Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

نماز میں دلجمعی محترم گزارش ہے کہ میرا تعلق سادات فیملی سے ہے آبائو اجداد کی چلہ کشی اور زہدو عبادت سے آگاہ ہوں کم و بیش ہر دینی اور دنیاوی امور سے متمتع ہوں‘ پیشہ کے لحاظ سے انجینئر ہوں گورنمنٹ سروس کے بعد آج کل ہومیو پیتھک سے منسلک ہوں۔ مسئلہ کچھ یوں ہے کہ نماز ودیگر عبادات میں دلجمعی اور استقامت نہیں ہوپاتی‘ طبیعت اکثر ناساز رہتی ہے‘ براہ مہربانی کچھ پڑھنے کیلئے بتائیں۔ (محمدسعید‘ راولپنڈی) جواب: اللہ تعالیٰ حسن عمل میں اضافہ فرمائے ”یَاوَاسِعُ یَاشَکُورُ“ ہر نماز کے بعد 125 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں‘ اول آخر 3 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ چھائیوں کے نشان محترم میری عمر 25 سال ہے اور غیرشادی شدہ لڑکی ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ تقریباً چار سال پہلے میرے چہرے پر چھائیوں کے نشان پڑگئے تھے جو ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے میں اس وقت سے آج تک علاج کروا رہی ہوں مگر کوئی فرق نہیں پڑا‘ چھائیوں کے نشان نہ کم ہوئے ہیں نہ زیادہ اب کچھ عرصہ بعد میری شادی ہے میں اس مسئلہ سے بہت زیادہ پریشان ہوں میری مدد فرمائیں۔ (حمیرا۔ لاہور) جواب: آپ یَاکَرِیمُ یَاسَلَامُ یَامُصوِّرُ ہر نماز کے بعد 125 مرتبہ نصف گلاس پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ اول وآخر 3 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ نماز کی پابندی کیجئے۔ سجدہ طویل کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا فضل و کرم فرمائینگے۔ درگزر کی عادت اپنائیے میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر گھر کو بیچنے یا اس کو کرائے پر دینے کیلئے تیار نہیں ہورہے ہیں میں اپنے سسرال والوں خصوصاً اپنی دیورانی سے بہت تنگ ہوں جو میرے گھر کے برابر میں ساس سسر کے ساتھ رہتی ہے۔ وہ بہت چالاک تیز وطرار اور لڑاکا عورت ہے میرا دیور بھی اسے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں نے سولہ سال سسرال میں بہت پریشانی میں گزارے ہیں۔ دو سال قبل ہم نے اپنا گھر بنایا۔ میرے بہت منع کرنے کے باوجود شوہر نے اپنے والدین کے برابر میں گھر بنایا۔ اس کی وجہ سے میرا ذہنی سکون برباد ہوگیا ہے ان معاملات کیلئے مجھے کوئی وظیفہ بتائیں۔ جواب: سورہ فتح روزانہ ایک مرتبہ پڑھ کر دعا کیا کریں اصلاح احوال کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور التجا کریں۔ اول وآخر 3 مرتبہ درود شریف پڑھا کریں۔ نماز کی پابندی فرمائیں اور درگزر کی عادت اپنائیے۔ رقم واپس نہیں مل رہی میں گورنمنٹ کے ایک محکمے میں ملازم تھا سروس ختم ہونے کے بعد مجھے پنشن کی رقم ملی تو میرے ایک قریبی دوست نے مجھے کاروبار کا لالچ دے کر اور سبز باغ دکھا کر مجھ سے وہ رقم ہتھیالی۔ مصیبت یہ ہوئی کہ میں نے کسی تحریر پر اس کے دستخط نہیں کروائے اور اس وقت میرے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ میں نے اسے کوئی رقم دی ہے۔میں بہت پریشان ہوں وہ میری رقم دینے پر تیار نہیں۔ جواب:آپ پریشان نہ ہوں اللہ کی طرف رجوع کریں سورة الفیل کی بہت پابندی کریں جتنی کثرت کرینگے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ بہت آزمودہ ہے۔ پانچ وقت کا نمازی محترم! حالات آج کل بہت خراب ہیں کوئی کام ٹھیک سے نہیں ہوتا‘ تنگدستی روز بروز بڑھ رہی ہے بہت سے وظیفے پڑھتا ہوں مگرحالات ٹھیک ہونے کے بجائے خراب ہوتے ہیں پانچ وقت کا نمازی بھی ہوں‘ میری مدد فرمائیں۔ (اختر علی‘ نوشہرہ) جواب: سورہ نصر ہر نماز کے بعد 13 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔ اول آخر 3 مرتبہ درود شریف پڑھا کریں۔ وظائف کے ساتھ کام پر توجہ زیادہ دیجئے۔ برکت ہوجائے محترم! میری چھوٹی سی دکان ہے کام پہلے کافی اچھا چل رہا تھا مگر کافی عرصے سے اس میں کچھ تنگی آگئی ہے اسی کی وجہ سے بہت پریشان رہتا ہوں پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی ہے۔ مہربانی فرما کر آپ کوئی ایسا حل بتائیں کہ میری دکان میں برکت ہوجائے۔ برکت ایسی ہو کہ زندگی خوشحال طریقے سے گزرے آپ کی مہربانی ہوگی۔ (فرحان علی‘ پشاور) جواب: سورہ یٰسین شریف کی باقاعدہ تلاوت اپنی عادت بنالیجئے۔ حسب توفیق صدقہ دیا کیجئے۔ گاہکوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ اللہ تعالیٰ آسانیاں نصیب فرمائےگا۔ خود تلاش کرنا ہے محترم! مسئلہ دراصل میری بہن کا ہے بہت ضدی اور منہ زور ہے والدہ یا گھر میں کسی کی بھی بات نہیں سنتی۔ عمر اس کی 28 سال ہے مگر مرضی کے خلاف ذرا سی بات ہوجائے تو چیخ چیخ کر محلے والوں کو جمع کرلیتی ہے پابندی برداشت نہیں کرسکتی۔ گھر والوں کی پسند پر شادی کرنے کو بھی تیار نہیں۔ کہتی ہے کہ خود لڑکا تلاش کروں گی اور جو مجھے پسند آئے گا اسی سے شادی کروں گی۔ آج کل ایک لڑکے کو پسند کیا ہوا ہے۔ لڑکا اخلاق سے گرا ہوا اور نہایت خراب عادات کا حامل ہے مگر وہی بات کہ بہن پر بڑوں کی روک ٹوک کا کوئی اثر نہیں براہ مہربانی کوئی ایسا اسم بتائیں جو میں خود کروں اور بہن کو اللہ تعالیٰ ہدایت دیں۔ (ناز خاتون‘ اسلام آباد) جواب: اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کے کردار کی حفاظت فرمائے (آمین) ہر نماز کے بعد 140 مرتبہ یَاکَرِی ±مُ یَاسَلَامُ یَا قُدُّو ±سُ پڑھ کر دعا کریں۔ اول آخر 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور حسب موقع دم کرکے پلادیا کریں۔ نظربد محترم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں دن بدن سوکھتی جارہی ہوں جس سے پوچھو وہ کہتے ہیں کہ اس لڑکی کو نظر بہت جلدی لگ جاتی ہے دراصل میری امی کی نظر بہت جلدی لگتی ہے مجھے اس کا کوئی حل بتائیں اس کے علاوہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ جس سے ہمارے مالی حالات بہتر ہوجائیں۔ (میمونہ۔ کھاریاں) جواب: تیسرا کلمہ بکثرت پڑھا کیجئے۔ روزانہ ایک بادام اور ایک چھوہارہ کھالیا کریں۔ انشاءاللہ صحت کے معاملات بہترہوجائیں گے۔ مقدمات مقدمات سے نجات کے لئے کوئی وظیفہ عنایت کردیں۔ جواب: آپ بکثرت یَالَطَیفُ یَافَتَّاحُ پڑھا کریں۔ اچھے رشتے اچھے رشتوں کا مسئلہ درپیش ہے۔ عمر گزرتی جارہی ہے لیکن کوئی رشتہ طے نہیں ہوتا۔ اول رشتے کم آتے ہیں اور اگر آتے ہیں تو کوئی بات نہیں بنتی۔ والدین بھی پریشان ہیں کہ کوششوں کے نتائج ظاہر نہیں ہورہے۔ میں بھی اس صورتحال کی وجہ سے دلی طور پر پریشان ہوں۔ (انجم نثار) جواب: نصف رات گزرنے کے بعد دو رکعت نماز نفل ادا کریں۔ اور اس میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پڑھیں۔ نماز کے بعد تین بار سورہ اخلاص کا ورد کرکے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں اور دعا کو کئی بار دہرائیں۔ اس وظیفے کو نوے دنوں تک کیا جائے اور جن دنوں میں مجبوراً نہ کرسکیں وہ بعد میں پورے کرلیں۔ اللہ تعالیٰ پر توکل و بھروسے سے کام لیں اس کے ہر کام میں مصلحت پوشیدہ ہے۔ انشاءاللہ ضرور کوئی راستہ نکل آئے گا۔ جسم و جاں میں کئی جسمانی امراض کا شکار ہوں۔ جسمانی طور پر کمزور ہوں اور ذہن تیز کام نہیں کرتا۔ نسوانی امراض بھی لاحق ہیں۔ چہرے پر دانوں کے نشانات ہیں۔ اپنی جسمانی حالت سے مایوس ہوچکی ہوں۔ دواو ¿ں سے وقتی فائدہ ہوتا ہے۔ (عنبر ملک‘ راولپنڈی) جواب: علی الصباح ناشتہ سے نصف گھنٹہ قبل آرام دہ حالت میں بیٹھ کر کمر سیدھی رکھتے ہوئے ناک کے بائیں نتھنے سے سانس اندر لیں (دایاں نتھنا بند کرلیں) اور پھر چار سیکنڈ تک سانس روک کر دائیں نتھنے سے سانس باہر نکال دیں۔ پھر اس کے برعکس کریں۔ یہ ایک چکر ہوا۔ اس طرح پانچ بار کریں۔ پھر دونوں نتھنوں سے سانس اندر لیں اور منہ کے راستے سیٹی بجانے والے انداز میں ہونٹوں کو کھولتے ہوئے سانس آہستگی سے باہر نکال دیں۔ یہ عمل پانچ یا سات بار انجام دیں۔ بعدازاں پانی پر گیارہ بار بسم اللہ شریف دم کرکے پی لیا کریں۔ انشاءاللہ جسمانی و ذہنی کمزوریوں کو دور کرنے میں یہ عمل موثر ثابت ہوگا۔ مناسب علاج جاری رکھیں۔ میاں بیوی میرے شوہر مزاج کے بہت تیز ہیں۔ ذرا ذرا سی بات پر برس پڑتے ہیں اور نازیبا الفاظ ادا کرتے ہیں۔ انہیں نشے کی عادت بھی ہے۔ کبھی نشے میں گھر آتے ہیں تو بچے ان کی حالت دیکھ کر برا محسوس کرتے ہیں۔ سمجھانے کے باوجود مانتے نہیں ہیں بلکہ لڑنے لگتے ہیں۔ (مختار بیگم‘ قصور) جواب: رات کو جب شوہر سوجائیں تو سرہانے کھڑے ہوکر سورہ مائدہ کی آیت نمبر 90 آہستہ آواز سے پڑھیں کہ ان کی نیند خراب نہ ہو۔ یہ عمل دو ماہ تک مسلسل جاری رکھیں۔ روزانہ عشاءکے بعد کسی بھی وقت ان کے تکیے پر سورہ کوثر ایک بار دم کردیں۔ یہ تکیہ کوئی اور شخص استعمال نہ کرے۔ اپنے گھر کے ماحول اور شوہر سے تعلقات کا بھی بغور جائزہ لیں اور کوئی گوشہ ایسا نہ چھوڑیں جو آپ دونوں کے تعلقات میں کمزوری کا باعث ہو۔ اس معاملے میں قدرے ایثار کا مظاہرہ بھی کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے شوہر کو ہدایت دیں۔ ساحرہ ہماری ایک رشتہ دار عورت نے بتایا ہے کہ ہمارے اوپر کسی نے جادو کرایا ہے۔ جادو کرنے والی عورت ہمارے پڑوس میں رہتی ہے۔ پہلے میں نہیں مانتی تھی لیکن اب بعض باتوں کی وجہ سے یہ خیال پکا ہوگیا ہے میں نے کئی بار عورت کو ایک مخصوص وقت میں آٹا ہاتھ میں لے کر جاتے دیکھا۔ وہ ہمارے گھر سے کئی بار کچھ چیزیں لے گئی۔ پھر ہم نے گھر میں بعض اشیاءپڑی دیکھیں۔ مجھے یہ خوف لاحق ہوگیا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔ ایک بار وہ عورت ہمارے گھر آئی اور مجھے نیچے بلا کر ہاتھ ملایا۔ اس دن سے میری یہ حالت ہے کہ بیٹھے بیٹھے رونا شروع کردیتی ہوں۔ کسی کام میں جی نہیں لگتا۔ گھر سے باہر میری طبیعت ٹھیک رہتی ہے لیکن گھر میں آکر وہی حال ہوجاتاہے۔ اس عورت سے پورا محلہ دور رہتا ہے اور پسند نہیں کرتا۔ (نائلہ‘فیصل آباد) جواب: اس بات سے قطع نظر کہ سحر ہے یا نہیں‘ سحر سے نجات کا پہلا قدم یہ ہے کہ اسے ذہنی طور پر رد کیا جائے۔ یقین کی قوت میں اضافے یا ارتکاز کے بغیر سحر کے اثرات کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ یہ الگ بات ہے کہ اسباب یقین کیسے پیدا کیے جائیں۔ آپ بھی سب سے پہلے ذہن سے سحر کے خیال کو دور کریں‘ ساتھ ہی عمل کریں کہ صبح و شام پانی پر تین بار سورہ فاتحہ تین بار سورہ فلق پڑھ کر پانی پر دم کرکے پانی پی لیا کریں۔ یہ عمل اکیس روز کیا جائے۔ لوبان کے ٹکڑوں پر تین بار سورہ فلق دم کرکے گیارہ دنوں تک یہ ٹکڑے روزانہ نماز عصر کے بعد گھر میں جلا کر دھواں ہر جگہ پہنچادیا کریں۔ یادماضی ماضی کے کئی واقعات اورناپسندیدہ باتیں آسیب کی طرح ذہن پر سوار رہتی ہیں اور ذہن انہی باتوں میں الجھا رہتا ہے۔ اس سے دل و دماغ پر بے چینی اور اضطراب طاری ہوجاتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ خواب بھی عجیب و غریب اور بے ترتیب دیکھتی ہوں۔ کبھی دیکھتی ہوں کہ کوئی نادیدہ شخص تعاقب کررہا ہے لیکن میں اس سے بچ جاتی ہوں۔ اس وقت جسم بے جان ہوجاتا ہے اور کوشش کے باوجود حرکت نہیں کرسکتی۔ (عطیہ ارم‘ لاہور) جواب: نماز فجر کے بعد سورہ حشر کی آیات 22 اور 23 پانچ بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے چہرے پر پھیرلیں۔ نماز عشاءکے بعد سورہ کوثر تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیرلیا کریں اور عا کیا کریں۔ کم از کم چالیس دنوں تک اس معمول پر کاربند رہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 902 reviews.