Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پھلبہری سے نجات اور لاجواب حسن (ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

پھلبہری سے نجات کوہاٹ جانا ہوا وہاں باجی کی ہمسائی سے اچھے تعلقات تھے یوں میں بھی ان کے گھر چلی جاتی۔ کافی عرصے پہلے میں نے ان کی بیٹی کو دیکھا تو اس کے تقریباً جسم کے آدھے حصے پر پھلبہری کے نشان تھے‘ سر سے آدھے بال اڑچکے تھے۔ گردن دورنگی تھی۔ چہرہ داغ کی وجہ سے بدنما ہوچکا تھا۔ تعطیلات ہوئیں تو پھر سوچا کوہاٹ چلیں یوں بھی وہاں گئے ہوئے کافی عرصہ ہوچکا تھا۔ کوہاٹ کی تیاری کی اور پہنچ گئے۔ دوسرے روز میں بھابی کی ہمسائی کے گھر گئی ان کے اہل خانہ کی خیریت معلوم کررہی تھی کہ بہت ہی خوبصورت بچی جوس لے کر آئی۔میں اس بچی کے ہاتھ سے جوس لینا بھول گئی۔ اس بچی کو دیکھتی رہی۔ یہ بچی کتنی حسین ہے۔ بے اختیار زبان سے نکلا۔ یہ تو وہی بچی ہے جس کو پھلبہری تھی مگر یہ ٹھیک کیسے ہوئی؟؟؟ میں ایسی گم تھی کہ اس بچی سے جوس بھی نہ لیا۔ اتنی دیر میں بچی کی والدہ آگئیں۔ میں سب کچھ بھول کرپوچھنے لگی پھلبہری سے بچی نے نجات کیسے پائی۔ کہنے لگیں اللہ کے کلام میں بے حد برکت ہے اس کے علاج کیلئے در بدر پھری۔ بس پھر کسی عامل نے مجھے عمل بتایا کہ فجر کی نماز پڑھ کر ایک بار درود شریف‘ ایک بار آیت الکرسی‘ ایک بار سورہ فاتحہ اور پھر چاروں قل پڑھ کر اپنا لعاب دہن شہادت کی انگلی پر لگا کر بچی کے جہاں سے نشان شروع ہیں اور آخری نشان تک وہ انگلی بھر دیں۔ کافی عرصے سے یہ علاج کیا اللہ نے کرم کیا میری بچی کلام الٰہی کی برکت سے ٹھیک ہوگئی۔ لیکن اس بچی کی آنکھ کے نیچے ایک سٹار کا نشان ہے وہ ایسا نشان ہے کہ اس بچی کے حسن میں اضافہ کرتا ہے۔ پھلبہری کا وہ نشان رہ گیا تھا جو معجزہ کلام الٰہی کا تھا۔ وہ سٹار ایک سوالیہ نشان اور شفاءکا نشان ہے۔ شوگر سے یقینی نجات کچھ عرصے پہلے ایک دعوت میں جانا ہوا کھانے کے بعد کچھ دیر مہمانوں کے پاس بیٹھنے کا اتفاق ہوا۔ راقمہ نے سوچا بولنا تو ہے۔ بہتر ہے کہ ایسی گفتگو ہوجائے جس سے دنیامیں صدقہ جاریہ اور آخرت میں اللہ اجر دے دے۔ ہر کام کرتے ہوئے اللہ کی رضا کو سامنے رکھیں۔ دعوت میں جائیں تو باوضو گھر سے نکلیں۔ لباس اور گاون کا خاص خیال رکھیں۔ دعائیں پڑھتے ہوئے گھر سے نکلیں۔ آیة الکرسی پڑھ کر گھر‘ بچوں اور اپنے اوپر دم کریں۔ دعوت طعام میں داخل ہوں تو دعا پڑھیے کھانا شروع کریں تو تسمیہ اور دعا پڑھ کر کھانا شروع کریں۔ کھانے کے دوران سورہ فاتحہ پڑھتی رہیں۔ کھانے کی لذت بڑھ جاتی ہے اور کھانا بابرکت ہوتا ہے۔ یہ تمام عملیات میں باقاعدگی سے کرتی ہوں۔ بہت سی بہنیں مصروف گفتگو تھیں۔ راقمہ سب کی باتیں سن رہی تھی ایک خاتون راقمہ سے مخاطب ہوئیں آپ خاموش کیوں ہیں؟؟ جواباً کہا خاموشی بھی تو عبادت ہے۔ پھر گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا۔ خواتین کی گفتگو کا موضوع مہنگائی یا بیماریاں۔ اس وقت شوگر کا موضوع زیربحث تھا۔ میری بہت ہی قریبی عزیز بھی موجود تھیں۔ انہوں نے شوگر کا نسخہ بتایا جس کے نسخہ میں اللہ کا ذکر اورجڑی بوٹی ہو اس میں یقینی شفاءہوتی ہے۔ شوگر کا نسخہ لکھ رہی ہوں بے شمار لوگوں نے شفاءپائی۔ یہ نسخہ جس حکیم صاحب نے دیا ہے وہ حیات ہیں۔ انہوں نے اس نسخے کو قید نہیں کیا۔ اول آخر درودشریف 12 مرتبہ یاشافی یا کافی فضا میں لکھیں اور آخر میں ضرب کا نشان یعنی کاٹ دیں۔ برگ مدار کے پتے لے لیں۔ اپنے دونوں جوتوں کے اندر رکھ لیں۔ پاوں کے مطابق پتے رکھ لیں۔ پاوں انگلیوں سے ایڑی تک پتے سے ڈھکے رہیں۔ دوگھنٹے تک واک کریں۔ اگر دو گھنٹے تک واک نہ کرسکیں تو چلتے پھرتے رہیں۔ اپنا دباو پاوں پر ڈالیں۔ دو گھنٹے بعد پتے نکال دیں۔ یہ پتے سات دن پاوں کے نیچے رکھیں۔ بند جوتا ضروری ہے۔ سات روز بعد آپ کی زبان کڑوی ہونے لگے گی۔ نسخہ استعمال کرنے سے قبل شوگر چیک کرالیں۔نسخہ کے استعمال کے بعد بھی۔ انشاءاللہ دوسری بار شوگر نہیں ہوگی۔ تمام دن جتنی مرتبہ پانی پئیں ایک گلاس میں تین حصے بنالیں۔ ہر حصے میں ایک بار سبحان اللہ پڑھیں اور پانی پی لیں۔ یوں تین گھونٹ میں پانی ختم کریں۔ لیجئے نسخہ ختم شوگر ختم۔ گیارہ روپے صدقہ کردیں۔ عینک 1982ءمیں فقیرنی کو لگی تھی۔ عینک ہمیشہ مصیبت ہی رہی۔ والد نے عینک توڑ کر نسخہ لاکر دیا تھا۔ وہ کھانے کا نسخہ تھا۔ وہ تیار کرکے استعمال کیا۔ بینائی بہتر ہوگئی۔ اس کے علاوہ قرآنی آیات پڑھیں۔ آنکھوں کو روزانہ ہاتھ کا پیالہ بنا کر آنکھ کو پانی میں صبح ایک منٹ تک ڈبونا‘ ٹھنڈے پانی میں ادرک کا جوس اور شہد دونوں برابر مقدار میں نسخہ بناکر سلائی سے کافی عرصہ آنکھوں میں لگایا۔ بینائی کافی بہتر ہوگئی۔ پھر میں نے ثابت لال مرچ آنکھوں میں لگائی۔ جیسے سرمے کی سلائی پھیرتے ہیں۔ اس طرح دن میں تین مرتبہ خوب آنکھوں میں پھیرتی رہی۔ لیکن سہانجنے اور شہد کا نسخہ جو کہ حاضر ہے استعمال کیا اس کا بے حد فائدہ ہوا۔ سہانجنے اور شہد کا نسخہ چار سال سے لگاتار استعمال کررہی ہوں نسخہ بنا کر سرمے کی سلائی سے آنکھوں میں لگانا ہے دن میں کئی مرتبہ اللہ کا شکر ہوا کہ ہمیشہ کیلئے عینک اتر گئی۔ نسخہ سہانجنہ ایک عام مشہور درخت ہے پس اس سہانجنہ کے سبز پتوں کا رس اور شہد خالص ہموزن ملا کر آنکھوں میں ڈالا کریں۔ دس روز کے استعمال کے بعد آپ خود کہہ اٹھیں گے کہ اس سے اعلیٰ بصارت دوائی آج تک نہیں دیکھی۔ سہانجنے کے پتوں کا رس ذرا دقت سے نکلتا ہے۔ اس لیے چاہیے کہ کچے کچے پتے لے کر انہیں اسی دم اسی درخت کے نیچے ہی بیٹھ کر دو آدمی خوب بذریعہ کونڈی اور سوٹے سے رگڑا لگائیں۔ سوٹا نیم کا ہونا چاہیے اور کھدر کے پارچہ میں نچوڑ کر رس نکال لیں۔ دوائی ہمیشہ تازہ بنا کر استعمال کریں ورنہ فائدہ کی امید نہ رکھیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 187 reviews.