Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چلغوزہ کھائیں سردی سے لطف اٹھائیں (ڈاکٹر عبدالرشید، کراچی)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

عربی حب صنو بر کبار فار سی چلغوزہ سندھی نیز ا انگریزی Filler Nut اس کے چھلکے کا رنگ سرخ اور مغز سفید ہوتا ہے۔ ذائقے میں یہ قدرے شیریں اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم اور تر درجہ اول ہے۔ مقدار خوراک، ایک تولہ سے ڈیڑھ تولہ ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔ چلغو زہ کے فوائد (1 ) چلغوزہ مقوی اعصا ب ہے۔ (2 ) بھوک بڑھا تا ہے۔ (3) لقوہ اور فالج میں اس کا مسلسل استعما ل مفیدہے۔ (4 ) پرانی کھانسی میں مغز چلغوزہ رگڑ کر شہد میں ملا کر چٹانا مفید ہو تا ہے۔ (5 ) مغز کھیرا اور مغز چلغوزہ ہم وزن استعمال کرنے سے بند پیشاب جا ری ہو تاہے۔ ( 6 ) مغز چلغوزہ، جریا ن، یر قان اور درد گردہ میں بے حد مفید ہے۔ (7 ) اس کاکھا نا جسمانی گوشت کو مضبو ط کرتا ہے۔ (8 ) رعشہ اور جوڑوں کے درد میں مغز چلغوزہ صبح و شام ہمراہ پانی یا قہوہ یا چائے کے ساتھ استعمال کرنے سے فائدہ ہو تا ہے۔ (9 ) ریا ح کو دور کر تا ہے۔ (10 ) ما د ہ تو لید کو پیدا کرتاہے۔ (11)مقو ی باہ ہے۔ ( 12 ) دل اور دماغ کو تقویت دیتا ہے۔ (13 ) سردیوں میں اس کا استعمال زیا دہ ہو تاہے۔ (14 ) دمہ میں بھی مغزچلغوزہ کو شہد کے ہمراہ رگڑ کر چٹانا مفید ہوتا ہے۔ لیکن مریض کو چاولوں سے پرہیز کروانا ضروری ہو تاہے۔ (15) گردہ کو طا قت دیتاہے۔ (16 ) یہ جگر، مثانہ اور آلات تنا سل کے لیے بے حد مفید ہے۔ (17)سدے کھولتا ہے۔ (18 ) چلغوزہ دیر ہضم ہوتاہے۔ اس لیے مقدار سے زیادہ کھا نے میں احتیاط ضروری ہے۔ (19 ) بلغمی مزاج والوں کے لیے سردیوں کا یہ ایک معتدل ٹانک ہے۔ (20 ) کھا نا کھانے کے بعد اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ (21 ) مغز چلغوزہ دودھ کے ہمراہ کھا نے سے جسم مو ٹا ہوتا ہے۔ (22 ) گنٹھیا کے مرض میں اس کا استعمال مفید ہے۔ ( 23 ) خون کے فساد کو دور کر تا ہے۔ (24 ) فالج اور رعشہ میں مغز چلغوزہ ایک تولہ اور شہد چھ ماشہ ملا کر کھلا نا بے حد مفید ہے۔ (25 ) چلغوزہ کے چھلکوں پر روغن سا لگا ہوتا ہے۔ جو چھیلتے وقت مغز کے ساتھ لگ جا تا ہے۔ اور ایسے مغز کھا نے سے معدے میں سوزش ہو جا تی ہے اور گلے کی خرا ش کا بھی احتمال ہوتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 182 reviews.