Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہ ¾ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ دو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔ (آئندہ حلقہ کشف المحجوب 12 دسمبربروز اتوار کو ہوگا) پیرعلی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ علم طریقت کے متعلق مزید فرماتے ہیں کہ علم طریقت مٹ چکا ہے اور سب نفسانی خواہشات میں مبتلا ہیں اور ان کے اندر خالق کی رضا پانے کا کوئی شوق اور جستجو نہیں ہے۔ علم طریقت کا نام لینے والوں نے اس کی اصل حقیقت کو چھوڑ کر صرف اس کے ظاہر پر اکتفا کرلیا ہے اور وہ اس میں مطمئن ہیں۔ اس لیے اے راہ سلوک میں چلنے والے اور اللہ کی رضا کے متلاشی طریقت کے باطن اور اس کی حقیقت کو جاننے کیلئے خوب محنت اور ہمت سے کام لو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قانون فطرت ہے کہ قیمتی چیز ہمیشہ محنت مشقت اور مجاہدے کے بعد حاصل ہوتی ہے اور کائنات میں سب سے قیمتی چیز جو دنیا اور آخرت میں کام آئے گی وہ اللہ کی رضا ہے اور اسی کو پانے کیلئے تمام انبیاءاور اولیاءسرگرداں رہے۔ علم طریقت کی تعریف مختلف صوفیاءاور مشائخ نے مختلف انداز میں کی ہے اور اس کو اپنے اپنے انداز میں بیان کیا ہے لیکن جو تعریف مجھے سب سے زیادہ اچھی لگی اور اسے کئی صوفیاءنے بھی پسند فرمایا وہ یہ کہ طریقت اصل میں طریقے سے نکلا ہے یعنی جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے‘ اسوہ حسنہ ہے‘ زندگی گزارنے کا انداز ہے وہی اصل میں علم طریقت ہے۔ جو جتنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور سنتوں کی پیروی کرتا چلا جائے گا وہ اتنا علم طریقت میں آگے بڑھتا چلا جائیگا آج ایک اور بات سمجھاتا چلا جائوں۔ بتائیے چھینک زبردستی لائی جاتی ہے یا خودبخود آتی ہے؟ ظاہر ہے خود آتی ہے اسی طرح وجد کو بھی زبردستی طاری نہیں کرنا پڑتا ورنہ یہ جھوٹ‘ فریب اور اللہ کے ساتھ مذاق بن جاتا ہے بلکہ اگر یہ بے ساختہ طاری ہوجائے جیسے قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے‘ حمد یا نعت سنتے ہوئے تو پڑھنے یا سننے والا اللہ کی محبت میں بے خود ہوجائے تو یہ وجد ہے۔ جھوٹ اور فریب کرنے والے کو یا تواسی محفل میں سزا مل جاتی ہے یا دنیامیں ضرور اس پر عتاب ہوتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 923 reviews.