Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قدر دان ہی اس اسم عظم کے راز جان سکیں گے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

” اللطیف “ بعض علماءاور عارفین نے اللطیف کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ اسم اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم ہے۔ بعض محققین نے امام شا فعی رحمتہ اللہ علیہ سے نقل کیا ہے آپ فرماتے ہیں کہ اس اسم مبارک میں قضائے حاجات اور کشائش کیلئے بڑی برکات جمع ہیں، اس اسم کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے۔ طریقہ:۔ عشاءکی نماز کے بعد کامل طہارت کے ساتھ ایک ہی نشست میں اللہ تعالیٰ کا یہ اسم”اللطیف“ 16641مرتبہ پڑھا جائے۔ کشائش رزق جو شخص اپنے رزق میں سہولت کرنا چاہے تو اس کو چاہیے کہ وہ روزانہ اس اسم ”اللطیف“ کو 129 بار پڑھا کرے انشاءاللہ وہ اپنے رزق اور مال میں برکت دیکھے گا۔ تنگی اور قید سے خلاصی جو شخص تنگی اور قید سے نجات حاصل کرنا چاہے تو وہ اس اسم اللطیف کو 129 بار روزانہ پڑھا کرے اور اخیر میں یہ دعا پڑھے۔”اِنَّ رَبِّی لَطِیف لِّمَا یَشَائُ اِنَّہُ ھُوَ العَلِیمُ الحَکِیم“ انشاءاللہ بہت جلد خلاصی نصیب ہو گی۔ بعض صاحب اسرار مشائخ فرماتے ہیں جس شخص نے 16 مرتبہ صاف ستھرے برتن میں ”اللّٰہ لطیف بعبادہ“ لکھا اور اس پر آیات شفاءپڑھیں، اور اس کو دریائے نیل کے یا آب زمزم سے گھولا یا اگر یہ پانی نہ ملیں تو عام پانی میں گھول کر پیا تو اللہ تعالیٰ اس کو موذی مرض سے شفا عطا فرمائیں گے اور اگر اس کیلئے اللہ تعالیٰ نے زندگی لکھی ہو گی تو اس کو مختصر وقت میں صحت عطاءفرمائیں گے اور اگر موت لکھی ہو گی تو اس پر اس کو آسان کر دیں گے۔ اس عمل کا بہت مرتبہ تجربہ کیا اور تجربہ صحیح نکلا اور آیات شفاءچھ ہیں۔ اور وہ یہ ہیں۔ ”وَیَشفِ صُدُورَ قَومٍ مُّومِنِینَ“ ”وَشِفَاء لِّمَا فِی الصُّدُورِ“ ” یَخرُجُ مِنم بَطُونِھَا شَرَاب مُّختَلِف اَلوَانُہ‘ فِیہِ شِفَاء للِنَّاسِ“ ”وَنُنَزِّلُ مِنَ القُراٰنِ مَا ھُوَ شِفَاء وَ رَحمَة لِلمُئو مِنِینَ“ ”وَاِذَا مَرِضتُ فَھُوَ یَشفِینِ“ ”قُل ھُوَ لِلَّذِینَ اٰمَنُوا ھُدًی وَّشِفَاء “ حکایت: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ جب حجاج کے پاس گئے تو اللہ تعالیٰ سے ان کلمات کے ساتھ دعا فرمائی:۔ ”اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ یَا لَطِیفًا قَبلَ کُلِّ لَطِیفٍ یاَ لَطِیفًا بَعدَ کُلِّ لَطِیفٍ یَا لَطِیفًا اَلطَفَ بِخَلقِ السَّمٰوٰاتِ وَلاَرضِ۔ اَسئَلُکَ بِمَا لَطَفتَ بِہ بِخَلقِ السَّمٰوٰاتِ وَالَارضِ اَن تَلطُفَ بِی فیِ خَفِیِّ لُطفِکَ الخَفِیِّ مِن خَفِیِّ لُطفِکَ الخِفِیِّ اِنَّکَ قَلتَ وَقوَلُکَ الَحَقُّ۔ اَللّٰہُ لَطِیف بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَائُ وَھُوَ القَوِیُّ العَزِیزُ۔ اِنَّکَ لَطِیف لَطِیف۔ آخر میں ” لَطِیف“ کو بیس مرتبہ کہے۔ جب حضرت انس رضی اللہ عنہ نے یہ کلمات کہے اور حجاج کے قریب پہنچے تو حجاج آپ کیلئے کھڑا ہو گیا اور خوب توجہ و تعظیم کی اور اپنے پہلو میں بٹھایا اور اکرام و انعام بھی کیا حالانکہ وہ آپ کو قتل کی دھمکی بھی دے چکا تھا۔ (فائدہ): جو شخص کثرت سے یا لطیف کا ورد کرے گا اور حضورصلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے گا۔ اس کیلئے یہ عمل قبولیت دعا، دفع بلاءاور خوف ظالمین اور ازالہءفقر کیلئے انتہائی عجیب تریاق ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 193 reviews.