا، کسی محفل میں بیٹھے اگر ہچکی لگ جاتی تو سخت ندامت ہوتی، میں نے کئی ٹوٹکے بھی کیے جن سے فرق بھی پڑ جاتا تھا لیکن کبھی گھر سے باہر یا سفر کے دوران یہ مسئلہ ہونے لگتا تو میں کچھ نہ کر سکتا سوائے تکلیف کو برداشت کرنے کے، میں رمضان المبارک میں تسبیح خانہ حاضر ہوا تھا، تراویح کے بعد طبی ٹوٹکوں کی نشست ہوتی تھی جس میں مقیمین اپنے آزمودہ ٹوٹکے بتایا کرتے تھے، وہاں ایک اللہ والے نے ہچکی کے لئے ٹوٹکہ بتایا تھا کہ جب ہچکی لگ جائے تو ایک گہری سانس لے کر جتنی دیر ہو سکے سانس روک لیں، چند بار ایسا کرنے سے ہچکی ختم ہو جائے گی۔ میںنے کئی بار یہ ٹوٹکہ آزمایا، ایک یا دو بار سانس روکنے سے ہچکی رک جاتی ہے۔ اس شخص کے لئے دعائیں کرتا ہوں‘ اس کی وجہ سے میرا اتنا پرانا مسئلہ حل ہو گیا، بس جب بھی ہچکی لگے‘اب کسی چیز کی ضرورت نہیں پڑتی ‘ سانس روکتا ہوں ، ہچکی ختم ہو جاتی ہے۔ اکثر لوگوں کو ہچکی کا شدت سے مسئلہ ہوتا ہے، ان کے لئے یہ بہترین علاج ہے ۔ عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین !بعض اوقات لا علاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اورمہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیںوہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ نے بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے آزمائے ہوئے ‘ ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تا کہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔ نوٹ:ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔صرف آزمودہ اور سینے کے راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں