Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پوپلا منہ اور ٹوٹکے ہی ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

(بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے) ٭ کچا کیلا کاٹنے کے بعد اگر کچھ بچ جائے تو اسے کالا ہونے سے بچانے کیلئے دہی کا پانی اس پر چھڑک دیں۔ سیاہی مائل نہیں ہو پائے گا۔ ٭ کیک کو بیکنگ ٹرے میں ڈالنے سے قبل اس پر چکنائی لگا دیتے ہیں۔ اگر چکنائی لگانے سے پہلے ٹرے میں خشک آٹے کو چھڑکدیں تو بعد میں کیک آسانی سے ٹوٹے بغیر ٹرے سے باہر آجائے گا ٭مکھن میں ٹھنڈاور نمی کے دنوں میں ایک خاص قسم کی ناگوار بو آجاتی ہے اس سے بچنے کیلئے اس میں دھنئے کے چند پتے ڈال دیں۔ مکھن کو جب ابالیں یا پگھلائیں تو بعد میں اسے چھان لیں۔ ٭ شیشے کے برتن میں گرم اشیاء ڈالنے سے قبل اس میں پیپر نپکن لگالیں اس طرح گرمی سے شیشے کے برتن کریک ہونے سے محفوظ رہیں گے۔ ٭ اچار کو تا دیر محفوظ رکھنے کیلئے ایک چھوٹی سی پلاسٹک کی تھیلی میں تھوڑی سی ہینگ اچھی طرح بند کر کے جار کے اندر ڈال دیں اس طرح اچار خراب ہونے سے محفوظ رہے گا۔ ٭ گھر پر ریشمی ساڑھی دھونا ہو تو پانی میں واشنگ پاﺅڈر کے ساتھ تھوڑا سا لیموں کا رس بھی ڈال دیں۔ یہ رس ساڑھی کو بد رنگ ہونے سے بچائے گا اور سلک کو نرم بھی رکھے گا۔ ٭ لڈو یا برفی بنانے کیلئے آٹے کو پہلے سے گرم اوون میں بھون لیں اس سے مزہ میں اضافہ ہو جائے گا اور گھی کا خرچ بھی کم ہو جائے گا۔ ٭ اپنی جیولری کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے انہیں ابلے ہوئے آملہ اور ریٹھا کے پاﺅڈر میں ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔اس کے بعد کسی پرانے ٹوتھ برش سے انہیں رواں پانی میں دھو لیں۔ ٭ گندی اور تھکی ہوئی آنکھوں کو صاف کرنے کے لئے نیم گرم پانی میں آدھا ٹی اسپون بورک پاﺅڈرملائیں۔ کاٹن کی گیند سی بنائیں اسے پانی میں بھگوئیں اور آنکھیں صاف کریں۔ ٭ پرانے دو پٹوں کو پھینکنے کی ضرورت نہیں۔ تین پرانے دو پٹوں کو اس طرح گوندھ لیں جیسے بالوں میں چوٹی گوندھتے ہیں اس طرح کے تین سیٹ بنا کر انہیں جوڑ لیں۔ خوبصورت اور رنگ پوش کے طور پر کام دیں گے۔ ٭ پنیر سے بنی ہوئی اشیاءمیں اگر تھوڑا سا سرسوں شامل کر لیا جائے تو کھانے کی خوشبو میں اور اضافہ ہو جاتا ہے ٭ روٹی بیلتے وقت چاروں طرف یکساں دباﺅ ڈالیں ورنہ پکاتے وقت روٹی اس جگہ سے کچی رہ جائے گی جہاں دباﺅ کم پڑے گا۔ ٭ سر درد اور کھنچاﺅ کی تکلیف سے نجات کے لئے آپ زیادہ سے زیادہ مچھلی کھائیںکیونکہ مچھلی کے تیل میں درد سے نجات دینے کی صلاحیت ہوتی ہے اس کے علاوہ ادرک کا استعمال بھی درد میں فائدہ مند رہتا ہے۔ ٭ اگر آپ کو نیند نہ آنے کی شکایت ہو تو شہد کو بطور ٹرنکو لائزر استعمال کر یں شہد کے استعمال کی بدولت آپ کو نیند جلدی آجائے گی ٭ ٹماٹر کھانے سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے اور آنتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ جسم میں مرض کا مقابلہ کرنے کی قوت بڑھتی ہے دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔ کھانسی نزلہ زکام میں اس سے پرہیز کرناچاہئے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 188 reviews.