Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نظربد سے بچنے اور دعا کی قبولیت کے لیے طاقت ور وظیفہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

(قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفاوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔) دعا کی قبولیت کے لیے اگر کسی شخص کی تنخواہ کسی آقا پر چڑھ گئی ہو یا مزدور کی مزدوری کسی پر آتی اور وہ وصول نہ ہوتی ہو یا کسی شخص کو کوئی عمل یا ختم پڑھتے یا دعا مانگتے مدت گزر گئی ہو اور اُس کی دُعا قبول نہ ہوتی ہو۔تین دن تک عشاءکی نماز کے بعد سات ہزار مرتبہ اس آیت شریف کو پڑھے انشاءاللہ مراد پوری ہو گی آیت شریف یہ ہے۔نُصِیبُ بِرَحمَتِنَا مَن نَّشَآئُ وَ لَا نُضِیعُ اَجرَالمُحسِنِینَ0 ( سورة یو سف آیت نمبر56 ) اگر تین روز میں کام نہ ہو تو سات دن تک پڑھے انشاءاللہ ضرور مقصود حاصل ہو گا۔ سفر میں خیر و عافیت کی دعا اگر کوئی شخص مسافر ہو اور وہ یہ چاہے کہ اپنے گھر مع الخیرواپس جائے اور گھر والے بھی سب خیریت سے ملیں ایک ہزار مرتبہ اس آیت کو ہر روز پڑھے۔ فَاللّٰہُ خَیر حَافِظًا ص وَّھُوَ اَرحَمُ الرَّاحِمِینَ ( سورة یوسف آیت نمبر 64 ) عمل مجر ب ہے۔ بچے کو نظربد سے بچانے کا مجرب عمل وَمَآ اُغنِی عَنکُم مِّنَ اللّٰہِ مِن شَی ئٍ ط اِنِ الحُکمُ اِلَّالِلّٰہِ عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَ عَلَیہِ فَلیتوَکَّلِ المُتَوَکِّلُو نَََ۔(سورة یوسف آیت نمبر67 ) تین مرتبہ پڑھ کر بچہ پر دم کرنا یا یاز عفران سے لکھ کر گلے میں ڈالنا بدنظر سے قطعاََ بچہ کو خدا کے فضل سے محفوظ رکھنا ہے۔ عمل مجرب ہے۔ خاتمہ بالخیر کے لیے خاتمہ بالخیر ہونے کے لیے سات مرتبہ صبح کی نماز کے بعد سات مرتبہ عشاءکی نماز کے بعد اس آیت کا پڑھنا نہایت مفید ہے۔ فَاطِرَالسَّمٰوٰاتِ وَالاَرضِوقف اَنتَ وَلِیّ فِی الدُّ نیا وَلاٰ خِرَةِ تَوَفَّنِی مُسلِمًا وَّالحِقنِی بِالصَّا لِحِینَ 0 (سورة یو سف آیت نمبر 101 ) غم کے رفع کرنے کے لیے تین مرتبہ روز سورہ یوسف کا پڑھنا نہا یت مجرب ہے۔ ترکیب ختم کی یہ ہے کہ سات روز ے رکھ کر سات سو دفعہ سورہ یوسف کا مع قید اعتکاف کے پڑھنا اکسیر اعظم ہے اور نہایت مجرب عمل ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 206 reviews.