ایک مسلمان عربی زبان کا مطلب نہیں جا نتا لیکن پھر بھی قرآن پاک کی تلا وت کر تا ہے۔ ایک بوڑھا امریکن مسلمان اپنے پو تے کے ساتھ مشرقی کنٹوک (Kentaey ) کے پہاڑوں میں رہتا تھا وہ صبح اٹھ جاتا اور باورچی خانے کی میز پر بیٹھ کر قرآن پاک پڑھتا اس کا پوتا بھی ویسا ہی بننا چاہتا تھا وہ بھی قرآن پاک پڑھنے کی بہت کو شش کرتا۔ ایک دن پوتے نے دادے سے پو چھا میں بھی آپ کی طر ح قرآن پڑھنے کی کو شش کر تا ہوں لیکن مجھے اس کی سمجھ نہیں آتی اور جو کچھ میں سمجھتا ہوں وہ بہت جلد بھول جا تا ہوں داداآرام سے اٹھا اور کوئلوں کی ایک ٹوکری پکڑ لائے جو کوئلوں کی وجہ سے سیا ہ ہو چکی تھی، پو تے سے کہابیٹا یہ ٹوکری لے جا ﺅ اور دریا سے پانی بھر لاﺅ۔ لڑکے نے ویسے ہی کیا جیسے اُسے بتایا گیا تھا لیکن گھر پہنچنے سے پہلے ہی تمام پانی بہہ گیا۔ دادا مسکرایا اور اس نے کہا اس کی بار تم ذرا جلدی کرنا اور پوتے کوواپس دریا پر پانی لانے کے لیے بھیجا۔ اس دفعہ لڑکا تیز دوڑا لیکن پھر بھی ٹوکری سے پانی بہہ گیا۔ لڑکے نے کہا اس ٹوکری میں پا نی لا نا ناممکن ہے اس کی بجا ئے ڈول ہو نا چاہئے۔ بوڑھے دادا نے کہا ڈول میں نہیں، ٹوکری میں پانی چاہتا ہوں۔ اصل میں تم نے سخت محنت نہیں کی۔ وہ باہر گیا تا کہ لڑکے کو دیکھ سکے۔ لڑکے کو معلوم تھا کہ یہ کام ناممکن ہے۔ لیکن وہ دادے کو دیکھانا چاہتا تھاکہ وہ کتنا بھی دوڑ لے ٹوکری سے پانی بہہ جا ئے گا۔ لڑکے نے دوبارہ ٹوکری کو دریا میں ڈبو یا اور بہت تیز بھاگا لیکن جب وہ دادا کے پاس پہنچا تو ٹوکری پھر خالی تھی۔بڑے بڑے سانس لیتے ہو ئے لڑکے نے داد ا سے کہا یہ سب بے کار ہے۔ دادا نے لڑکے سے کہا بیٹا ٹوکری کی طرف دیکھو لڑکے نے ٹوکری کی طرف دیکھا اسے پہلی بار احساس ہوایہ ٹوکری مختلف ہے جو پہلے گندے کوئلے کے لیے استعمال ہو تی تھی لیکن اب یہ بالکل صاف ہو گئی ہے۔ دادا نے کہا بیٹا جب تم قرآن کریم پڑھتے ہو تو تمہارا میلا دل بھی ٹوکری کی طر ح صاف ہو جا تاہے۔ ہاں اگر چہ تم قرآن کو سمجھ نہیں سکتے اور پھر تمہیں قرآن پاک یا د نہیں رہتا۔ لیکن تم پھر بھی قرآن کریم کی تلا وت کر تے ہو تو تم اندر اور باہر سے تبدیل ہو جاتے ہو اور تمہارا دل صاف ہو جاتاہے۔ اور اللہ رب کریم کا یہ ہی کام ہے کہ وہ کس طر ح ہمارے دلوں کو قرآن کی برکت سے صاف کر دیتا ہے اور ہمیں اچھے برے کا پتہ چل جا تاہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 213
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں