Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبیب کی ذ ہا نت ( شوکت علی اسلام گڑھ مہری، آزاد کشمیر )

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

ہم سے ابو ادریس الخوانی نے ذکر کیا ہے میں نے محمد بن ادریس شافعی رحمتہ اللہ علیہ سے سنا کہ فرماتے تھے کی کوئی موٹا آدمی اچھا نہیں ہو تا بجز اس کے کہ ( امام ) محمد بن الحسن (جیسا ) ہو آپ سے وجہ پوچھی گئی تو فرمایا کہ ایک صاحب عقل ان دو خصلتوں میں سے کسی ایک سے خالی نہیں ہوتا یا تو وہ آخرت کا اور جہاں اس کو اس دنیا سے لو ٹ کر جا نا ہے اس کا اہتمام کرے گا اور یا اپنی دنیا اور راحت زندگی کا اہتمام کرے گا اور چربی فکر اورغم کے ہوتے ہوئے نہیں جمتی۔ جب کسی شخص میں دونوں با تیں نہ ہوں تو وہ چو پا ﺅں کی حد میں داخل ہے اس کی چر بی جمتی رہے گی اور وہ پھولتا اور موٹا ہو تا رہے گا۔ پھر آپ نے یہ قصہ سنایا کہ پچھلے زمانہ میں ایک بادشاہ تھا اور وہ بہت موٹا تھا اس کے بدن پر بہت چر بی چڑھی ہو ئی تھی اور اپنے کا موں سے معذور ہو گیا تھا۔ اس نے اطبا ءکو جمع کیا اور کہا کہ کوئی منا سب تدبیر کرو کہ میرے اس گوشت میں کمی ہو کر بدن ہلکا ہو جائے۔ لیکن وہ کچھ نہ کر سکے پھر ایک ایسا شخص اس کے لیے تجو یز کیا گیا۔ جو صاحب عقل و ادب اور طبیب حاذق تھا۔ تو بادشاہ نے اس کو بلا کرحالت سے با خبر کیا اور کہا کہ میرا علا ج کر دو میں تم کو مالدار کر د وں گا۔ اس نے کہا اللہ بادشاہ کا بھلا کرے میںستارہ شنا س طبیب ہوں۔ مجھے مہلت دیجئے کہ میں آج کی رات آپ کے ستا روں پر غورکرکے دیکھوں کہ کو نسی دوا آپ کے ستارے کے موافق ہے وہ ہی آپ کو پلا ئی جائے گی۔ پھروہ اگلے دن حاضر ہو ا۔ اور بولا کہ اے بادشاہ مجھے امن دیا جائے۔ با دشاہ نے کہا امن دیا گیا۔ حکیم نے کہا میں نے آپ کے ستاروں کو دیکھا وہ اس پر دلا لت کر تے ہیں آپ کی عمر میں سے صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے اب اگر آپ چاہیں تو میں علا ج شروع کروں اور اگر آپ اس کی وضا حت چاہتے ہیں تو مجھے اپنے یہاں قید کرلیجئے۔ اگر میرے قول کی حقیقت قابلِ قبول ہو تو چھوڑ دیجئے۔ بادشاہ نے اس کو قید کر دیا۔ اور سب تفریحات بالائے طا ق رکھیں اور لو گوں سے الگ رہنااختیار کر لیا اور گوشہ نشین ہوگیا۔ تنہا رہنے کا اہتمام کرنے لگا۔ جوں جوں دن گزرتے گئے اس کا غم زیا دہ ہو تا گیا۔ یہاں تک کہ اس کا جسم گھٹ گیا اور گو شت کم ہو گیا۔ جب اس طر ح اٹھا ئیس دن گذر گئے تو طبیب کے پا س آدمی بھیج کر اس کونکا لا۔ بادشاہ نے کہا اب تمہاری کیا رائے ہے؟ طبیب نے کہا اللہ با دشاہ کی عزت زیادہ کرے میرا اللہ کے یہاں یہ مر تبہ نہیں ہے کہ وہ مجھے غیب کے علم پر مطلع کر دیتا۔ واللہ میں تو اپنی عمر بھی نہیں جا نتا تو آپ کی عمر کاکیا حال جان سکتا تھا۔ میرے پا س آپ کے بجز غم کے کوئی دوا نہیں تھی اور میرے اختیار میں آپ کے اوپر غم کو مسلط کرنے کی اس کے سوا اور کوئی تدبیر نہیں تھی تو اس تدبیر سے آپ کے گردوں (اور دیگر اعضاء) کی چر بی گھل گئی۔ بادشاہ نے اس کو بہت سا انعام دے کر رخصت کیا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 211 reviews.