Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

پیسے ڈ وب جائیں گے ( افتخا راحمد، جہلم ) خواب: میں دیکھتا ہوں کہ میں نے ایک آدمی کا گریبان پکڑاہواہے اور اسے مارتا جا رہا ہوں ۔ بازار میں کبھی اِدھر کبھی اُدھر لیکر جا رہا ہوں ۔بہت مار رہا ہوں میں اسکو اور وہ زور زور سے روئے جار ہا ہے ۔ جو کوئی مجھ سے پو چھتا ہے کہ کیوں ماررہے ہو ؟ تو میں کہتا ہوں کہ مجھے اس سے روپے لینے ہیں روپے آپ دیدیں تومیں اس کو چھوڑ دیتا ہوں لیکن پھر میں خود ہی سو چتا ہوں کہ اس کو چھوڑ دوں اور اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔ تعبیر : اگر آپ کاروبار وغیرہ کر تے ہیں تو آپ کے خواب کے مطابق آپ کسی کو ادھا رپر مال دے بیٹھیں گے مگروہ پیسے آپ کے ڈوب جائیں گے ۔ اور وصول نہیں ہوں گے ۔ بلآخر تھک ہار کر آپ ما یو س ہو جائیں گے ۔ اس لئے ادھا ر کا معاملہ نہایت سو چ سمجھ کر بااعتماد لو گوں سے کیجئے گا ۔ ورنہ نقصان کااندیشہ ہے ۔ لیکن اگر کاروبار نہیں کرتے تو مالی نقصان کا اندیشہ ہے ۔ چوری کی شکل میں آپ کا کوئی قریبی شخص آپکے پیسے چوری کر لے گا ۔ اس لئے ذرا محتاط رہیں ۔ اللہ حفاظت فرمائے ۔ فقط واللہ اعلم ۔ جائز مراد پوری ہو گی ( یاسمین ، مانسہرہ ) خواب: میں خواب میںدیکھتی ہوں کہ ایک بلند ترین چوٹی ہے ۔ جو چوکور ہے میں اس پر کھڑی ہوں اور خوشی کا اظہار کرتی ہوں کہ خدا نے میری ہر خواہش پوری کر دی ہے۔ اس پہاڑ کے چاروں کونوں میں ایک ایک گھوڑا کھڑا ہے ۔ میں وہاں کھڑی ہو تی ہوں اتنے میں امی مجھے آواز دیتی ہیں ۔ کہ تم تو اپنی منزل پا گئی ہو ۔ لیکن میں راستے میں ہوں پھر میں ایک گھوڑے کو حکم دیتی ہوں اور وہ گھوڑا جاتا ہے اور امی اس پر سوار ہو کر میرے پا س آجا تی ہیں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ تعبیر: اللہ تعالیٰ آپ کی جا ئز اور آپ کے حق میں بہتر مرادوں کو پورا کر دے گا اور یوں آپ اپنے والدین کی بھی عزت و مرتبہ کا باعث ہوں گی اور خوب خیر پا ئیں گی۔ فقط واللہ اعلم۔ دانت ٹوٹ رہے ہیں (رضوان شےخ، سمندری ) خواب: میں اکثر خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرے دانت ٹوٹ کر گر رہے ہیں ۔ کبھی سب دانت ٹوٹ کر گر جاتے ہیں اور کبھی دو یا تین دانت گرتے ہیں کچھ دن قبل ایک بچی نے خواب دیکھا ہے کہ میرا سامنے کا دانت ٹوٹ گیا ہے اس نے میرا سامنے کا ایک دانت ٹوٹا ہو ا دیکھا ہے ۔ تعبیر : آپ کی عمر دراز ہو گی اور آپ دانت ٹوٹنے کی عمر کو پہنچیں گی اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے دشمن ناکام ہوں گے اور آپ کو ہر گز نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ۔ بشرطیکہ آپ نماز ، روزہ اور تلا وت قرآن وغیرہ نیک اعمال کی پابندی کریں اور اللہ کی نا فرمانی سے بچیں ورنہ آپ ایمان کی ظاہری وباطنی زینت کو کھو بیٹھیں گی جس کی وجہ سے چہرہ اعمال بھی بد شکل ہو کر رہ جائے گا اور حاسدین بھی غالب آجائیں گے ۔ فقط واللہ اعلم ۔ دو پہلو ( ممتا ز احمد عباسی، بہاولپور ) خواب: میں نے دو مہینے پہلے شادی کی ہے اور میں نے خواب میں دوبارہ اپنی شادی دیکھی ہے ۔ جس کی وجہ سے کافی پریشان ہوں آپ سے التما س ہے میری اس پریشانی کو دور کر دیں ۔ تعبیر : آپ کے خواب کے دو پہلو ہیں ایک یہ ہے کہ شادی آپ کی خو شیاں دوبالا کرے گی اور آپ کی یہ بیوی اپنی خد مت اور محبت کی بدولت روز بروز خوشیوں میں اضافے کا ذریعہ ہو گی ۔ دوسرا یہ کہ آپ کی اولاد میںپہلی بیٹی پیدا ہو نے کا امکان ہے بہرکیف آپ کا یہ خوا ب اپنے دونوں پہلوﺅں کے اعتبار سے مبار ک ہے ۔ فقط واللہ اعلم ۔ مصیبت کااندیشہ (کومل، ہر ی پو ر ) خواب: ایک ماہ پہلے میں نے ایک خوا ب دیکھا رات کے دو یا تین بجے ہیں زمین پر تھوڑے تھوڑے فاصلے پرگڑھے بنے ہوئے ہیں ۔ ان میں پیسے پڑے ہوئے ہیں ۔ وہ پیسے میں اٹھاتی جا رہی ہوں یہاں تک کہ میری قمیض کا دامن پیسوں سے بھر چکا ہے ۔ میری مٹھیاں بھی پیسوں سے بھر چکی ہیں پھر بھی میں جیسے جیسے آگے جارہی ہوں پیسے نظر آتے جا رہے ہیں دل میں کہتی ہوں کہ اگر چھوڑوں گی تو اور کو ئی آکر لے جائے گا کیوں نہ سب میںہی اٹھا لوںاتنے میں میری آنکھ کھل جا تی ہے ۔ ۔ تعبیر : خوا ب اچھا نہیں ہے آپ کسی مصیبت میں گرفتار ہونے والی ہیں ۔ جس کی وجہ سے رنج و غم پہنچنے کا شدید اندیشہ ہے ۔ اور یہ پریشانی اور مصیبت آپ کے اپنے کر توت کی وجہ سے پیش آئے گی اس لیے آپ سے گزارش ہے۔ کہ اپنے معاملا ت میں نہایت محتاط ہو کر فیصلہ کیجئے گا اور کسی کا م میں جلد با ز ی کر کے اپنے لئے مصیبت مول نہ لیجئے گا بلکہ نہایت تد بر و تفکر کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کی کو شش کیجئے گا نیز کچھ صدقہ بھی دے دیں ۔ واللہ اعلم لا یعنی خواب ( ف ۔ ن، کراچی ) خواب: میں نے خوا ب میں دیکھا کہ میری دوست کا بھائی اور میں ایک دوسرے سے اظہا ر محبت کرتے ہیں اور اسی خواب میں دیکھا کہ میری دوست کی میرے ماموں زاد کی شادی ہورہی ہے ۔ جنکی دو ماہ قبل شادی ہو چکی ہے ۔ ان دونوں کی شادی پر میں رور ہی ہوں کہتی ہوں کہ مجھے میرا کز ن پسند تھا ۔ میری شادی ہو نی چاہئے اور خوا ب میں یہ خوا ہش بھی کر تی ہوں کہ یہ شا دی نہ ہو ۔ دوست شادی شدہ ہے اور با قی ہم تینوں غیر شادی شدہ ہیں ۔ تعبیر : اس طر ح کے لا یعنی خواب قابل التفات نہیں ہوتے اور یہ کہ کسی استخارہ کے جوا ب میں ایسے مناظر سامنے آئیں تو ان کو تعبیر کے ساتھ کچھ رابطہ ہو سکتاہے ۔ لیکن اگر خودبخود ایسی صورت پیش آجائے تو یہ شیطانی تصرف ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 174 reviews.