Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جوس تھراپی اور میرے تجربات

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی) وہ باقاعدہ کوئی معالج تو نہیں لیکن معاملات اور تجربات میں معالج سے کسی طرح کم نہیں ایک بار کہتے میں کئی ہفتے ہوگئے نزلہ‘ زکام ناک کا بند ہونا‘ سائی نس میں مبتلا تھا۔ دن رات ناک بند‘ چھیکیں‘ نزلہ زکام بخار کی کیفیت میں مبتلا تھا۔ بہت ادویات لیں بھاپ لی‘ بام ملی‘ ناک میں طرح طرح کے ڈراپس ڈالے لیکن وقتی فائدہ‘ پھر وہی حالت۔ میں نماز جمعہ میں بیٹھا تھا۔ تقریر اور خطہ کے دوران میری علامات نزلہ‘ زکام والی تھیں۔ میرے قریب ایک صاحب بیٹھے میری حالت کا بغور مطالعہ کرتے رہے نماز کے بعد کہنے لگے معلوم ہوتا ہے آپ بہت تکلیف میںمبتلا ہیں اور آپ کو نزلہ زکام ہے۔ خود میں عرصہ دراز تک اس مرض میں مبتلا رہا پھر کسی عام آدمی نے مجھے ایک طریقہ بتایا میں نے چندروز ہی کیا نہایت فائدہ ہوا اب بھی اگر کبھی ایسا ہوجائے تو یہی طریقہ کرتا ہوں بالکل تندرست ہوجاتا ہوں پھر یہ طریقہ میں نے بے شمار لوگوں کو بتایا جس نے بھی کیا چند روز میں بالکل تندرست ہوگیا۔ قارئین! واقعی یہ ترکیب لاجواب ہے آپ بھی کریں‘ آزمائیں اور دعادیں۔ دو عدد کنو کا رس‘ دو عدد خالص شہدبڑے چمچ ایک گلاس سادہ پانی میں ملا کر عین دھوپ میں یا دھوپ کے وقت پی لیں چاہیں دن میں تین بار ایسا کرسکتے ہیں چاہیں دو بار یا ایک بار ایسا کریں۔ بہت لاجواب ہے۔ بالکل یہی نسخہ ان لوگوں کیلئے نہایت مفید ہے جو معدے کی تیزابیت گیس اور جلن کیلئے لاجواب تحفہ ہے۔ ایسے لوگ جو مستقل تبخیر کی ادویات کھاتے ہیں یا جن کو تیزابیت ہر وقت بڑھتی رہتی ہے وہ ہر موسم میں یہ فارمولا اور نسخہ لے سکتے ہیں۔ آپ کو کسی موسم میں کنو نہ بھی ملے تو اس کا جوس خود محفوظ کرلیں پھر اسے ہر موسم میں مستقل استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک صاحب کہنے لگے کہ میں عرصہ 27 سال سے معدے کی گیس‘ تیزابیت اور جلن کا شکار السر اور بڑی آنت کا علاج کرایا کہ ٹیسٹ میں بڑی آنت کا زخم بن گیا۔ گیسٹو گھراپی بہت کرائی ٹیسٹ تو بار بار کرا کر دیوانہ ہوگیا حتیٰ کہ میرے اعصاب جواب دے گئے جب سے کنو شہد اور پانی کا استعمال کیا ہے اس دن سے میرے اندر ٹھنڈک تازگی اور صحت کا احساس ہے۔ میرا کھانا ٹھیک ہضم ہوتا ہے‘ ڈکار اچھے آتے ہیں جسم ہلکا پھلکا ہے۔ طبیعت بالکل لاجواب ہے۔ پہلے نیند ٹھیک طرح نہیں آتی تھی اب نیند بالکل پرسکون آتی ہے۔ ایک صاحب بڑے دفتر کے سربراہ تھے وہ ہروقت ٹینشن میں مبتلا رہتے تھے اعصاب کھچے‘ دل بجھا اور جسم تھکا تھکا رہتا تھا۔ بار بار اپنے جسم کو اینٹھتے اور طبیعت کو بوجھل محسوس کرتے۔ پیٹ بڑھ رہا تھا دل کی دھڑکن بڑھ گئی تھی۔ قبض یا پھر اجابت کھل کر نہ آنا۔ ہر وقت طبیعت میں غصہ سوار رکھنا۔ یوں زندگی کے دن رات گزر رہے تھے اور اس شخص سے جہاں گھر والے پریشان تھے وہاں دفتر والے اوربعض اوقات وہ خود بھی پریشان تھے کئی دوست ان سے جدا ہوگئے تھے وہ واقعی ایک ایسا بیماریوں پریشانیوں اور الجھنوں کا مجموعہ بن چکے تھے کہ جسم اور دل بس بیمار ہی رہتا تھا بڑے بڑے دل کے ٹیسٹ کرائے۔ دماغ کے ٹیسٹ‘ نفسیاتی معالجین سے مسلسل ملاقات اور اب تو ان سے دوستی ہوگئی تھی لیکن جب سے یہ جوس تھراپی استعمال کی ایسے تندرست اور مطمئن ہوئے کہ آہستہ آہستہ تمام ادویات اور علاج ختم ہوتے گئے بس وہ ہر وقت ایک نئی امید کے ساتھ نئی زندگی اور نئی صحت میں داخل ہوئے اور خوب ہوئے۔ اکثر ماوں کا شکوہ ہوتا ہے کہ ہمارا بچہ کچھ کھاتا پیتا نہیں‘ صحت خراب رہتی ہے طبیعت بدحال اور چڑثراپن بہت زیادہ ہے۔ بچہ کھانے کا نام سن کر چڑ جاتا ہے۔ اگر بعض اوقات کھانا کھلا بھی دیا جائے تو الٹی کردیتا ہے یابدہضمی کے پاخانے کرنا شروع کردیتا ہے جسم اور چہرہ پیلا اور بے رنگت ہوتا ہے ایسے تمام بچوں کیلئے یہ جوس تھراپی نہایت لاجواب ہے وہ ہر وقت یہ جوس استعمال کریں۔ بچوں کو تھوڑا تھوڑا یہ جوس استعمال کرائیں۔ دن میں تین سے پانچ بار۔ نہایت لاجواب ٹانک ہے اور بہترین ساتھی ہے۔ایسی خواتین جو دل و دماغ کی کمزوری کو دور کرنا چاہتی ہیں یا جو خواتین اپنے چہرے کے حسن کو مزید نکھارنا یا پھر حسین ہونا چاہتی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ ہمارا جسم بھی بوڑھا نہ ہو طبیعت ہروقت پرسکون اور نہایت مطمئن رہے۔ جھریاں اور کمزوری قریب نہ آئے اعصاب اور کمر مضبوط ہو۔ نسوانی پرانی تکالیف ختم ہوجائیں خاص طور پر لیکوریا اور اندرونی سوزش وغیرہ تو ایسی تمام خواتین یہ جوس تھراپی استعمال کریں۔ ایک خاتون وقت سے پہلے بڑھاپے کی طرف مائل ہوگئیں گھر میں شوہر شوقین مزاج تھے۔ انہوں نے روز روز جھگڑنا شروع کردیا آخر ایک دن گھر سے نکال دیا۔ وہ خاتون میرے پاس وظیفہ لینے آئی میں نے اس کے حالات سن کر اسے وظیفہ دیا اور ساتھ یہ جوس تھراپی بتائی کہ نہایت توجہ سے کرنا شروع کردیں۔ اس خاتون نے پراعتماد طریقے سے یہ طریقہ شروع کیا چند ہی ہفتوں میں اثر ہوا اور چند ہی ماہ میں وہ پہچانی نہیں جاتی تھی کہ کیا یہ بھی وہی ہے۔ آخر میاں خود منا کر لے گیا۔ حتیٰ کہ گھر والوں نے جب مطالبہ کیا کہ ہمیں اس کا ساتھ خرچہ بھی چاہیے تو میاں نے خرچہ بھی دیا۔ قارئین! آج کل جوس تھراپی کا دور ہے تو پھر آپ کو ایسے جوس اور قدرتی جوس سے متسفید کیا ہے پانی زمین کا جوس‘ شہد پھلوں اور پھولوں کا جوس‘ کنو درختوں اور ہریالی کا جوس۔ کیا خیال ہے آپ کا ہمارا یہ نسخہ پسند آیا۔ آزمائیں اور دعائیں دیں۔ ٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 188 reviews.