Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیغمبر اسلام کا غیر مسلموں سے حسن سلوک (قسط نمبر12) ابن زیب بھکاری

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

اسلام اور روا داری (بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبی کے پیرو کا ر ہیں ان کا غیر مسلموں سے مندرجہ ذیل سلو ک تھا ہم اپنے گریبان میں جھا نکیں، ہمارا عمل، سوچ اورجذبہ غیر مسلموں کے بارے میں کیا ہے ؟ فیصلہ آپ خود کریں۔ ) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دستور میں یہ تاکید بھی ہوئی تھی کہ جنگی قیدی جب تک مسلما نوں کی قید میں ہیں تو انہیں مفت خوراک اور لبا س فراہم کیا جائے اور انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچائی جائے کیو نکہ خدا، جنگی قیدیوں کو اےذا پہنچانا پسند نہیں کرتا۔ مذکو رہ آئین میںجنگی قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور ان کی ضروریا ت کا خیا ل رکھنے کی اتنی تا کید کی گئی تھی کہ مسلمان اپنا کھا نا اور کپڑے تک انہیں دے دیتے اور خو د بھوکا رہنا گواراکر لیتے کہ مباد ا ان کا قیدی بھوکا، پیا سا یا برہنہ نہ رہ جائے۔ بہر طور جنگ بدر میں مسلمانوں کے غلبہ پا لینے کی خبر جیسے ہی مکہ پہنچی تو اہل مکہ نے ایک اور جنگ کے ذریعے مسلمانوں سے انتقام لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اہل مکہ میں سے ایک جس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر مسلمانوں سے بدلہ لینے کی ٹھا ئی وہ ابو سفیان تھا۔ جنگ بدر میں اس کا بیٹا سسراور داماد مارے گئے تھے جبکہ دوسرا بیٹا مسلما نوں کے ہا تھوں اسیر ہو چکا تھا۔ لہذا ابو سفیان بھی مجبو ر تھا کہ اپنے بیٹے کی رہا ئی کے لیے چار ہزار درہم کا فدیہ ادا کرے۔ ابوسفیا ن نے یہ قسم اٹھا ئی کہ وہ جب تک مسلما نوں سے انتقام نہ لے لے تو اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا اور نہ ہی اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت کرے گا۔ ابو سفیا ن کی بیوی نے بھی جم غفیر کے سامنے قسم کھائی کہ اگر اس کے بیٹے، با پ اور بھائی کا قاتل اس کے ہاتھ لگ جائے تو وہ اس کا کلیجہ نکا ل کر چبا ڈالے گی۔ اس نے یہ بھی اعلا ن کیا کہ اگر اس کے بیٹے، باپ اور بھائی کے قاتل کئی لو گ ہو ئے تو وہ ان سب کے کان، ناک اور زبان کا ٹ کر ان سے ہا ر بنا ئے گی اور جس دن اسلام کو شکست ہو گی تو وہ یہ ہا ر گلے میں ڈال کر میدان جنگ میں نا چے گی۔ آقا غیر مسلم مسلما نوں کے لیے کیا سو چتے تھے اور آقا ہمیں ان کے ساتھ کتنی نرمی کا سبق دیتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 207 reviews.