Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آیة الکرسی کی برکت سے چڑیل بھاگ گئی (ذوالفقار علی‘ لیہ)

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

میں اپنے مکان کی چھت پر بچوں کے ساتھ سویا ہوا تھا نیچے میری بیٹی داماد تھے۔ رات کا کوئی وقت تھا کہ داماد (جو کہ بھتیجا بھی ہے) نے آکے اٹھایا کہ چچا اٹھیے نیچے دروازے پر ڈاکٹر صاحب کھڑے ہیں۔ آپ کو بلا رہے ہیں میں فوراً اٹھ کر نیچے آیا تو ڈاکٹر صاحب جو کہ ہمارے بہت مہربان ہمسائے ہیں رات کے لباس میں کھڑے تھے کہنے لگے کہ محمود کو کوئی تنگ کررہا ہے ہم نے اپنے جتن کرلیے ہیں آپ تیار ہوکر تشریف لائیں یہ ڈاکٹر محمود نوعمر شادی شدہ ڈاکٹر صاحب کے چھوٹے سالے ہیں۔ پہلے پکے نمازی تھے اب کئی دن سے نظر نہیں آرہے تھے۔ میں اوپر آیا اور اہلیہ کو کہا کہ دیکھو جب حضرت موسیٰ علیہ السلام طور پر جاتے تھے تو ان کی والدہ محترمہ ان کیلئے دعا کرتی رہتی تھیں۔ اسی طرح جب ہم کسی مقدمے میں جاتے تو پہلے تمہاری دادی پھر ان کے بعد تمہاری امی مصلے پر رہتی تھیں ۔میں وضو کرکے دو نفل پڑھ کر جاتا ہوں پہلی پہلی دفعہ یہ مصیبت آگئی ہے ہر وقت ڈاکٹر صاحب ہمارے کام آتے ہیں ان کا حسن ظن ہے۔ آپ بھی وضو کرکے مصلے پر آجائیں۔ جب غور کیا تو جو جو واقعات سن رکھے تھے سب میں سرفہرست آیة الکرسی تھی۔ میں ڈاکٹر صاحب کے ہاں گیا تو پتہ چلا محمود صاحب اوپر ہیں۔ جب ہم اوپر گئے تو موصوف چارپائی کے بالکل ایک طرف چمٹے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے مجھے محمود صاحب کے قریب کرسی پر بیٹھنے کیلئے کہا میں تو ڈرتا ڈرتا گھر سے ہی آیة الکرسی کا ورد کرتا گیا تھا۔ بیٹھ کر بھی آیة الکرسی ہی پڑھتا رہا کچھ دیر پڑھنے پر ڈاکٹر محمود اچانک چلائے کہ ”وہ اٹھ گئی!‘ اور پھر کہا کہ ”چلی گئی“۔ میں ڈر کے بھاگ آیا۔ صبح کو میں نے پوچھا تو ڈاکٹر محمود نے بتایا کہ میری بیوی ماں باپ کی طرف گئی ہوئی ہے۔ وہ چیز مجھے اپنی طرف متوجہ کرتی تھی میں نے کہا میں شادی شدہ ہوں اس کے مجھے چارپائی کے ایک طرف کیا اور میرے ساتھ لیٹ گئی۔ خیرالحمدللہ آیة الکرسی کی برکت سے وہ چلی گئی اور دوبارہ پھر نہیں آئی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے کلام سے محبت عطا کرے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 166 reviews.