برائے کھانسی ، بخار، پٹھوں کا اکڑاﺅ
پھٹکڑی سرخ 5 تولہ، ورقیہ 1 تولہ ۔پہلے پھٹکڑی کا سفوف بنالیں۔ اب آدھا سفوف کجی میں ڈال دیں درمیان میں ورقیہ رکھ دیں بقیہ سفوف اوپر ڈال دیں۔ کجی کو گل حکمت کریں 5 کلو اوپلوں کی آگ دیں دوائی نکال کر ورقیہ والی محفوظ کرلیں۔اس کاسفوف بنالیں۔خوراک: 2 رتی ہمراہ شہد صبح وشام۔
اکسیر جگر
قلمی شورہ 5 تولہ، پھٹکڑی سفید 5 تولہ، ہیراکسیس 5 تولہ، نوشادر 5 تولہ، سب کو باریک کر کے کجی میں بند کر کے تین کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ پھر دوائی نکال لیں اور اس میں یہ نسخہ ملائیں۔
ریوند چینی 5 تولہ، افسنطین 5 تولہ، میٹھا سوڈا 5 تولہ، مصبر 1 تولہ اس کا سفوف بنا کر پہلے والے نسخہ میں ملا دیں۔ بس دوائی تیار ہے۔خوراک: 2 ماشہ صبح و شام ہمراہ پانی دیں۔ کالے یرقان کے لئے بھی بہتر ہے۔ انشاءاللہ جگر کی بیماریوں سے شفا ہوگی۔
شنگرف تیار کرنا
پارہ 10 گرام، گندھک آملہ سار 4 گرام، میٹھا سوڈا 1 گرام
پارے کو اور گندھک کو کپڑے میں ڈال کر کوٹیں۔ کھرل نہ کریں۔ جب پتریاں بن جائیں تو نکال کر کیوڑے کی شیشی میں ڈال دیں اوپر میٹھا سوڈا ڈال دیں۔ بلور سے شیشی بند کر دیں۔ پھر اسے گل حکمت کریں اب دو کلو اوپلے توڑ کر نیچے شیشی سیدھی رکھ کر آگ دیں۔ سرد ہونے پر نکال لیں اعلیٰ ترین شنگرف تیار ہے۔
برائے دمہ
آب دھتورہ 500 گرام، آب کیکر 500 گرام، چینی 4 کلو
دونوں آب ملا کر چینی میں پکائیں۔ جب گڑکی طرح گاڑھا ہو جائے اتار لیں۔ خوراک: چنے کے برابر گولی صبح شام۔
(صفحہ نمبر 241)
بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ اور وظائف اولیائ‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں