Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ہے جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔ ) ذرا ذرا سی باتوں پر غصہ آ جاتا ہے ( فرح، کراچی ) میری عمر اٹھا رہ سال ہے۔ میں گھر کے تمام امو ر کو خوش دلی اور دلجمعی سے نمٹاتی ہوں اور محنت سے قطعی نہیں گھبراتی۔ ادھر ایک ما ہ سے حال یہ ہے کہ جب چلتی ہوں تو ٹانگیں کانپتی ہیں۔ ذرا ذرا سے کا م،بو جھ محسو س ہوتے ہیں۔ سانس کھینچ کر لینا پڑتا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ لیٹی رہوں اور ذرا ذرا سی باتوں سے غصہ کر تی ہوں۔ اور زرو زور سے بولنے لگتی ہوں قوت برداشت ختم ہو تی جارہی ہے۔ جو اب: اس طر ح کی صورت حال جسمانی کمزوری سے بھی ہو سکتی ہے اور تحت الشعور میں مو جود کسی پریشانی یا ذہنی ارتکا ز کی عدم مو جو دگی سے بھی ہو سکتی ہے۔ یہ صورتحال بڑھ کر ڈپریشن بن سکتی ہے۔ پریشان ہو نے کے بجائے مرحلہ وار ان تمام مسائل کے عملی حل پر توجہ دیں۔ جسمانی کمزوری کے لیے منا سب غذا پر توجہ دیں اور کسی طبیب سے مشورہ کریں۔ غذا میں قدرتی مٹھا س یعنی کھجو ر اور پھل کو اعتدال کے ساتھ غذا میں شامل کریں۔ صبح شام چلتے پھر تے دل ہی دل میں اللہ اللہ کا ذکر کیا کریں۔ آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں اور آہستگی سے گہری سانس لیا اور نکالا کریں، دس منٹ تک۔ ذہن کو ہر قسم کی پریشانی سے آزاد کرنے کی کو شش کریں۔ عجیب و غریب اور طویل خواب ( ساجد صدیق، کامونکی ) سال بھر سے یہ مسئلہ درپیش ہے۔ عجیب و غریب اور طویل خواب دکھائی دیتے ہیں اور خوا ب میں اکثر ایسے لو گ نظرآتے ہیں جو اس دنیا سے گزر گئے ہیں یا پھر لو گوں کو دیکھ کر یہ خیا ل آتا ہے۔ کہ یہ لو گ مردے ہیں۔ نیند کی حالت میں جھٹکے سے لگتے ہو ئے محسو س ہو تے ہیں۔ کبھی یوں محسو س ہو تا ہے۔ کہ کوئی مجھے آواز دے کر بلا رہا ہے۔ سر اور ہا تھوں میں ہلکا سا درد رہتا ہے۔ طبی طور پر کئی ٹیسٹ ہوئے اور نتیجہ نارمل ہے۔ ایک بار خواب میں دیکھا کہ کوئی ایک شخص مجھے کچا گوشت دے رہا ہے ڈاکٹر اپنی تشخیص میںکوئی واضح فیصلہ نہیں کر سکے ہیں۔ جواب : غذا زود ہضم استعمال کریں اور ہمیشہ تا زہ پکی ہو ئی اشیا ءکھا ئیں۔ بہت زیادہ گو شت استعمال نہ کریں۔ پھل، سبزیاں زیا دہ کھا ئیں۔ روزانہ پانی پر بسم اللہ شریف گیا رہ بار اور سورئہ فاتحہ تین بار دم کر کے پی لیا کریں۔ نماز فجر اور نما ز مغرب کے بعد دس پندرہ منٹ تک تیز قدموں سے چلا کریں۔ انشاءاللہ مذکو رہ تکا لیف کا سد باب ہو جائے گا۔ بری صحبت کا اثر (تبریز، ٹیکسلا ) میں بری صبحت کا اسیر ہو چکا ہوں۔ یہ بری صحبت کا نتیجہ ہے۔ بہت کو شش کی لیکن خو د کو بدلنے پر قادر نہیں ہو سکا ہوں۔ میرا حال یہ ہے کہ ذرا سی بات پر غصہ آجا تاہے۔ کمزوری کی وجہ سے جسم کا نپنے لگتاہے۔ کسی کام میں جی نہیں لگتا۔ ذہن پر منفی و کثیف خیا لا ت کا غلبہ رہتا ہے۔ جواب: نماز فجر کے بعد کسی منا سب جگہ مثلا پارک، کھیت، لمبے راستے پر مناسب رفتا ر سے چلتے ہوئے خالی الذہن ہوکر پوری توجہ کے ساتھ اللہ اللہ کا ذکر دل میں کرتے رہیں۔ یہ عمل پندرہ بیس منٹ تک کیا جائے۔ ہر نماز کے بعد تیسرا کلمہ گیا رہ بار پڑھ کر اپنے قلب پر دم کر دیا کریں۔ را ت سو نے سے پہلے درود شریف اور پہلا کلمہ تین تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہا تھ چہرے پر پھیر کر سو جا یا کریں شا م کے وقت کوئی بھی منا سب کھیل کھیلیں اور ہو سکے تو باغبانی کریں یا پو دوں کی نگہداشت کیا کریں۔ پڑھائی کے دوران دھیان مسلسل بھٹکتا رہتا ہے ( مظہر علی، منڈی بہا ﺅ الدین ) میں بی ایس سی کا طالب علم ہوں۔ میں کوئی بھی کام پوری توجہ سے نہیں کر سکتا۔ پڑھائی کے دوران دھیان مسلسل بھٹکتا رہتاہے۔ میرے اندر شرمیلا پن بھی زیادہ ہے۔ امتحانات میں لکھتے ہوئے اپنی بات اچھی طرح نہیں لکھ پاتا۔ میری بات میں وزن اور گہرائی بھی نہیں ہو تی۔ حافظہ بھی بہت زیادہ تیز نہیں ہے۔۔ جواب: نماز فجر کے بعد اور سور ج غروب ہونے سے پہلے دس منٹ تک آسمان کو دیکھتے ہوئے درمیان میں سات بار سورئہ اخلا ص پڑھ لیا کریں۔ آسمان پر تیز روشنی کی جانب نگاہ نہ کی جائے بلکہ مخالف سمت میں دیکھا جائے جہاں آسمان کا نیلگوں رنگ نما یاں ہوتا ہے۔ رات سونے سے پہلے آنکھیں بند کر کے تصور کریں کہ آپ کی بند آنکھوں کے سامنے نیلے رنگ کا اسکرین ہے۔ اس پر توجہ دس منٹ مرکو ز رکھنے کے بعد سو جائیں۔ بیٹے کو بے خوف اور پراعتماد دیکھنے کی خواہش ( رضیہ اکبر، شہداد پور ) میرے بیٹے کی عمر چار سال ہے۔ ویسے ہر لحاظ سے ٹھیک ہے۔ لیکن اندھیر ے میں اکیلے جا نے سے ڈرتا ہے۔ روشن کمرے میں بھی تنہا جانے سے گریز کر تاہے۔ پہلے اس کا یہ حال نہ تھا۔ ہر بچہ چاہے چھوٹاہو یا بڑا اسے مارتا ہے، چاہے اس کی غلطی نہ ہو۔ اگر اس سے کہا جا ئے کہ تم نے دوسرے بچے کو روکا نہیں تو کہتا ہے کہ اس کی والدہ مجھے مار یں گی یا کہتا ہے کہ مجھے ڈر محسو س ہوتا ہے۔ اسے کئی طر ح سے سمجھا یا ہے لیکن وہ اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے سے قاصر ہے۔میرے اندر یا شوہر کے اندر بچپن میں ایسی کوئی بات نہ تھی۔ میں اپنے بیٹے کو بے خوف اور پر اعتماد دیکھنے کی خواہشمند ہوں۔ جواب: بیٹا جب را ت کو سو جائے تو سرہا نے کھڑے ہو کر منا سب بلند آوا ز سے ایک بار سورئہ کو ثر پڑھ دیں اور پھر سر پر دم کردیں۔ بچے کے تمام حالا ت کا ما ضی سے لیکر حال تک بغو ر جا ئز ہ لیں کہ وہ کیا حالات ہیں جس کی وجہ سے اس کے اندر خو ف و بے ہمتی پیدا ہو گئی ہے۔ غور کر نے سے ما حول میں موجو د ایسی باتیں آپ کے سامنے آجائیں گی۔ ان کو سامنے رکھتے ہوئے حکمت و تد بیر سے ان کا ازالہ کرنے کی کو شش کریں۔ تین ما ہ بعد دوبارہ خط لکھ کرحالات سے مطلع کریں۔ نشے کی حالت (جا وید اقبال، ننکا نہ صاحب ) مجھے نشے کی عا دت پڑ گئی ہے۔ کئی بار قوت ارا دی استعمال کر تے ہوئے اس عا دت کو ترک کیا لیکن کچھ عرصے بعد مجبو ر ہو کر دوبارہ نشے کی لت میں مبتلا ہو گیا۔ دل سے اس عادت کو نا پسند کر تا ہوں اور چھوڑنا چاہتا ہوں لیکن نشے کی طلب کا دباﺅ اتنا زیادہ ہو تاہے کہ اس کے آگے مجبو ر ہوجا تا ہوں۔ جوا ب: کسی اچھے معالج سے مشور ہ کریں اور اس کی ہدایات پر عمل کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ عمل کیا جائے کہ جب آپ رات کو گہری نیند سو جائیں تو کوئی فرد آپ کے سرہا نے کھڑا ہو کر سورئہ ما ئدہ کی آیت نمبر 90 سات بار پڑھ دے اور آواز اتنی بلند ہو کہ نیند خرا ب نہ ہو۔ اس کے علا وہ آپ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد آیت الکرسی تین بار پڑھا کریں نماز مغر ب کے بعد پندرہ منٹ بیس منٹ پیدل چلنے کی عادت بنا لیں۔ بے جا توقعات لوگوں سے وابستہ نہ کریں (زبیدہ جلا ل، کراچی ) میری تعلیم بھی منا سب ہے اور شخصیت میں بھی کمی نہیں ہے۔لیکن جب میں لو گوں سے ملتی ہوں تو وہ مجھ پر خا طر خوا ہ توجہ نہیں دیتے۔ شاید میرے اندر کوئی خامی ہے یا میری شخصیت میں کوئی اثر نہیں ہے۔ کوئی بات کہتی ہوں تو لو گ اسے تسلیم نہیں کرتے جب کہ دوسروں کی ایسی ہی با توں کو ماناجاتا ہے۔ سب لو گوں سے اچھی طر ح ملتی ہوں اور ان کے کا م بھی کروا دیتی ہوں لیکن لو گ مجھ کو توجہ دینے پر راضی نہیں ہو تے۔ میں اپنے مقام اور اپنی اس حیثیت کی وجہ سے غم اور مایو سی کا شکا ر ہوتی جا رہی ہوں۔ جواب :۔ آپ بہت کچھ اچھا کر رہی ہیں تو یہ بھی کیجئے کہ بے جا تو قعات لو گوں سے وابستہ نہ کریں۔ یا زیادہ توقعات لوگوں سے نہ رکھیں۔ اس کا اجر بھی آپ کو اللہ تعالیٰ کی طر ف سے ملے گا۔ ہر نماز کے بعد بسم اللہ شریف گیا رہ بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کر کے ہا تھ چہرے پر پھیر لیا کر یں۔ روزانہ قرآن پاک کی تلا وت کر کے اس کے معا نی پر غورکیا کریں۔ انشاءاللہ ذہنی یکسوئی حاصل ہو جا ئے گی۔ طالب علم ( وسیم احمد، خان گڑھ) میں ایف اے کا طا لب علم ہوں اور آئندہ انگریزی زبان میں ایم اے کر نا چاہتا ہوں۔ یہ میرا خواب ہے لیکن والد صاحب مجھے اپنے کا رو بار میں لگانا چاہتے ہیں۔ میرا ایک ہی چھوٹا بھائی ہے۔ کا روباری مصروفیات کی وجہ سے میرا خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ جوا ب:۔ والد صاحب سے حکمت اور عمدگی سے با ت کریں اور اس طر ح کا کوئی لا ئحہ عمل بنائیں کہ دونوں کا م پورے ہو جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ عمل کر یں کہ نما زفجر کے بعد اور را ت سونے سے پہلے پو ری بسم اللہ شریف گیارہ با رپڑھ کر دونوں ہا تھوں پر دم کر کے ہا تھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ انشاءاللہ بہتر سبیل پیدا ہو جائے گی۔ میاں کا برتاﺅ بعض دفعہ اجنبیوں جیسا ہوتا ہے ( نیلم بیگم، لا ہور ) میرے شوہر کبھی مجھ پر نہا یت مہر بان ہو تے ہیں اور کبھی ان کا بر تا ﺅ بالکل اجنبیوں جیسا ہو تا ہے۔ ذرا ذرا سی با توں پر مجھے اپنے گھروالوں کے سامنے بے عزت کر دیتے ہیں۔ میں شوہر اور ان کے خاندان کا بہت خیال رکھتی ہوںلیکن بدلے میں مجھے بے عزتی اور بے رخی ملتی ہے۔ شخصیت کے اس دہرے کر دار پر حیرت ہوتی ہے۔ کبھی کبھی وہ دوسری شادی کے بارے میں بھی بات کر نے لگتے ہیں۔ جوا ب:۔ را ت کو جب شوہر سو جائیں تو سورئہ فاتحہ ایک بار پڑھ کر شوہر کے سر یا گر دن کے پیچھے دم کر دیا کریں۔ رات سونے سے پہلے کسی بھی وقت سورئہ کو ثر ایک بار پڑھ کر شوہر کے تکیے پر دم کر دیا کر یں۔ یہ تکیہ کوئی اور شخص استعما ل نہ کرے۔ کم از کم نوے دنوں تک یہ عمل جا ر ی رکھیں۔ شوہر بیمار ہونے کے طعنے دیتا ہے (ثنا ءفاروق، پنڈی بھٹیاں ) مجھے معدے کی تکلیف رہتی ہے۔ دوائیں مسلسل استعمال کرنے سے طبیعت سنبھلی رہتی ہے۔ لیکن دوائیں ترک کرتے ہی تکلیف لو ٹ آتی ہے۔ چا ر سال سے کشمکش میں مبتلا ہوں۔ سوتی ہوں تو عجیب و غریب ڈراﺅنے خواب د کھا ئی دیتے ہیں۔ اب تو شوہر بھی طعنے دینے لگے ہیں کہ تم سد ا کی بیمار ہو۔ جوا ب:۔ صبح اور شام پانی پر سورئہ فاتحہ ایک بار اور سورئہ حشر کی آیت نمبر 22 اور 23 تین بار دم کر کے پی لیا کریں۔ رات سونے سے پہلے سورئہ الناس اور سورئہ فلق تین تین بار پڑھ کر دونوں ہا تھوں پر دم کر کے ہا تھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔انشاءاللہ بیماری سے نجا ت ہو گی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 203 reviews.