Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

عذاب قبر سے بچانے والے اعمال مومن کو جب قبر میں رکھا جاتا ہے تو اس کی قبر کو ستر گز وسیع کردیا جاتا ہے اس کیلئے مخمل کا فرش بچھا کر خوشبوئیں بکھیر دی جاتی ہیں اور اس کی قبر کو ایمان و قرآن کے نور کی فضائوں سے روشن کردیا جاتا ہے۔ کافر کوجب قبر میں رکھا جاتا ہےتو کافر کی قبر کو اتنا تنگ کردیا جاتا ہے کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں گھس جاتی ہیں اور اونٹ کی گردن جتنے بڑے سانپ اس پر چھوڑ دئیے جاتے ہیں جو اس کا گوشت کھاتے رہتے ہیں اور گونگے بہرے فرشتے ہتھوڑے سے اس کی پٹائی کرتے ہیں اس پرصبح و شام آگ بھی پیش کی جاتی ہے۔ فقیہ ابواللیث ثمرقندی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ عذاب قبر سے بچنے کیلئے چار چیزوں پر عمل اور چار چیزوں سے پرہیز انتہائی ضروری ہے۔ جن چیزوں پر عمل ضروری ہے وہ یہ ہیں۔ نماز کی پابندی، صدقہ کی کثرت، تلاوت قرآن، تسبیحات کی پا بندی اورکثرت۔ (یہ چیزیں قبر کو روشن اور تا حدنگاہ وسیع کردیتی ہیں۔) جن چیزوں سے پرہیز ضروری ہے وہ یہ ہیں۔ جھوٹ، خیانت، چغلی، پیشاب کی چھینٹیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”پیشاب کی چھینٹوں سے بچو کیونکہ عام طور پر اسی کی وجہ سے عذاب قبر ہوتا ہے۔“(مشکوة شریف) اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو عذاب قبر سے بچائے اور ہم پر اپنا کرم فرمائے آمین۔ (دعائوں کی طالب ایک بہن) پردہ .1پردہ حسن اور عفت کا بہترین محافظ ہوتا ہے۔ .2پردہ کرو اس لئے کہ ہمارا پروردگار بھی پردے میں ہے۔ .3پردہ کرو اس سے جس میں برائی ہے۔ .4پردہ کا ایک مطلب آنکھ کی شرم ہے۔ .5جوچیز پردہ میں ہوگی اس کی قیمت بڑھ جائے گی۔ .6عزیزوں سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے بھی پردہ کرو۔ .7اچھے اخلاق کو پردے سے باہر نکالو اور برے اخلاق کو پردے میںہی رکھو۔ ٭تجربہ وہ کنگھی ہے جو زندگی کی نعمت ہمیں ایسے وقت میں کرتی ہے جب ہمارے بال جھڑجاتے ہیں۔ ٭نصیحت ایسی چیز ہے جس کی عقلمندوں کو ضرورت نہیں ہوتی اور بے وقوف اسے قبول نہیں کرتے۔ (عربی کی کہاوت) ٭بچھو کی دم میں زہر ہوتا ہے۔ سانپ کے دانت میں اور مچھر کے سر میں لیکن برے آدمی کے پورے وجود میں زہر ہی زہر بھراہوتا ہے۔ (رفعت جاوید، اٹک شہر) ہاتھ کٹنے سے بچ گیا السلام علیکم جناب ایڈیٹرصاحب آپ کا ماہنامہ عبقری ماشاءاللہ اچھی خدمت سر انجام دے رہا ہے میرے ایک دوست نے اس کو جب میرے پاس دیکھا تو لے کر اس کا مطالعہ کیا تو اس نے رسالہ میں شوگر کا نسخہ پڑھ کر اسی وقت بنایا اس کو الحمدللہ اب کافی فائدہ ہے ۔ اس رسالہ میں کافی دینی معلومات بھی ہیں لوگوں کی جو خدمت آپ کررہے ہیں اللہ کریم آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ اس کو پڑھ کر ومجھے بھی ایک ٹوٹکہ یاد آیا جو کہ میں نے خود استعمال کیا اور اس سے الحمدللہ میرا ہاتھ کٹنے سے بچ گیا۔ میں جب چھٹی کلاس میں پڑھتا تھا تو ہمارے گھر کے ساتھ کافی بڑا صحن تھا جس میں میں باغ بانی کرتا یعنی پودے وغیرہ لگاتا اور ان کی دیکھ بھال بھی کرتا کیونکہ جب وہ کافی گھنے ہوجاتے توان کی کانٹ چھانٹ بھی کرنی پڑتی تھی۔ ایک دن کانٹ چھانٹ کے دوران مجھے سانپ نے کاٹ لیا لیکن مجھے کچھ پتہ نہ چلا۔ میرے بائیں ہاتھ کی انگلیاں گلنے لگیں یہاں تک کہ ہڈیاں ننگی ہوگئیں سول ہسپتال سے کافی علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا آخر کار سرجن ڈاکٹر نے دوسرے ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ یہ کیا کہ اس کا ہاتھ کلائی سے کاٹ دیں۔ مجھے تو کچھ نہ بتایا مگر میرے تایا جو کہ ساتھ تھے ان کو علیحدہ کرکے بتایا۔ گھر آکر جب سب کو بتایا تو سب پریشان ہوگئے۔ وہاں پر ایک خاتون جو کہ ہمارے قریبی گاوں میں رہتی تھیں وہ بھی ادھر آگئیں اس خاتون نے دیکھ کر کہا اس کو فلاں آدمی کے پاس لے جاو وہ دم کرتا ہے جو کہ گجرات سے تقریباً 5 میل کے فاصلے پر تھا دوسرے دن صبح کو میری دادی ماں اس آدمی کے پاس لے گئیں۔ تو اس آدمی نے میری یہ حالت دیکھ کر ایک ٹوٹکہ بتایا کہ گائے یا بیل کا پیشاب لے کر اس سے اپنے زخموں کو دھو لو اور پھر بھوری (یعنی رتی) بھینس کا گوبر اس پر باندھ دو چند روز اس طرح کرو انشاءاللہ تمہارے ہاتھ کے زخم ٹھیک ہوجائیں گے۔ میں نے ایسے ہی کیا الحمدللہ تقریباً ایک ہفتہ میں میرے ہاتھ کی انگلیوں پر نیاگوشت اور جلد آگئی اور پھر آہستہ آہستہ ہاتھ کام کرنے لگ گیا۔ میرا یہ نسخہ مجرب ہے اور اس نسخے کو میں نے ڈھیروں لوگوں پر آزمایا ہے اور خوب ہی پایا ہے۔ (خالد شاہین، گجرات) بواسیر کیلئے بواسیر کیلئے بہت سادہ سا نسخہ ہے جو میں نے استعمال کیا ا ہے۔ اس کے استعمال سے تقریباً 90 فیصد یقینی فائدہ ہوتا ہے۔ ترکیب استعمال یہ ہے کہ ایک عدد کوڑتمہ خشک کوٹ پیس کر اس میں دو تین سال پرانا اتنا گڑ ڈالنا ہے کہ گولیاں بن جائیں پھر سفید چنے کے برابر گولیاں بنائیں اور رات کو سوتے وقت دودھ کی پیالی کے ساتھ ایک گولی لے لیں۔ پرہیز: بڑا گوشت اور تلی ہوئی تیز مصالحہ والی چیزیں استعمال نہ کریں۔ یہ دوا خونی و بادی بواسیر دونوں میں انتہائی مفید ہے۔ (خالد شاہین، گجرات) حضرت مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ کا قول حضرت مالک بن دینار کا قول ہے کہ جب آپ ”اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ“ پر پہنچتے قرات کرتے تو مضطرب ہوکر رونے لگتے اور فرماتے کہ اگر یہ آیت قرآن کی نہ ہوتی تو میں کبھی نہ پڑھتا کیونکہ اس کا مفہوم ہے کہ اے اللہ! میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں اور تجھ سے ہی مدد مانگتا ہوں۔ حالانکہ ہم نفس کے ایسے پجاری ہیں کہ اللہ کو چھوڑ کر دوسروں سے اعانت اور مددکے طالب ہوتے ہیں۔ نماز کی برکت سے بینائی واپس آگئی حضرت عبداللہ بن محمد کی بینائی آخری عمر میں جاتی رہی۔ لوگوں نے آپ کو آپریشن کرانے کا مشورہ دیا مگر آپ نے اس مشورہ پر عمل نہ کیا کیونکہ آپریشن کے بعد کئی روز تک چت لیٹا رہنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے نماز فوت ہوجاتی۔ آپ نے فرمایا مجھے اندھا ہوجانا منظور ہے لیکن نماز چھوڑ کر اللہ کا غضب برداشت کرنا گوارہ نہیں۔ حضرت عبداللہ کو ایک لڑکا مسجد میں پہنچایا کرتا تھا۔ ایک روز وہ لڑکا غیر حاضر ہوگیا۔ نماز کا وقت آگیا تھا۔ آپ نے اضطراب اور نماز شوق میں اللہ سے دعا کی۔اے پروردگار ایسا نہ ہو قیامت کے دن مجھے شرمساری ہو۔ الٰہی مجھے قیامت کی رسوائی سے بچالے۔ اس دعا کے بعد آپ کی آنکھیں روشن ہوگئیں۔ آپ خدا کا شکر بجالاکر مسجد میں تشریف لے گئے۔ نماز پڑھ کر واپس آئے تو پھر نابینا ہوگئے روزانہ ایسا ہی ہوتا رہا۔ نماز کے وقت آپ کی بینائی بحال ہوجاتی۔ (آمنہ،پشاور) قلعہ فتح ہوگیا محمد بن قاسم نے جب دریائے سندھ کے ساحل پر ایک بارونق شہر دیبل کا محاصرہ کیا تو سندھیوں نے قلعہ بندہو کر مقابلہ کیا۔ کئی ماہ تک محاصرہ جاری رہا۔ قلعہ فتح نہ ہوسکا۔ بالآخر محمد بن قاسم نے قلعہ کے سامنے خیمہ نصب کرکے نماز ادا کی اور حق تعالیٰ سے فتح یابی کی التجا کی۔ محمد بن قاسم نماز سے فارغ ہوئے ہی تھے کہ محصورین قلعہ باہر مقابلہ کے لئے نکل آئے۔ محمد بن قاسم کی فوج سندھیوں پر ٹوٹ پڑی اور قلعہ فتح ہوگیا۔ (آمنہ ،پشاور) ”دو خصلتیں“ حضرت لقمان حکیم نے کہا: ٭جس شخص میں دو خصلتیں ہوں اللہ اس سے محبت کریں گے۔ .1تقویٰ .2اچھے اخلاق ٭جس آدمی میں دو خصلتیں ہوں اس سے لوگ محبت کریں گے۔ .1سخاوت .2لوگوں کے ساتھ بھلائی سے پیش آنا ٭جس میں دو خصلتیں ہوں اس کے پڑوسی اس سے محبت کریں گے۔ .1کشادہ روئی .2نیک معاملہ ٭جس میں دو خصلتیں ہوں اس کے دوست اس سے محبت کریں گے۔ .1ان کی بھلائی کو یاد کرنا .2ان کی برائیوں کو بھولنا ٭جس میں دو خصلتیں ہوں اس کے شاگرد اس سے محبت کریں گے۔ .1ان کو سمجھانے کی حد درجہ کوششیں کرنا .2ان کے ساتھ نرم خوئی کرنا ٭جس میں دو خصلتیں ہوں اس کے اساتذہ اس سے محبت کریں گے۔ .1جلدی سمجھنا .2ان کا زیادہ سے زیادہ اکرام کرنا ٭جس میں دو خصلتیں ہوں اس کے گھر والے اس سے محبت کریں گے۔ .1نرمی کا برتاﺅ .2ان کی مشکلات کو دور کرنا ٭جس میں دو خصلتیں ہوں اس کے بڑے اس سے محبت کریں گے۔ .1مکمل فرمانبرداری .2ان کے کام خوبیوں سے انجام دینا۔ ٭آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو آنکھیں ایسی ہیں جن پر جہنم کی آگ حرام ہے ایک وہ آنکھ جو اللہ کے ڈر کی وجہ سے روئی ہو دوسری وہ جو اللہ کے راستے میں جاگی ہو۔ (نائلہ شاہد، ڈیرہ غازی خان) آزمودہ گھریلو ٹوٹکے السلام علیکم ایڈیٹر صاحب اپنے گھر کے تین آزمودہ نسخے حاضر خدمت کررہی ہوں۔ ان نسخوں کے سائیڈ ایفیکٹ بالکل نہیں ہیں اور ان کا رزلٹ سوفیصد ہے۔ 1۔ پھوڑے پھنسیوںسے نجات کیلئے: تبت کریم کی ایک شیشی میں ( جس کا نام پنسلین 40 لاکھ کا انجکشن ہے) جو کہ گائے اور بھینسوں کا انجکشن ہے۔ کسی بھی میڈیسن کی دکان سے جہاں جانوروں کی ادویات مل جاتی ہیں وہاں سے مل جائے گا۔ پنسلین کے انجکشن کا آدھا پائوڈر تبت کریم کی پوری شیشی میں اچھی طرح مکس کرکے سنبھال لیں۔ جہاں دانے یا پھوڑے ہوں یا کہیں جل جانے کی وجہ سے نشان یا زخم ہوں تو اس پر یہ لگالیں۔ جلے ہوئے پر فوراً لگائیں تو نہ جلن ہوگی نہ چھالے بنیں گے اور نہ ہی نشان باقی رہے گا۔ میری ایک کزن کے سر میں پھوڑے تھے جس کی وجہ سے اس کے سر میں جوئیں، پیپ اور مسلسل خون رستا رہتا تھا۔ چودہ سال کی لڑکی کی آنٹی کو مجبوراً گنج کرانا پڑی۔ میری امی نے انہیں یہی تبت کریم اور پنسلین کے انجکشن کا پائوڈر مکس کرکے لگادیا۔ ایک ہفتے کے اندر اس کے تمام پھوڑے سوکھ گئے۔ آزمودہ اور بالکل بے ضرر ہے۔ 2۔کھانسی سے نجات کیلئے: جتنی بھی پرانی اور شدید کھانسی ہو منقیٰ لے کر اس کے ساتھ تھوڑی سی شکر لے کر کھائیں منقیٰ کھالیں اور شکر آہستہ آہستہ چوستے رہیں۔ چند دنوں میں کھانسی سے شرطیہ نجات حاصل ہوجائے گی۔ 3۔پرسکون نیند کیلئے: بادام روغن پچاس ML، کدو روغن سو ML مکس کرلیں۔ رات کو سر کی اچھی طرح مالش کرکے سوجائیں اور ہر رات اس عمل کو کریں۔ نیند کا شرطیہ علاج ہے اور دماغ کو بھی سکون ملے گا۔ یادداشت بھی اچھی ہوجائے گی۔ یہ ہمارے گھر کے تمام نسخے ہیں اور یہ نسخے ہر وقت ہمارے زیراستعمال رہتے ہیں۔ استعمال کیجئے اور حیرت انگیز نتائج حاصل کیجئے اور ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیے۔ (بنت جمشید، ہنگو) دل کی بیماری دور کرنے کا نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نسخہ حضرت سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں بیمار ہوا۔ میری عیادت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔ انہوں نے اپنا ہاتھ میرے کندھوں کے درمیان رکھا تو آپ کے ہاتھ کی ٹھنڈک میری ساری چھاتی میں پھیل گئی۔ پھر فرمایا اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔ اسے حارث بن کلدہ کے پاس لے جائوجو ثقیف میں مطب کرتا ہے۔ حکیم کو چاہیے کہ وہ مدینہ کی سات عجوہ کھجوریں گٹھلیوں سمیت کوٹ کر اسے کھلادے۔ فائدہ: کھجور کے فوائد کے بارے میں یہ حدیث بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ کیونکہ طب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مریض کے دل کے دورہ کی تشخیص کی گئی۔ (مسند احمد، ابونعیم، ابودائود) دل کی بیماری کیلئے مجرب نسخہ دل کی بیماری میں مبتلا شخص دل پر ہاتھ رکھ کر ایک سوگیارہ (111) مرتبہ سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ پڑھ کر دم کرے۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ بہت مرتبہ دل کے مریضوں پر آزمایا ہے اور خوب ہی پایا ہے۔ (حکیم ریاض حسین مکڑوال)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 463 reviews.