Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

سونے کی اینٹ میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے سامنے نالی ہے، اس میں سونے کی اینٹیں پڑی ہیں، میں انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں اور انہیں وہاں سے نکالنا چاہتی ہوں مگر وہاں میرے دادا آجاتے ہیں، میں انہیں دیکھ کر وہاں کچھ فاصلے پر کھڑی ہو جاتی ہوں اور وہ دونوں اس نالی سے گندگی ہٹانے لگتے ہیں۔ میں یہ دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہوں کہ کہیں انہیں وہ سونے کی اینٹیں نظر نہ آجائیں۔ میں دل ہی دل میں دعا مانگ رہی ہوں پھر وہ لوگ وہاں سے چلے جاتے ہیں اور میںخوش ہو کر وہاں سے وہ بڑی سی سونے کی اینٹیں نکالنے لگتی ہوں۔ (فاطمہ.... ٹھٹھہ) تعبیر: ۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ کو متنبہ کیا گیا ہے، آپ اپنی زندگی دین کے مطابق ڈھالیں اور دنیا کی گندی صحبت کو دل سے دور کرنے کی کوشش کریں، آپ پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام کیا کریں، انشاءاللہ تمام معاملات میں آسانی رہے گی۔ خوش نصیب دوست خواب: میرے دوست نے خواب دیکھا کہ وہ مسجد الحرام میں دو رکعت نفل نماز پڑھ رہا ہے‘ نماز سے فارغ ہوکر جب دعا مانگنے لگتا ہے تو اس کا دل چاہتا ہے کہ خانہ کعبہ کے قریب جاکر دعا مانگوں۔ خانہ کعبہ کے قریب جاتا ہے تو دیکھتا ہے کہ ایک اور شخص بھی دعا مانگ رہا ہے اس کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ اس کے ساتھ کھڑا ہوکر میں بھی دعا مانگوں لیکن خواہش ہوتی ہے کہ خانہ کعبہ سے لپٹ کر دعا مانگوں۔ وہ اپنی پیشانی اور دونوں ہاتھ خانہ کعبہ پر رکھ کر یہ دعا مانگتا ہے اے اللہ! مجھے معاف کردے‘ مجھے آخرت میں کامیابی عطا فرما دے اور اس لڑکی (م) کو میری زندگی میں شامل کردے۔ دعامانگنے کے بعد اسے یوںمحسوس ہوتا ہے جیسے تین بار اس کا جسم تاریکی سے روشنی میں آگیا ہے۔ (این‘ سانگھڑ) تعبیر: ماشاءاللہ آپ کا دوست بہت خوش نصیب معلوم ہوتا ہے۔ اس کی دلی مراد پوری ہوگی اور اس کو نیک اعمال کی بھی توفیق ہوگی۔ اللہ کا خوب شکر ادا کریں۔ احتیاط کریں خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے سکول جاتی ہوں جہاں میری دوست پہلے سے موجود ہوتی ہیں پھر میری ان سے لڑائی ہوتی ہے کیونکہ وہ کہتی ہیں کہ تم نتاشا نہیں ہو کیونکہ وہ ایک سال پہلے مرچکی ہے پھر جیسے میں اپنے گھر آتی ہوں (مگر وہ میرا گھر نہیں ہوتا) وہاں میری ایک بڑی بہن اور چھوٹی بہن ہمارے غیرمسلم پڑوسی لڑکے کے ساتھ بیٹھ کر پڑھ رہی ہوتی ہیں مجھے دیکھ کر میری بہنیں بھی وہی کہتی ہیں جو میری دوستوں نے کہا تھا اس لیے میں اپنی امی کا انتظار کرنا شروع کرتی ہوں پھر دوسری منزل پر جیسے مجھے کوئی زبردستی ایک مٹی کے کمرے میں ڈال دیتا ہے اور میں رو رہی ہوں اور چیخ بھی رہی ہوتی ہوں کہ میرا دم گھٹ رہا ہے مجھے نکالو تو مجھے باہر سے آواز آتی ہے کہ گھبرائو نہیں میں دروازہ کھولتی ہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ ( نتاشا‘ کوئٹہ) تعبیر: ایسی کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ آپ کسی بات کی فکر نہ کریں۔ اپنی دوستوں سے احتیاط کریں‘ ان کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی آسکتی ہے۔ ہر نماز کے بعد تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر خیروبرکت کی دعا کریں۔ بری چیز سے حفاظت خواب: دیکھا کہ بہت اونچے پہاڑ پر بیٹھی ہوں جسے دیکھنا بھی ناممکن ہوتا ہے‘ اس پہاڑ سے ایک چشمہ بہتا ہے جو نیچے جاکر ایک بہت بڑا دریا بنتا ہے جس میں سفید پانی ہوتا ہے اتنے میںمجھے یاد آتا ہے کہ میں تو اپنی کتاب نیچے بھول آئی ہوں یہ سوچ کر میں نیچے آتی ہوں‘ اس پہاڑ پر چڑھنے کا ایک راستہ ہے جو لوگوں کو مشکل اور دشوار نظر آتا ہے اور معلوم بھی صرف مجھے ہوتا ہے میں کہتی ہوں کہ اس پر چڑھنا اور اترنا اب میرا کام ہے اور یہ راستہ صرف میں جانتی ہوں پہاڑ بے انتہا اونچا ہوتا ہے۔ تعبیر: خواب کے مطابق تو آپ کی بندش ختم ہوگی اور ہر بری چیز سے آپ کی حفاظت ہوگی۔ آپ فلاح کا ایسا کام کریں گی جس کی وجہ سے آپ کی بہت شہرت و عزت ہوگی۔ حلال مال میں اضافہ خواب: دیکھا کہ آسمان پر انگور کی بیلیں لگی ہوئی ہیں میں زمین پر کھڑی ہوں‘ بڑے بڑے انگور زمین پر گررہے ہیں ان انگوروں کے دو رنگ ہوتے ہیں‘ کچھ انگو رمیں نے اٹھالیے ہیں کچھ انگور جھولی میں گرے تھے‘ درختوں کا رنگ بھی انگوروں جیسا ہوتا ہے۔ (شہناز‘ ملتان) تعبیر: خواب بہت مبارک ہے مال حلال میں خوب اضافہ ہوگا اور خوب خوشحالی نصیب ہوگی۔ دشمن سے حفاظت خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے گائوں میں ایک مسجد ہے جس میں کئی آدمیوں کی لاشیں پڑی ہیں جن کے جسموں سے خون نکل رہا ہے پھر میں مسجد میں جاتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ ایک غیرمسلم ابھی زندہ ہے جو ہمارے گائوں کا ہے پھر میں اس کے ماتھے پر پستول سے گولی مارتا ہوں اور وہ وہیں مرجاتا ہے۔ (عاطف‘ گجرات) تعبیر: خواب اچھا ہے‘ دشمن ناکام ہوگا اور آپ کی کسی آفت سے حفاظت ہوگی۔دینی حالت درست کریں‘ قرآن کریم کی تلاوت اور نمازوں کا اہتمام پابندی سے کریں اور خیروبرکت کی دعا کریں۔ الزام کا اندیشہ خواب: میں نے خواب میں اپنی نانی کا گھر دیکھا اور وہاں ہمارے ”م“ جن سے ہماری بات چیت نہیں وہ چھت پر موجود ہیں اور بڑے ”م“ نیچے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد چھوٹے والے ہمارے ”م“ مجھے اوپر بلاتے ہیں تو میں غصے میں نہیں جاتی ڈر سے ‘ اس کے بعد نانی اماں کے کہنے پر اوپر جاتی ہوں تو وہ ”م“ مجھ سے میرے بال مانگتے ہیں اور زبردستی قینچی سے کاٹنے لگتے ہیں‘ میں وہاں سے نیچے آتی ہوں اس وقت مجھے پسینہ آرہا ہوتا ہے لیکن نیچے میری ممانی اور خالہ میرے بال پکڑ کر کاٹ دیتی ہیں اور میری آنکھ کھل گئی‘ میں پسینے میں شرابور تھی۔ تعبیر: خواب اچھا نہیں ہے‘ الزام لگنے کا اندیشہ ہے ‘ آپ احتیاط کریں اور ہر نماز کے بعد تین بار سورہ کوثر پڑھ کر خیر کی دعا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 913 reviews.