Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شفاءکا پیغام لے کر حاضر ہوں (روبینہ تبسم، ایچی سن کالج، لاہور)

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

دل کی تکالیف اگر کسی کو دل کی تکلیف ہوچکی ہے یا پھر اس کے خون میں چربی (Cholesterol) زیادہ مقدار میں ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ دارچینی ایک چائے کا چمچ اور شہد ایک کھانے کا چمچ لے کر اس کو ڈبل روٹی یا روٹی پر لگاکر ناشتہ کیا کرے۔ اس طرح دل کی تکلیف میں آرام آئے گا اور انشاءاللہ یہ تکلیف دوبارہ نہیں ہوگی۔ کیڑے کا کاٹنا اگر جسم کے کسی حصے پر کوئی کیڑا وغیرہ کاٹ لے تو فوراً ایک چٹکی دارچینی اور شہد ایک چمچ تھوڑے سے گرم پانی میں ڈال کر جسم کے اس حصے پر لگائیں جہاں کاٹنے سے درد ہورہا ہے۔ درد فوراً چلا جائے گا۔ جوڑوں کا درد، گنٹھیا جن لوگوں کو یہ مرض ہو وہ صبح اور شام ایک کپ گرم پانی میں دو چمچ شہد اور ایک چھوٹی چمچ دارچینی ڈال کر پی لیں۔ اس مرض کے پرانے مریض بھی اس طریقہ علاج سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ کوپن ہیگن یونیورسٹی میں اس طریقہ علاج کا تجربہ کیا گیا۔ 200 مریضوں میں سے 73 ایک ہفتے میں ٹھیک ہوگئے اور باقی مریض اگلے ایک ماہ کے اندر بالکل تندرست ہوگئے۔ بالوں کا گرنا جن لوگوں کو بال گرنے کا مسئلہ درپیش ہے وہ ایک چمچ زیتون کا تیل، ایک چمچ شہد اور ایک چھوٹی چمچ دارچینی (پسی ہوئی) کو بالوں میں پندرہ منٹ تک لگائیں اور اس کے بعد اس کو دھولیں۔ کچھ ہی عرصے میں بال گرنا بند ہوجائیں گے اور بال مضبوط اور چمکدار ہوجائیں گے۔ مثانے کے امراض جن لوگوں کو مثانے میں درد یا جراثیم کی وجہ سے تکلیف ہے وہ دارچینی (پسی ہوئی) استعمال کریں۔ تمام جراثیم کو ختم کردےگی۔ گیس Gas دارچینی اور شہد کی چائے استعمال کرنے سے گیس کا مسئلہ جوکہ آجکل کے دور میں بہت زیادہ ہے وہ ختم ہوجاتا ہے۔ دانتوں کی تکالیف 5 چمچ شہد اور ایک چمچ دارچینی کی (Paste) پیسٹ بناکر اس کو دکھتے ہوئے دانت پر لگائیں۔ دن میں تین بار ایسا کرنے سے درد بالکل ختم ہوجائے گی۔ (خون میں چربی)Cholesterol اگر کسی کے خون میں چربی کی مقدار زیادہ ہوجائے تو اس کو روزانہ دو چمچ شہد اور تین چھوٹے چمچ دارچینی کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر پینا چاہئے۔ اس طرح ایک ہفتے کے اندر خون میں چربی کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ کھانسی، نزلہ، زکام(Colds) اس رسالے کی تحقیق کے مطابق اگر اس طریقے سے شہد اور دارچینی مریض کو دی جائے تو اس کا خون 10% چربی سے اگلے دو گھنٹے میں پاک ہوجائے گا۔ پرانی سے پرانی کھانسی بھی ایک چمچ ہلکا گرم شہد اور چوتھائی چمچ دارچینی دن میں 3 مرتبہ لینے سے ختم ہوجاتی ہے۔ (بے اولادی) عورت یا مردInfertility یونانی اور ایلوویدک تمام مرد جوکہ اولاد جیسی نعمت سے محروم ہوتے ہیں ان کو رات دو چمچ شہد کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اگر بے اولادی عورت کی وجہ سے ہو تو اس کو ایک چٹکی دارچینی اور آدھی چمچ شہد کو اپنے مسوڑھوں پر لگانا چاہئے جوکہ آہستہ آہستہ تھوک کے ساتھ اس کے معدے میں شامل ہوتا جائے گا۔ اس طرح دن میں کئی دفعہ کرنا چاہئے۔ بدہضمی اور معدے کے امراض میری لینڈ یو ایس اے میں ایک شادی شدہ جوڑا جوکہ 14 سال سے اولاد جیسی نعمت سے محروم تھا۔ ان کو اس طریقہ علاج کی بدولت اللہ تعالیٰ نے چند ماہ میں دو جڑواں بچے دیئے۔ معدے میں درد یا السر کے مریض اگر دارچینی اور شہد کو باقاعدہ استعمال کریں تو ان کو مکمل طور پر اس سے نجات مل جائے گی اور بہت سی دوائیاں کھانے سے بچ جائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 491 reviews.