Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

اپریل کے جوابات جواب: بیٹا آپ پریشان نہ ہوں، درج ذیل نسخہ مسلسل استعمال کریں آپ کی نظر ٹھیک ہوجائے گی۔ ھوالشافی: سونف، مغز بادام، مصری ہم وزن پیس کر دن میں تین بار استعمال کریںاور اس کے ساتھ ساتھ ادارہ عبقری کی روشن دماغ مسلسل چند ماہ استعمال کرنے سے آپ کی نظر اور آپ کی دماغی کمزوری بھی ٹھیک ہوجائےگی۔(اختر علی دمام) جواب: بستر پر پیشاب عمومی مرض ہے اور یہ مرض عام طور پر جسمانی اور دماغی کمزوری کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔بہن آپ پریشان نہ ہوں، آپ مستقل معجون فلاسفہ اور جوارش زرغونی اور جوارش جالینوس مستقل تین ماہ استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کے تمام مسائل حل ہوجائینگے۔ آپ کی چھوٹی بہن کے منہ سے بدبو کی وجہ معدے کی خرابی ہے۔اس کیلئے بہت آسان سا ٹوٹکہ عرض کررہی ہوںکھانے کے بعد ایک چمچ سونف استعمال کریں۔اور اس کیساتھ ساتھ مربہ ہریڑ صبح نہار منہ دو تین دانے استعمال کریں۔ چھوٹی بہن کی منہ کی بدبو انشاءاللہ ختم ہوجائےگی۔ (عنبرین، کراچی) جواب: بھائی آپ اخروٹ ثابت چھلکے سمیت سنگ دانہ مرغ ہم وزن پیس کر آدھا چمچ پانی سے دو ماہ استعمال کریںیا درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی: تخم ریحان،کابلی مصری، کلونجی، سناءمکی ہم وزن کوٹ پیس کرسفوف بنالیںاور کھانے سے دو گھنٹہ قبل یا بعد آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کی تکلیف ختم ہوجائےگی۔ (عبدالرحمن ،پشاور) جواب: محترم اگر آپ محنت مزدوری والا کام کرتے ہیں تو ہر روزنہانے کی ترتیب بنائیں، اچھا سا صابن استعمال کریںآپ کے جسم میں پانی کی کمی ہے پانی زیادہ سے زیادہ پئیں اور یہ نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی: صندل سفید، تخم کاہو ، سونف، زیرہ سفید، گل سرخ مصری تمام چیزیں بیس بیس گرام اور الائچی خورد دس گرام کوٹ پیس کر ایک چمچہ چائے ولا دن میں تین ٹائم استعمال کریں۔ انشاءاللہ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے۔ مئی کے سوالات 1۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا رنگ بہت کالا ہے جس کی وجہ سے رشتے آنے میں پریشانی ہورہی ہے۔ رشتہ دیکھنے والے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں بعد میں رابطہ ہی نہیں کرتے اور دوسرا مسئلہ یہ ہے میرے سر میں جوئیں اور لیکھیں بہت زیادہ ہیں ازراہ کرم! کوئی آزمودہ ٹوٹکہ یا نسخہ عنایت فرمائیں۔ (مریم، کراچی) 2۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری عمر 30 سال ہے اور میری دور کی نظر 1.25 تک کمزور ہے ۔ ہر قسم کے خمیرا جات دماغی کشتے اور سرمے استعمال کرچکا ہوںَ مگر نظر ٹھیک نہیں ہوسکی۔ کیا کسی قاری کے پاس نظر کی کمزوری کیلئے کوئی 100 فیصد حل ہے تو مجھے ضرور بتائیں۔میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ (خاور فیصل، کراچی) 3۔میری عمر 22 سال ہے۔ پہلے میرے سر کے بال خوب گھنے کالے تھے۔ موٹی چٹیا بنتی تھی۔ اب پچھلے چھ ماہ سے بال گرنا شروع ہوئے ہیں قریب ہے کہ میں گنجی نہ ہو جائوں۔ بال دو شاخ بھی ہیں۔ سر میں خشکی بھی ہے کوئی آزمودہ چیز بتائیں۔ (فائزہ: اسلام آباد) 4۔ میں تقریباً 2 سال سے دل کے مرض میں مبتلا ہوں ڈاکٹرز کے مطابق ایک والو بند ہے شریان بھی سکڑ گئی ہے کولیسٹرول اور یورک ایسڈ بھی لیول پر نہیں رہتا ہے۔ دل کے ڈاکٹر مہنگے، آپریشن مہنگا، دوائیں نہایت مہنگی ہیں۔ بہت پریشان ہوں، آپریشن کروائوں یا جوان بچیوں کی شادیاں کروں کچھ سمجھ نہیں آتا کیا کروں؟۔ (حاجی مجید)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 483 reviews.