Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

(عبقری کے قارئین! آپ بھی حکیم صاحب کی ایک کتاب انعام میں پا سکتے ہیں، عبقری کے لئے شاندار اور جاندار تحریر بھجوائیں۔ ہاں تحریر عبقری کے معیار کی ہو۔ اول آنے والے کو یہ انعام ارسال کیا جائے گا۔ اپنا مکمل پتہ لکھنا نہ بھولیں) نزلہ زکام بھگانے کے ٹوٹکے ( بنت طار ق، گوجرانوالہ ) کہتے ہیں کہ زکام واحد بیماری ہے جس کا شکار انسان کے علاوہ جا نور بھی ہوتے ہیں مثلا بندروں، بھیڑوں اور بکریوں کو بھی زکام میں مبتلا ہوتے دیکھا گیا ہے، ” بی مینڈکی“ زکام تو خاصا مشہور ہے، زکام کے بارے میں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اس کا علاج کیا جائے تو دو ہفتے میں ختم ہو جاتا ہے۔ اور اگر نہ کیا جائے تو پندرہ دن ؟کیا.... سمجھے ....؟ ہم آپ کی خدمت میں زکام سے نجا ت کے لیے چند ٹوٹکے پیش کر رہے ہیں کبھی آزما کر دیکھئے۔ ٭ ایک گلا س دودھ کو جو ش دلا ئیںاور اس ابلتے دودھ میں ایک دیسی انڈہ پھینٹ کر ڈال دیں ساتھ ہی چولہے سے ہٹالیں، اس دودھ میں حسب ذائقہ چینی ڈال کر گرم گرم چائے کی طر ح نو ش کریں کم از کم تین دن ایسا کریں، شدید زکام ہو تو ایک پا ﺅ نیم گرم دودھ میں ہلدی اور کالی مر چ دو دو ماشے ملا کر پینے سے ایک دو دن میں صحت یا بی ہو جاتی ہے سردی کی وجہ سے ہونیوالے نزلے میں بے حد مفید ہے ٭بھاپ لینا بھی ایک مو ثر طریقہ علاج ہے بھا پ کی گرمی اور نرمی سے متاثرہ شریا نوں کو سکون ملتا ہے ٭ سنگترے اور ما لٹے کا استعمال بھی زکام میں افاقے کا سبب ہے اگر چہ دونوں ترش ہوں ٭ جو خواتین مستقل نزلے زکام کی مریض ہیں اور ان کے سر کے بال بھی نزلے کی وجہ سے سفید ہو رہے ہیں۔ تو ان کے لیے ایک مفید نسخہ ہے ھوالشافی: تخم اندرائن 20 تولہ اور ما لکنگنی 20 تولہ کو موٹا موٹا کو ٹ کر دوسیرپانی میں ڈال کر پکائیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو اس میں ایک سیر میٹھا تیل ڈال کر پکائیں جب تمام پانی جل جائے اور صرف تیل باقی رہے تو اسے چھا ن کر حفاظت سے شیشی میں رکھ لیں، بوقت ضرورت سر پر لگائیں یہ نزلے زکام کے لیے بھی مفید ہے اور بالوں کو بھی سفید ہونے سے روکتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 210 reviews.