اس کائنات میں رہتے ہوئے جس طرح ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ ایک تعلق ہے ایک ناطہ ہے بالکل اسی طرح قرآن پاک کے ساتھ ہم سب مسلمانوں کا گہرا تعلق ہے اسی تعلق کی بنا پر ہم سب مسلمانوں پر درج ذیل فرائض عائد ہوتے ہیں۔
ایمان لانا
ایمان لانے سے مراد اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ اس کلام پاک میں بیان ہونیوالے احکامات خداوندی کو تسلیم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کا دبائو یا ریاکاری شامل حال نہیں ہونی چاہیے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ زبان کے ساتھ ساتھ دل بھی اس بات کی ٹھوس گواہی دے کہ ہاں یہ واقعی اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ کلام حق ہے اس میں کسی قسم کی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔
تلاوت قرآن پاک
اگر ایک شخص روزانہ اخبار پڑھتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ یہ شخص فلاں اخبار کا قاری ہے۔ فلاں رسالہ کا قاری ہے لیکن جب لفظ ”تلاوت“ آگیا تو بات ذہن میں فوراً آجاتی ہے کہ تلاوت سے مراد”قرآن پاک“ کی تلاوت ہے۔ اس لیے لفظ تلاوت قرآن مجید کیلئے خاص ہے کیونکہ اس کے معنی ہیں کسی چیز کو بار بار پڑھنا کے ہیں۔
قرآن پاک کو سمجھنا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھتا ہے اور دوسروں کو سکھاتا ہے۔“ قرآن مجید ایک ایسا نسخہ کیمیا ہے جو اپنے اندر ہمارے تمام مسائل کا حل سموئے ہوئے ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قرآن مجید کے ایک ایک حرف‘ ایک ایک لفظ کو سوچ سمجھ کر پڑھیں تو پھر ہماری تمام پریشانیاں یقینا حل ہوجائینگی۔
قرآنی تعلیمات کو عام کرنا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھ سے ایک آیت بھی سنو تو وہ بھی آگے پہنچا دو“ خطبہ حجة الوداع کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تمام صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے پوچھا ”اے میرے صحابہ! کیا میں نے تم تک اسلام کی تمام تعلیمات پہنچا دیں؟ اس پر تمام صحابہ اکرام رضی اللہ عنہ نے یک زبان ہوکر فرمایا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف پہنچادیں بلکہ پہنچانے کا حق ادا فرمادیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ اکرام رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے میرے صحابہ جو لوگ یہاں موجود نہیں ہیں ان لوگوں تک ان تعلیمات کا پہنچانا تمہارے ذمہ ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت والی انگلی مبارک آسمان کی طرف اٹھائی اور فرمایا اے اللہ گواہ رہنا‘ اے اللہ گواہ رہنا اے اللہ گواہ رہنا میں نے اپنا حق ادا کردیا۔
٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 167
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں