اس ماہ روحانی محفل میں 13 مئی بروزجمعرات صبح 11 سے دوپہر 12 بج کر 12منٹ تک، 22 مئی بروز ہفتہ دوپہر 12بجکر18 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 30 منٹ تک، 30 مئی بروزہفتہ صبح 7 بج کر 18 منٹ سے صبح8 بج کر 30 منٹ تک اَللّٰہُ شَافِی اَللّٰہُ کَافِی اَللّٰہُ مُعَافِی پڑھیں۔ یہ ذکر ، بھکاری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام، اپنے لےے اور اپنے عزیز و اقارب کے لےے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہوں گی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں
( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ 2-خواتین ناپاکی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کرسکتی ہیں۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ روحانی محفل مرکز روحانیت وامن میں اجتماعی نہیں ہوتی۔
( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفی اللہ عنہ)
روحانی محفل سے گھریلو الجھنوں کا خاتمہ
السلام علیکم! میں عارفوالہ سے آپ کی روحانی محفل میں دو،تین مرتبہ شرکت کی۔ تقریباً 10 سال سے ہمارے حالات بہت خراب تھے۔ کاروبار میں رکاوٹ تھی۔ لوگوں سے ادھار لے کر گزارہ کرتے تھے۔ رشتے دار باتیں بناتے تھے کہ چار آدمی کمانے والے ہیں مگر پھر بھی ادھار مانگتے ہیں۔ ہم بہت پریشان رہتے تھے، اس نے آپ کا ایڈریس بتایا تو میں آپ کے پاس آئی تو آپ نے روحانی محفل میںشرکت کافرمایا۔ روحانی محفل میں شرکت کی برکت سے آہستہ آہستہ ہمارے حالات ٹھیک ہونے لگے ا۔ اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا بہت کچھ ہے۔ مکان نئے تعمیر کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے اس محفل کی برکت سے بہت رزق دیا ہے۔ اب وہی رشتے دار ہم سے مانگنے کے لئے آتے ہیں جو پہلے ہمیں باتیں کرتے تھے مگر ہم انہیں دے دیتے ہیں کیونکہ ہماری تو دعا ہے اللہ تعالیٰ کسی پر ایسا وقت نہ لائے جو ہمارے گھر پر پہلے تھا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے صدقے ہماری مشکل آسان کردی۔ مصیبت سے جان چھوٹ گئی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 459
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں