Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات کی چوریاں روکنے کا فیصلہ کن عمل

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں، آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی) بندہ کو سالہاسال سے ایک ایسے خوفناک طریقے سے واسطہ پڑا ہوا ہے کہ نہ کسی کی سمجھ میں آتا ہے اور نہ کوئی اس کا حل کرسکتا ہے۔ وہ ہے جنات کی چوریاں۔ اگرکسی سے کہا جائے کہ جنات بھی چوریاں کرتے ہیں تو عام آدمی ہماری سمجھ اور عقل پر شک کرنے لگ جائے گا یا پھر کوئی شخص ہماری بات پر یقین نہ کرے گا۔ ایک پولیس آفیسر کی بیوی کہنے لگی بس اب یہ ہاتھوں کے کڑے رہ گئے ہیں باقی سب کچھ جنات چوری کرکے لے گئے ہیں۔ چوری کے بعد جنات گھر میں جھگڑوں کا ماحول پیداکردیتے ہیں اور کسی پر شک ڈال دیتے ہیں۔ سارا گھر آپس میں لڑتا رہتا ہے۔ حیرت کا عالم یہ ہے کہ کسی دراز، الماری یا لاکر میں رقم، سونا زیورات کی شکل میں پڑا ہوتا ہے یہ ساری چیزیں نہیں لے جائیں گے۔ اپنی مرضی کی چند چیزیں لے کر جائیںگے۔ ایک دوست کے گھر میرا آنکھوں دیکھا واقعہ ہے کہ قمیض کے اگلے دامن کو بلیڈ سے کاٹ دیتے پھر وہ بلیڈ گھر کے کسی فرد کی جیب میں ڈال کر جھگڑا کردیتے۔ اس چوری کے اسباب کیا ہیں ؟کیا بے دینی، گھر میں قرآن اعمال کی کمی، رزق حرام کی آمد کی حفاظت کی تمام دیواریں ختم ہوچکی ہیں۔ پھر مال کی زکوٰة نہیں دی جاتی اور مال برباد ہوجاتا ہے۔ آخر کیا اسباب ہیں؟۔ قارئین سوچیں یہ اوپر جو اسباب عرض کئے ہیں ان پر غور کریں ان تمام اسباب کو چن چن کر میں نے بہت غورکرنے کے بعد لکھا ہے۔ یاد رکھیں! آپ اگر اسباب پر نظر نہیں ڈالیں گے تو مسئلہ بھی حل نہیں ہوگا۔ اب ہزاروں میں سے چند واقعات تحریر کررہا ہوں غور سے پڑھیں۔ذرا سوچیں! جنات کی چوری .1چارپائی 1 عدد، 2 عدد سلائی مشین، سائیکل 1 عدد، سونے کی بالیاں برتن بے شمار، 2 عدد پریشر ککر، 5 عدد پتیلیاں، 6 عدد موبائل، سسلنگ فیس 2 عدد پیڈسٹل فین، 2 عدد لوہے کی ایک بڑی سیڑھی جو 2 سو کلو سے زیادہ وزنی، ایک منزل سے دوسری منزل کے لئے استعمال ہوتی تھی۔ سونے کی انگوٹھی، سونے کے ٹاپس، روم کولر، نئی فریج کی ٹرے اس کے علاوہ اور بے شمار سامان۔ ٹائم پیس، DVD پلیئر، 3 سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ .2ایک متوسط خاندان روتا سسکتا میرے پاس آیا انہوں نے جو چوری بتائی وہ درج ذیل ہے۔ 3موبائل سیٹ، سونے کی بالیاں، 20 ہزار نقد، ایسے انداز سے چوری کئے کہ تمام گھر میں کسی کو بھی علم نہیں۔ کس نے چرائے جبکہ اس کی ایک ہی چابی صرف والدہ کے پاس تھی۔ .3ایک صاحب ریٹائرڈ ہوئے ان کی خواہش تھی کہ سونے لے کر رکھ لیتا ہوں ورنہ ساری رقم ضائع ہوجائے گی۔ سولہ تولے سونا لے کر رکھ لیا۔ 7 ماہ سے بالکل نہیں دیکھا۔ اب سے چند دن قبل دیکھا تو حیران رہ گئے کہ سونا موجود نہیں حالانکہ سونا محفوظ الماری میں تھا اور چابی صرف انہی کے پاس تھی۔ .4ایک صاحب نے بتایا کہ وہ کپڑوں کے سٹور میں رقم رکھتے تھے۔ رقم چوری ہونا شروع ہوگئی۔ پھر وہاں پڑے کپڑوں پر پیشاب نہایت بدبودار تیل کی طرح کہ کپڑے دھونے کے بعد بھی اس کا اثر نہیں جاتا تھا اور کپڑے کٹنا شروع ہوگئے۔ پھر کپڑے غائب ہونا شروع ہوگئے۔ چیز رکھتے کہاں اور ملتی کہاں ہے۔ ہر چیز بے ترتیب ہوجاتی ہے۔صاحب بیان کرتے ہیں کہ اکثر ایسے ہوتا کہ کوئی چیز مجھے دھکا دے کر گرادیتی ہے۔ گھر میں مجھے چوٹیں زیادہ لگتی ہیں۔ کچن میں الماریوں کے کھلنے بند ہونے کی آوازیں بہت زیادہ آتی ہیں۔ دروازے خود بخود کھلتے اور بند ہوتے ہیں۔ بے برکتی، گھر میں لڑائی جھگڑا چھوٹی چھوٹی بات پر ہوجاتا ہے۔ بچوں پر آئے دن کوئی نہ کوئی تکلیف ہوجاتی ہے اور بچے بہت زیادہ لڑتے ہیں۔ .5ایک خاتون کہنے لگیں کہ جنات نے بھابھی کا تمام زیور اٹھالیا ہے۔ امی کا آدھا زیور چھوڑ دیا ہے آدھا اٹھا کر لے گئے ہیں۔ باجی کی شادی کے لئے ہم نے بالیاں، کپڑے اور کچھ زیور رکھا تھا اس میں سے کپڑے نہیں ہیں باقی زیور چھوڑ دیا ہے۔ دراز میں والد صاحب نے 3 لاکھ رکھے ہوئے تھے وہ اٹھاکر لے گئے۔ وقتاً فوقتاً تھوڑی رقم اٹھا کر لے جانا تو عام معمول ہے۔ .6ایک صالح شخص نے بیان کیا ہے کہ میں جیب میں رقم گن کر رکھتا ہوں لیکن ہر دفعہ 5 سو ہزار کم ہوتے ہیں۔ پہلے تو دوسروں پر شک پڑا لیکن سخت حفاظت کے باوجود یہ رقم کم ہوگئی تو محسوس کیا کہ جنات کی کارستانی ہے۔.7میرے دیرینہ کرم فرماں حکیم عبدالوحید سلیمانی صاحب نہایت متقی انسان ہیں۔ فرمانے لگے کہ میری رقم چوری ہونا شروع ہوگئی اور جیب سے ہی نکل جاتی ہے۔ میں نے صوفی محمد عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ صاحب ماموں کانجن والے سے عرض کیا۔ انہوں نے فرمایا سورئہ فلق مع تسمیہ صبح چلتے پھرتے 200 یا سورئہ الناس مع تسمیہ شام چلتے پھرتے شام کو پڑھا کرو، یہ عمل پھر کبھی نہیں ہوگا۔ .8پندرہ دنوں سے حالات بہت خراب ہوگئے ہیں۔ جنات نے کاروبار ختم کردیا ہے کیونکہ نقصان بہت ہورہا ہے۔ میری چھوٹی ایک سال کی بچی ہے۔ اس کو چڑیل ٹائپ کی کوئی چیز دانتوں کے ساتھ جسم پر کاٹتی ہے، کبھی ٹانگوں پر،کبھی چہرے پر کاٹتی ہے، بچی بہت روتی ہے۔ اس کی ماں کو آوازیں آتی ہیں اور کبھی کبھی خوفناک قسم کے چہرے نظر آتے ہیں۔ جیب سے پیسے غائب ہوجاتے ہیں۔ لاکھوں روپے کے مقروض ہوچکے ہیں۔ روٹی کھانے کو بھی پریشان ہیں۔ .9حکیم صاحب ہمارے گھر میں 4-3 بار چوری ہوئی ہے لیکن یہ پتہ نہیں چلا کہ چوری گھر کے کس فرد نے کی ہے یا باہر سے کسی نے کی ہے۔ چوری کیسے ہوتی ہے؟ وہ آپ کو بتانا چاہتی ہوں۔ مئی یا جون2008ءسے چوری کا یہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔ تالا لگا ہوا تھا۔ تقریباً 12-11 ہزار غائب ہوئے۔ دوبارہ جنوری 2009ءمیں 15 ہزار غائب ہوئے جو کہ الماری میں فائل کے اندر رکھے ہوئے تھے تالا بھی لگا ہوا تھا۔ اسی فائل میں 5 ہزار کا نوٹ مڑا ہوا اس میں موجود تھا لیکن باقی پیسے غائب تھے۔ پھر مارچ 2009ءکے آخر میں میں نے الماری کے لاکر میں50 ہزار روپے کسی کی امانت رکھے تھے۔ اس کے ساتھ ہی سونے کی 4 عدد چوڑیاں بھی تھیں۔ لاکر کے نیچے والے خانے میں زیورات بھی تھے لیکن چوری کرنے والے نے 50 ہزار میں سے 22 ہزار اور سونے کی 4 چوڑیاں چوری کی ہیں۔ باقی پیسے موجود تھے۔ میرے شوہر کو اپنے بھانجے پر شک ہے، بھانجا قسم کھاکر کہتا ہے کہ میں نے چوری نہیں کی ہے۔ میرے شوہر کی بہن جب سے فوت ہوئی ہے ان کا بھانجا اسی گھر میں رہتا ہے۔ اس کی عمر 24 سال ہے۔ کچھ آوارہ ٹائپ کا بھی ہے لیکن وہ کہتا ہے کہ میں نے چوری نہیں کی ہے۔ سونے کی چوڑیاں جب سے چوری ہوئی ہیں، مزید پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آپ کا ماہنامہ ”عبقری“ جب سے پڑھا ہے تب سے آپ سے پوچھنا چاہتی تھی کہ یہ کیا مسئلہ ہے اور کون کررہا ہے۔ گھر کا کوئی بندہ ہے یا باہر کا بندہ ہے اور کوئی ایسا عمل بتادیں کہ ہمارے پیسوں اور چوڑیوں کی واپسی ملنے کی کوئی صورت بن جائے۔ آپ کی بے حد مشکور ہونگی۔ (ایک اللہ کی بندی) (جاری ہے....)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 475 reviews.