کھانے کے مضر اثرات سے حفاظت
مقدس کلمات صرف کسی ایک ہی مطلب کے لئے پڑھنے کافی نہیں ہیں بلکہ ان کی فیوض و برکات کی کوئی حد نہیں ہے۔ ہم ان میں سے صرف چند کی وضاحت کرینگے۔
بِسمِ اللّٰہِ الَّذِی لَایَضُرُّ مَعَ اسمِہِ شَیئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَ ہُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ۔
اس کے بارے میں وارد ہوا ہے کہ اگرصبح اور شام اس کلام کو تین تین بار پڑھا جائے تو قاری کی صبح اور شام، مصائب و آلام سے اس میں گزرتی ہے۔ مزید بیان کیا گیا ہے کہ کھانا کھاتے وقت ان کو پڑھا جائے تو کھانے میں برکت ہوتی ہے بلکہ اگر اس میں زہر بھی ملا ہو یا ناخالص اجزاءنقصان والے شامل ہوں تو ان سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔ آج کل ماکولات و مشروبات میں ملاوٹ بہت ہوتی ہے۔
نعمتوں کی حفاظت کیلئے
سُبحٰنَ الَّذِی سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّالَہ مُقرِ نِینَo وَ اِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ۔(الزخرف‘ آیت13,14)
سواری پر چڑھتے ہوئے یہ کلام پڑھا جاتا ہے چاہے موٹر بس ہو ریل ہو یا ہوائی جہاز ہو۔ اللہ تعالیٰ کی حفاظت ہوتی ہے۔ علماءکا فرمان ہے کہ یہ کلام ہر کلمہ گو کو اپنی اولاد، مکان اور کاروباری و دیگر زندگی کی نعمتوں کو سامنے رکھ کر پڑھنا چاہئے کہ یہ ایک طرح سے شکر گزاری ہے اور اس کی وجہ سے بہت برکت اور خوشحالی ملتی ہے۔
دفع دشمن اور حفاظت مکان کے لئے
فجر کی نماز میں دو رکعت سنت ہیں۔ اول رکعت میں سورة الم نشرح اور دوسری میں سورة فیل پڑھی جائے۔ اس کی برکت سے دشمن کا منہ پڑھنے والے کی طرف سے پھر جائے گا۔ کسی مکان کی حفاظت درکار ہو تو کچی مٹی کا برتن لیں کاغذ پر سورة فیل لکھ کر برتن میں ڈال کر دفن کردیں۔ اس جگہ پر پاﺅں نہ آنے پائے۔ ادب کا خیال رہے۔ باغ باغیچہ کا کونہ ہوسکتا ہے۔ یہ جگہ محفوظ و مامون رہے گی۔
امراض اور رشتوں میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے
٭مریض سے سلب امراض اور اولاد کے رشتوں کی رکاوٹ دور کرنے کیلئے وضو کرکے دو رکعت نماز نفل ادا کرے پھر اللہ تعالیٰ کی جانب بخشوع دل متوجہ ہوکر پانچ یا سات بار پڑھے۔ اَمَّن یُّجِیبُ المُضطَرَّ اِذَادَعَاہُ وَ یَکشِفُ السُّوءَ(النمل‘62) اور دعا کرے کہ مریض سے بیماری اور (یا اگر دیگر پریشانی ہو) دور ہوجائے۔ اللہ کرم کرے گا۔ نیز اولاد کے رشتوں کے لئے نصف رات کو اول آخر درود شریف 11-11بار پڑھ کر 100 بار پڑھے۔ جتنی طویل آہ و زاری ہوگی اتنی ہی قبولیت کی امید ہے مجرب ہے۔
غم اور تکلیف کے وقت
غم کرب اور تکلیف پہنچنے کے وقت پڑھنے کے لئے کلمہ جس کے فوائد بے شمار ہیں۔ اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّی لَا اُشرِکَ بِہ شَیئًا۔
معافی طلب کرنے کے فوائد
غم کے دور کرنے میںاستغفار کے فوائد بھی بے حساب ہیں۔ بندہ جب تک استغفار کرتا رہتا ہے اللہ عذاب نازل نہیں کرتا۔
٭استغفار کی کثرت کرنے سے رزق میں بہت برکت ہوتی ہے اور غیب سے رزق کے دروازے کھلتے ہیں۔
٭ جس کے ہاں بیٹا نہ ہوتا ہو وہ استغفار کی کثرت کرے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 906
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں