ایڈیٹر صاحب السلام علیکم!
عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور محلے میں بہت سے لوگوں کو لگواکر دیا ہے۔ میری دو بہنیں ہیں ایک کراچی میں دوسری بہاولپور میں رہتی ہیں ان کو بھی لگواکردیا ہے۔ ہر ماہ شدت سے انتظار رہتا ہے۔ایک مرتبہ چولہے پر کام کے دوران میرا ہاتھ جل گیا۔ عبقری کے فروری کے شمارے کے صفحہ نمبر 23 پر جسم کے جلے ہوئے حصے پرپیاز کے عرق میں نمک ملا کر لگانے کا نسخہ پڑھا ۔ استعمال کیا، فوراً جلے ہوئے حصے کی جلن ٹھیک ہوگئی اور تین چار مرتبہ لگانے سے زخم بالکل ٹھیک ہوگیا اور نشان بھی باقی نہ رہا۔
عبقری کی وجہ سے ہمارے جسمانی مسائل کیساتھ ساتھ روحانی مسائل بھی حل ہوئے ہیں اور اللہ نے ہمارے گھرانے میں خیروعافیت کی فضائیں چلادی ہیں۔ آپ جس طرح مخلوق الٰہی کی خدمت اور اصلاح فرمارہے ہیں قابل وہ ستائش ہے۔ اللہ تعالیٰ رحمن و رحیم ہیں فرماتے ہیں مجھ سے مانگو میں دوں گا۔ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے ہر دل سے نکلنے والی دعا قبول ہوتی ہے۔ بعض اوقات کوئی دعا قبول نہ ہو تو اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے۔ دعا کا تعلق مسلسل جدوجہد اور عمل سے ہے۔ نیک لوگوں ولیوں اور اللہ والوں کی صحبت سے ہمیں بہت کچھ ملتا ہے۔
تیرا خاور درخشاں رہے تا ابد فروزاں
تیری صبح نور افشاں کبھی شام تک نہ پہنچے
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 486
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں