Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

(پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کے لئے تجویز کی گئی ہے۔) پیشاب کا بار بار آنا ایک سال سے یہ مسئلہ در پیش ہے۔ کہ بار بار پیشا ب آتاہے۔ ا گر ایک دو گلاس پانی پی لوں تو ہر گھنٹے بعد پیشا ب شروع ہو جا تا ہے۔ پیشاب کئی دفعہ ٹیسٹ ہو چکا ہے۔نارمل ہے خون میں بھی کوئی خرا بی نہیں شوگر بھی نہیں ہے۔ الٹرا ساﺅنڈ بھی بالکل ٹھیک ہے، کمزور بہت ہو گئی ہوں ہا تھ پیر لرزتے ہیں آنکھوںکے گر د حلقے ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ مثانہ کمزور ہے اس لئے پیشاب کی رکا وٹ نہیں ہے۔ (نصرت جبیں، گوجرانوالہ ) جوا ب: جوارش جالینو س عمدہ اصلی بنی ہوئی چھ چھ گرام صبح و شام کھائیں۔ چاول، دودھ ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں۔ بھنا ہو ا گو شت کھائیں، اےئر کنڈیشنرمت استعمال کریں۔ اور چارٹ سے غذانمبر 2 کو استعمال میں لائیں۔ چہرے پر گڑھے اور سوراخ میرے گالوں پر گڑھے اور سوراخ ہیں۔ ان کی وجوہ کیل مہا سے ہیں جو مجھے نکل رہے تھے۔وہ کیل مہا سے تو ختم ہو جاتے تھے مگر یہ نشانا ت چھوڑ جا تے تھے۔ ڈاکٹر حکیم کہتے ہیں۔ کہ یہ لا علاج ہیں ان کا کوئی علا ج نہیں ہے۔ (جاوید، نوشہرہ ) جواب: اب تو کا سمیٹک سرجری عام ہو گئی ہے۔ کسی بھی اچھے بیوٹی پارلر سے لیزر سرجری کرو اسکتی ہیں۔اور چارٹ سے غذا نمبر 5 استعمال کریں۔ انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔ حافظہ کمزور ہو گیا ہے میرے سر میں شدید درد ہے جس کی وجہ سے زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ کبھی بیچ دما غ میں درد شروع ہو جا تاہے۔ کبھی دماغ کے ارد گرد درد ہو تا ہے ڈاکٹروں کی تشخیص کے مطابق یہ درد شقیقہ ہے یعنی وہ اسے میگرین کا نام دیتے ہیں۔ یہ درد دھوپ میں نکلنے سے بھی ہو تاہے۔ جب یہ درد ہوتا ہے تو سماعت پر بھی اثر ہو تا ہے۔ حافظہ کمزور ہو گیا ہے۔ ( رضوانہ، پشاور) جوا ب:۔ آپ عنبر مو میا ئی ایک ایک گولی صبح و شام چائے سے کھا ئیں۔ صبح نا شتہ میں با دام بھی کھا یا کریں۔ آپ کی تحریر کر دہ کیفیت سے یہ اندا زہ ہوا کہ یہ درد شقیقہ نہیں ہے۔اور چارٹ سے غذ انمبر 2-3 کو مسلسل استعمال میں لائیں۔ معدے میں ورم تین سال سے میرے معدے میں درد ہے۔ اس کا میں نے بہت علا ج کروایا فائدہ نہیں ہوا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ میرے معدے میں ور م ہے اس کی وجہ سے درد ہو تاہے۔ جب میں سو کر اٹھتا ہوں تو میرے معدے میں شدید درد ہو تا ہے، بعد میں تھوڑاہو جا تا ہے، مگر ہلکا ہلکا سا را دن رہتا ہے۔ کبھی رات کو اتنا شدید ہو جا تاہے کہ ساری را ت تڑپ کر گزارتا ہوں۔ اب تو نیند بھی نہیں آتی اس کی وجہ سے نفسیا تی مریض بن گیا ہوں۔ پہلے دوپہر کو نیند آجاتی تھی مگر اب تو دوپہر کی نیند بھی غائب ہو گئی ہے۔ ( سلیم، صادق آباد ) جوا ب :۔ ہر ی مکو کا نسی کی بھجیا بنا کر کھا ئیں اور ہری مکو کانسی کو کچل کر صاف کپڑے میں چھان کر پا نی کو جو ش دیں، جو ش آنے پر ایک دو چٹکی نو شادر ڈالیں۔ جب پانی پھٹ جا ئے تو چار تہوں کے کپڑے میں چھان کر دو دو اونس دن میں چار بار پئیں۔ غذا میں کدو،توری، لو کی، میٹھا کدو پکا کر شور با بنا کر کھائیں۔ اور چارٹ سے غذا نمبر 5-6 کو استعمال کریں۔ کچھ نظر نہیں آتا بچپن سے آنکھوں کا مسئلہ درپیش ہے۔ میں رات کے اندھے پن کا شکار ہوں۔ مجھے اندھیر ے میں کچھ نظر نہیں آتا۔ جہاں اندھیرا آجائے وہاں میں اندھا ہو جا تا ہوں۔ میری عمر 23 سال ہے۔ اگر میں دھوپ میں سے گھر میں آﺅں تو کا فی دیر تک کمرے میں لا ئٹ ہو نے کے با و جود میں دیکھ نہیں سکتا۔ میں نے دنیا جہاں کے ٹوٹکے کئے ہیں نظر کی عینک بھی لگا رکھی ہے۔ ڈاکٹروں نے جو مشورے دئیے ان پر بھی عمل کیا مگر میرا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس مر ض کا کوئی علاج نہیں ہے۔ دو سال پہلے ٹی وی پروگرام میں ڈاکٹروں کو کہتے سنا کہ اس مرض کا علا ج دس سال میں دریافت کر لیا جائے گا۔ میرے دو کزن بھی اس مسئلے سے دو چار ہیں اور کافی پریشان ہیں۔ ( محمد ارشد، کمالیہ ) جواب: عمدہ بکرے کی تا زہ کلیجی پکا کر کھا یا کریں اور تا زہ کلیجی کی ایک بوٹی سیخ پر چڑھا کر کوئلوں پر بھونیں اور جو پانی ٹپکے اسے جمع کر لیں اور ٹھنڈا کر کے آنکھوں میں ٹپکا ئیں۔ روزانہ صبح و شام یہ عمل کریں ہر روز تا زہ کلیجی کا تا زہ پا نی اوپر بتائے ہو ئے طریقے سے نکال کر ٹپکا ئیں۔ انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔ یہ سارا کام حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ ورنہ بجائے فائدے کے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 3-8 کو استعمال کریں۔ خربوزے چھیل کر کھائیں مجھے پیشاب اور پیشا ب کے راستے میں شدید تکلیف ہے۔ ڈاکٹر نے پراسٹیٹ تشخیص کر کے اس کا علا ج کیا۔ کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ بلکہ دواﺅں سے جلن بڑھ گئی تب دوسرے اسپیشلسٹ ڈاکڑسے مشورہ کیا تو اس نے گر دے کا ا نفیکشن تجویز کیا۔ وہ کورس بھی استعمال کیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ گر دے مثانے سے پیپ نہیں آتی۔ ایکسرے اور پیشا ب کی رپورٹیں صاف ہیں۔ ( ملک نعیم، فیصل آباد) جواب:۔ آپ کی صحت کے مسئلہ کے لیے آسان ترین تدبیر یہ ہے کہ آپ خر بو زہ کو چھیل کر باریک باریک قتلے کر لیں اور عمدہ اصلی گلا ب چھڑک کر چمچی سے کھا لیں۔ ضرورت ہو تو ذرا سی چینی بھی شامل کریں۔ یہ تدبیر دوپہر کو غذا کے بعد بہت منا سب ہے لیکن شدید ضرورتوںمیں شام کو بھی یہی تدبیر کریں۔ اور چارٹ سے غذ ا نمبر5-6 کو استعمال کریں۔ انشاءاللہ بہت زیا دہ فائدہ ہو گا۔ ابکائیاں آتی ہیں دو سال سے ابکا ئیاںآتی ہیں۔قے کبھی نہیں ہوئی۔ شدید گھبراہٹ ہوتی ہے۔ دل کے ارد گر د درد ہو تا ہے۔ معدے کے منہ پر درد ہوجا تاہے۔ بائیں گر دے میں درد ہے۔ دودو دن قبض رہتا ہے۔ ٹھنڈی چیز سے زکام ہو جا تاہے۔ ( شیخ محمد اقبال، لیہ ) جوا ب: آپ پیشاب ٹیسٹ کرو ائیں اور گرد ے کا ایکسرے وغیر ہ بھی ڈاکٹر کے مشورے سے کروائیں۔ رپورٹوں کی فوٹو کا پیاں ہمیں بھیجیں۔ گر دے میں خرا بی کا شبہ ہے۔ چارٹ سے غذا نمبر 1-2 کو استعمال کریں۔ خفقان سے سخت پریشان ہوں میں حفقان کا مریض ہوں۔مجھے مرض کا خود پتا نہیں مگر ایک پرانے طبیب ہمارے علا قے میںمو جو د ہیں انہوں نے یہ مرض مجھے تشخیص کیا ہے۔ مجھے شدید گھبراہٹ ہو جاتی ہے نبض کہیں سے کہیں پہنچ جا تی ہے۔ دل زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے۔ ڈاکڑ کا ٹیکا کارڈیا نامی مر ض تشخیص کرتے ہیں۔ ملازمت کے زمانے سے ہی یہ تکلیف مجھے ہے مگر پہلے کم تھی اس لئے کچھ زیادہ تگ و دو نہیں کی مگر اب تو کسی دوا سے فائدہ ہی نہیں ہوتا۔ ( مقبول صادق، چوبارہ ) جواب :۔ کھٹے انار کا پانی، میٹھے انارکا پانی، امرود کا پانی، انگور کا پانی، زر شک کا شیرہ، سما ق کا شیرہ، ہر ایک سترہ ما شہ، آدھ سیر چینی میں قوام بنا لیں اور حسب ذیل دوائیں شامل کر دیں۔ مصطگی رومی، دار چینی، بادر نجبو یہ ہر ایک ساڑھے دس ماشہ۔ مشک خالص ڈیڑھ ماشہ، عنبر خالص ڈیڑھ ماشہ، سات ماشہ خوراک ہے ضرورت کے وقت استعمال کریں۔ ویسے ہر روز آدھی چائے کی چمچی چاٹ لیا کر یں۔ انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔ اور چارٹ سے غذا نمبر 5 استعمال کریں۔ کیل مہاسوں سے نجات میری بیٹی کو کیل مہا سے بہت تھے آپ نے اپنے کا لموں میں کیل مہا سوں کے لیے گو لیوں کا ایک آسان سا نسخہ لکھا تھا میری بیٹی نے وہ بنا کر استعمال کیا اس سے اس کا چہر ہ بالکل ٹھیک ہو گیا۔ نشان تک غائب ہو گئے میری بچی کالج پڑھنے والی ہے۔ اس کا مو جو دہ مسئلہ ایام کا ہے۔ پہلے تین دن پہلے آتے تھے اب تین چار دن لیٹ آتے ہیں۔ ( فاضل پور ) جوا ب: بچی کو دو دھ اور چاول سے پرہیز کر وائیں۔ لک مغسول ایک رتی باریک پسی ہوئی صبح و شام پانی سے کھائیں۔ چارٹ سے غذا نمبر 6 کو استعمال کرائیں انشاءاللہ بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 198 reviews.