Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

گلا بیٹھ گیا جون کا مہینہ تھا۔ شدید گرمی تھی۔ دو بجے دوپہر کو کام سے فارغ ہوکر گھر پہنچا۔ پسینہ میں شرابور تھا۔ شدید پیاس لگی ہوئی تھی۔ کھانے کے دوران دہی کی برف والی ٹھنڈی لسی کا پورا جگ پی گیا۔ کھانے سے فارغ ہوکر ٹھنڈے کمرے میں سوگیا۔ جب آنکھ کھلی تو سردی سے جسم کانپ رہا تھا۔ گلے سے آواز نہیں نکل رہی تھی۔ گرم گرم چائے پینے سے کچھ سکون ہوا۔ ڈاکٹر سے دوا لی کھانسی تو چند روز میں جاتی رہی مگر آواز نہیں کھل رہی ہے۔ سات مہینے سے آواز بند ہے۔ کالج کی ملازمت ہے۔ سارا کام آواز کا ہے۔ ڈاکٹر ز صاحبان کی مختلف رائے ہے۔ حکماءصاحبان کی متفقہ رائے ہے کہ سردگرم ہوگیا ۔ اس کیلئے انہوں نے جو دوائیں دیں‘ استعمال کیں۔ دوائوں کو پانی میں جوش دیکر غرغرے بھی کافی دنوں تک کیے کئی طرح کے شربت بھی چاٹے مگر آواز نہیں کھلی۔ سخت پریشانی ہے۔ اسی طرح کی تکلیف علامہ اقبال کو بھی ہوئی تھی۔ اس زمانے کے سب سے زیادہ معروف طبیب ان کیلئے دہلی سے دوائیں بھجواتے رہے مگر فائدہ نہیں ہوا۔ ڈاکٹروں نے بجلی تجویز کی۔ ویانا علاج کیلئے نہ جاسکے اور اس بیماری میں اللہ کو پیارے ہوگئے۔ مطلب یہ کہ یہ معمولی مرض نہیں ہے۔ (ایم شہزاد۔ اسلام آباد) مشورہ: علامہ موصوف کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال صاحب کی گرانقدر تالیفات زندہ روداور اپنا گریبان چاک میں علامہ مرحوم کی بیماری اور علاج معالجین کی ساری تفصیل موجود ہے جسے پڑھ کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ علامہ کا مزاج بلغمی تھا۔ سردی کے موسم میں بے احتیاطی اور سویوں پر دہی ڈال کر کھانے سے آواز متاثر ہوگئی یعنی گلا بیٹھ گیا۔ دہلی کے مشہورو معروف طبیب افسر الاطبا حکیم عبدالوہاب انصاری مرحوم جو کہ مشہور مسلم لیڈر ڈاکٹر انصاری صاحب مرحوم کے بھائی اور حضرت رشید احمد گنگوہی رحمتہ اللہ کے خلیفہ مجاز تھے نے علامہ مرحوم کا علاج کیا مگر بار بار کی بدپرہیزی نے علاج کو کامیاب نہ ہونے دیا۔ افاقہ ہوتا مگر کبھی بریانی‘ کبھی دہی کھانے سے معدوم ہوجاتا اگر حکیم صاحب مرحوم علامہ مرحوم کو دہلی بلا کر اپنے پاس رکھ کر علاج کرتے تو میری رائے میں ضرور فائدہ ہوجاتا۔ اس مرض میں حسب ذیل نسخہ بہت مفید ہے۔ نسخہ: تخم ختطمی‘ گل ارمنی‘ گوند کتیرا‘ طباشیر ہر ایک دو دو ماشہ‘ رب السوس‘ بیدانہ‘ تخم خبازی‘ نشاستہ‘ مغزبادام شیریں ہر ایک تین ماشہ تخم خشخاش‘ نشاستہ‘ مغزبادام شیریں ہر ایک تین ماشہ‘ تخم خشخاش‘ آردباتلا‘ ہر ایک چار ماشہ کوٹ چھان کر رکھیں اور چٹکی بھر یہ سفوف دن میں تین چار بار منہ میں ڈال کر چوس لیا کریں۔ پانچ سات خوراک سے آواز کھل جائیگی۔ غذا نمبر 2,3 استعمال کریں۔ بیوہ کی فریاد میں ایک بیوہ ہوں۔ محنت مزدوری کرکے بچے کو پالا۔ ایک ہی بچہ ہوا کہ بیوہ ہوگئی۔ پڑھایا لکھایا‘ فاقے کاٹ کاٹ کر فیسیں‘ کتابیں‘ یونیفارم‘ کئی کئی دن بھوکی رہ کر اس کا پیٹ بھرتی‘ کبھی ظاہر نہیں کیا۔ اب وہ اچھے عہدے پر ہے‘ کمائی اچھی ہے مگر ایک غلط لڑکی سے عشق کے چکر میں پڑگیا۔ دفتر سے سیدھا وہیں جاتا ہے۔ رات کو کبھی ایک بجے کبھی دو بجے کبھی آذانوں کے وقت آتا ہے۔ وہ لڑکی ایک ڈانسر ہے۔ ساری کمائی اس پر لٹا آتا ہے۔ کچھ سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں تو کاٹ کھانے کو دوڑتا ہے۔ بات نہیں کرسکتی۔ میرا دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ کوئی ایسی دوا بتائیں کہ اس کا عشق ختم ہوجائے اور میرا پلا پلایا بیٹا مجھے واپس مل جائے۔ (بیوہ پریشان ماں) مشورہ: آپ نے بیٹے کی عمر نہیں لکھی۔ آپ اگر بیٹے کی جلدی شادی کردیتیں تو شاید یہ امر پیش نہ آتا۔ بیٹے کیلئے اللہ حق سبحانہ سے تہجد میں اٹھ کر دعا کریں۔ اولاد کے حق میں سب سے زیادہ دعا والدین کی مقبول ہے۔ ہر کامیاب شخص کی کامیابی کے پیچھے اس کے والدین کی دعا ہے اور ہر برباد وتباہ حال کی بربادی کا راز بھی والدین کی بددعا ہے۔ والدین کی اولاد کے حق میں دعا اور بددعا کا اثر دنیا میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مظلوم کی دعا زہر قاتل و ہلاہل کی طرح ہے۔ مظلوم جب دعا کرتا ہے تو درحق سے استجابت استقبال کیلئے دوڑ پڑتی ہے۔ مضطر اور پریشان حال کی دعا بہت معتبر ہے۔ آپ مظلوم بھی ہیں کہ ساری کمائی وہ ڈانسر کو دے آتا ہے۔ آپ کو بدستور بھوکا ننگا رکھا ہوا ہے۔ آپ مضطر اور پریشان بھی ہیں کہ ایسے سخت مرض میں علاج بھی میسر نہیں ہے۔ ناگ کیسرا ایک حصہ‘ پودینہ خشک ایک حصہ‘ چینی دو حصے باریک کوٹ چھان کر ایک دو چٹکی سالن میں ملا کر دن میں دوبار کھلانے سے عشق کا بھوت جلد اتر جاتا ہے۔ مجرب ہے مگر لوبلڈپریشر والوں کو یہ دوا نہیں کھانی چاہیے۔ گرمی پیدا ہوگئی اب سے چھ سال قبل خشک اور گرم مزاج کی حامل غذا باکثرت استعمال کی جس سے جسم میں غیرضروری حرارت پیدا ہوگئی اور شدید قبض لاحق ہوگیا اور کثرت ریاح بھی۔ حدت سے بلڈپریشر بڑھ گیا۔ پھر موسمی تغیر سے ہر صبح کو سیر کا معمول بنانے سے حرارت کم ہوگئی اور بلڈپریشر نارمل ہوگیا۔ وقت گزرنے اور غذا کے استعمال سے قبض میں اتنا فرق پڑا کہ اجابت صبح کے صبح اور کبھی دوسرے دن اور کبھی تیسرے دن ہونے لگی لیکن سب سے زیادہ تکلیف دہ مرض ریاح خارج نہ ہونا اور خون کی نالیوں میں داخل ہوکر پورے بدن میں گھومتے رہنا اور چلتے ہوئے لڑکھڑا جانا ہے۔ اعصابی نظام متاثر ہوا ہے۔ رگیں پھولنے سے ہاتھوں اور پیروں پر سوجن نمودار ہوچکی ہے۔ دل پر بہت دبائو رہتا ہے اور بائیں جانب نالیوں میں تنائو اور ابھار ہوتا ہے تو دل کو جھٹکے لگتے ہیں اور سوتے میں آنکھ کھل جاتی ہے۔ گھبراہٹ طاری ہوتی ہے اور ریاح نالیوں میں ٹیسیں پیدا کرتی ہے۔ پھر میں نے غلطی سے شہد کھالیا‘ یہ جلتی پر تیل ڈالنے کے مصداق ہوگیا کہ بدن میں حدت بہت بڑھ گئی ہے۔ کوئی بھی گرم تاثیر کی دوا یا پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے جسم میں حرارت بتدریج بڑھنے لگتی ہے۔ بار بار نہانے اور ٹھنڈا پانی پینے سے کہیں جاکر طبیعت بحال ہوتی ہے اورکبھی کبھار بے ہوشی طاری ہونے لگتی ہے۔ (لیاقت علی‘ ملتان) مشورہ: ایک چائے کی چمچی تخم بالنگا ایک گلاس پانی میں بھگودیں جب پھول جائے تو شربت نیلوفر سے میٹھا کرکے پی لیں۔ دن میں دوبار غذا کے بعد جوارش شاہی ایک چمچی کھائیں یا گنا چوسیں۔ گنا ان دوائوں کا نعم البدل ہے۔غذا نمبر 6,5 استعمال کریں۔ ڈائٹنگ سے بال گرگئے میری عمر 20 سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ایک سال قبل پہلے ڈائٹنگ کی تھی جس کی وجہ سے بہت کمزوری ہوگئی تھی اور میرے سر کے بال بہت زیادہ گرنے لگے۔ پھر میں نے ڈائٹنگ چھوڑ دی اور میری صحت بحال ہوگئی مگر بال گرنا بند نہیں ہوئے اور ابھی تک تیز رفتاری سے گررہے ہیں۔ کافی ہلکے ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشا ن ہوں۔ مہربانی کرکے سر کے بالوں کا کوئی علاج بتائیں جس سے میرے بال گرنا بند ہوجائیں اور گھنے ہوجائیں۔ (صدف شاہ ‘ کراچی) مشورہ: عمدہ اصلی بنا ہوا خمیرہ ابریشم آدھی آدھی چمچ صبح و شام کھائیں۔ بکرے کا گوشت‘ روٹی آپ کیلئے عمدہ غذا ہے۔ انشاءاللہ ایک ماہ میں فائدہ ہوجائے گا۔غذا نمبر 2,3 استعمال کریں۔ دل کانپ جاتا ہے اچانک شور ہو یا ہلکا سا پٹاخہ چل جائے تو اس سے میرا دل کانپ جاتا ہے‘ دوستوں کے سامنے بڑی شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے پتہ نہیں یہ دل کی کمزوری ہے یا قوت مدافعت کمزور ہوگئی ہے۔ ( ندیم اختر‘ کامونکے) مشورہ:بنارسی آملہ کا مربہ ایک عدد اصلی چاندی کے ورق میں لپیٹ کر روزانہ کھائیں۔ غذا نمبر 4,3 استعمال کریں۔ خراٹے میری عمر 22 سال ہے۔ مجھے خراٹوں کا مرض لاحق ہے۔ ہر طرح کے علاج اور مشوروں پر عمل کرچکی ہوں۔ لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا ہے‘ بہت لوگوں نے کہا ہے کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے میری 3ماہ بعد شادی ہونیوالی ہے۔(فرحانہ۔ کراچی) مشورہ: گرم پانی کے غرغرے کیا کریں۔ گرم پانی ناک میں ڈالیں جیسے وضو کرتے ہیں اور زکام کا باقاعدہ علاج کروائیں سرد‘ ترش چیزوں سے پرہیز ضروری ہےغذا نمبر 4,2 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 892 reviews.