Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

ناہموار راستہ خواب: میں نے دیکھا کہ میرے میاں جو کہ حقیقت میں اس دنیا میں نہیں ہیں‘ وہ جیسے موٹرسائیکل پر سوار کہیں جارہے ہیں میں انہیں چھت سے دیکھ رہی ہوں۔ میں کیا دیکھتی ہوں کہ جس راستے سے وہ جارہے ہیں وہ راستے بہت ہی ناہموار اور ٹیڑھے میڑھے سے ہیں۔ اسی راستے کے درمیان میں گندے پانی کا تالاب ہے اور وہ اس میں گرگئے ہیں۔ وہ اس میں سے نکلنے کی بہت کوشش کررہے ہیں لیکن ان سے باہر نہیں نکلا جارہا اور وہ جیسے نیچے کو دھنستے ہی چلے جارہے ہیں پھر وہ ڈوب جاتے ہیں۔ میں وہیں سے انہیں دیکھ رہی ہوں۔ پھر میں کیا دیکھتی ہوں کہ جیسے میرے جیٹھ‘ اب وہ بھی اس دنیا میں نہیں ہیں۔ نماز کیلئے جارہے ہیں اور انہوں نے بہت سفید کپڑے پہن رکھے ہیں انہیں اس بات کا بھی نہیں پتا کہ ان کا بھائی باہر ڈوب گیا ہے۔ وہ جب اسی راستے سے گزرتے ہیں تو وہ اسی گندے پانی میں چھلانگ لگا کر اپنے بھائی یعنی میرے میاں کوموٹرسائیکل سمیت ہی نکال کر سائیڈ پر رکھ کر واپس گھر میں آتے ہیں اور جب وہ گھر کی چھت پر آتے ہیں تو انہوں نے جو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے وہ اب ان کے جسم پر نہیں ہیں۔ اس کی جگہ انہوں نے دھوتی پہن رکھی ہے۔ اچانک ان کو چکر آتے ہیں تو میں ان کو سہارا دے کر چارپائی پر لٹاتی ہوں۔ دروازے پر کوئی دستک دیتا ہے تو میں دروازہ کھولتی ہوں تو میرے میاں کھڑے مسکرا رہے ہوتے ہیں میں ان کو ہنستا دیکھ کر بھاگنے کیلئے مڑتی ہوں تو وہ مجھے کہتے ہیں کہ میرے پاس رکو گی نہیں تو میں یہ کہہ کر بھاگ جاتی ہوں کہ اندر بھائی جان (میرے جیٹھ) آئے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (انیلہ رمضان‘ لالہ موسیٰ) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے شوہر اور آپ کے جیٹھ مرنے کے بعد اچھی حالت میں نہیں ہیں لہٰذا آپ ان کو نفلی عبادات و صدقات ہدیہ کرکے ثواب پہنچائیں۔ ہاتھ کی لکیریں خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے ہاتھ کو پھیلاتی ہوں تو ہتھیلی کے اوپر انگوٹھے کے پاس ایک سیدھی لکیر ہے اس کے پاس دو تین چھوٹے چھوٹے ستارے ہیں اور ان کے درمیان کچھ گول اور چوکور قسم کے نشان ہیں۔ تعبیر: آپ کا خواب بہت مبارک ہے اور آپ کو اپنے خاندان کے حوالے سے دو تین بڑی اچھی خبریں جلد ہی ملیں گی۔ نیز مالی خوشحالی کا بھی اشارہ ہے۔ (سائرہ‘ شرقپور) بند آنکھیں خواب: میں یہ خواب اکثر دیکھتی ہوں کہ میں کسی اجنبی جگہ پر موجود ہوں۔ میرے اردگرد بہت سے لوگ ہیں میری آنکھیں بند ہیں اور مجھے کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔ لوگ مجھ سے باتیں کرتے ہیں‘ کوئی اپنے پاس بلاتا ہے یا کوئی چیز پکڑانے کیلئے کہتا ہے تو میں انہیں بالکل نہیں بتاتی کہ مجھے نظر نہیں آرہا بلکہ میں ٹٹول ٹٹول کر یا ہاتھ پھیلاتے ہوئے سارے کام کرتی ہوں۔ میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی کو پتہ نہ چلے کہ مجھے نظر نہیں آرہا۔ اس دوران میں بہت مضبوطی سے بند اپنی آنکھیں کھولنے کی بہت کوشش کرتی ہوں مگر میری آنکھیں تھوڑی سی کھلتی ہیں اورپھر بند ہوجاتی ہیں۔ کافی زیادہ وقت گزرنے کے بعد میری آنکھیں پوری طرح کھل جاتی ہیں اور میں بہت سا فاصلہ طے کرچکی ہوتی ہوں۔ اس کے بعد میں بہت خوش ہوتی ہوں کہ کسی کو پتہ بھی نہیں چلا اور مجھے نظر آنا بھی شروع ہوگیا۔ (مائرہ‘ ایبٹ آباد) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کی ضرورت سے زیادہ اعتماد کرنے کی عادت آپ کو نقصان سے دوچار کردیگی۔ لہٰذا ہر معاملہ کو اچھی طرح سوچ سمجھ کر طے کیا کریں اور بلاضرورت بھروسے کی عادت کو ترک کردیں۔ تعلیمی مشکلات خواب: میں اکثر خواب میں اپنے سکول کی دسویں کلاس میں ہوتی ہوں جس میں وہی ٹیچر اور کلاس کی وہی لڑکیاں ہیں جن کے ساتھ میں دسویں کلاس میں پڑھتی تھی۔ میں کافی سال پہلے میٹرک کرچکی ہوں مگر بار بار مجھے یہ خواب آتا ہے کہ میں اس کلاس میں ہوں اور پڑھ رہی ہوں یا سکول جانے کیلئے تیاری کررہی ہوں کبھی مجھے سبق نہیں آرہا ہوتا۔ (ر۔سندھ) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو تعلیم کے حوالے سے بعض رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ آپ بعد نماز فجر 150بار ”یَاعَلِیمُ‘ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ مصنوعی بجلی خواب: میں دیکھتا ہوں کہ میں اور میری والدہ بیٹھے ہوئے ہیں۔ والدہ مجھے کہتی ہیں کہ بازار سے سامان خرید کر لائو تو میں انکار کردیتا ہوں تو والدہ مجھے کہتی ہیں کہ تو نے S سے شادی کرنی ہے تو سامان لاکے دے۔ میں کہتا ہوں ٹھیک ہے پھر ہم دونوں ہنستے ہیں۔ پھر منظر بدلتا ہے میں دیکھتا ہوں کہ بارش ہورہی ہے میری دکان کے مین سوئچ میں بارش کا پانی جارہا ہے اور آگ بھی نکل رہی ہے۔ روڈ پر پانی بھرگیا ہے۔ میری دکان کے سامنے بجلی والوں کی دکان ہے (حقیقت میں بھی دکان آمنے سامنے ہے) جو روڈ پر پانی ہوتا ہے اس میں بجلی ہوتی ہے اور میرا چھوٹا بھائی مجھے پکار رہا ہے تو سامنے والے کا لڑکا کہتا ہے کہ تو بھاگ جا۔ تو میرا بھائی کہتاہے مجھے میرا بھائی بچائے گا۔ پھر منظر بدلتا ہے میں دیکھتا ہوں کہ میرے چھوٹے بھائی کو برائون کلر کے سانپ نے کاٹ لیا ہے۔ میری والدہ نے بھی خواب میں دیکھا کہ اسے سانپ نے کاٹ لیا ہے اور میرا چھوٹا بھائی نانا کے گھر گیا ہے اور وہاں کھیلتے ہوئے بے ہوش ہوگیا اور میری نانی رو رہی ہے۔ (حقیقت میں بھی میں نے اپنی دکان پر سانپ کا بچہ مارا تھا) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ حرام ذریعہ آمدنی سے خود بھی بچیں اور اوروں کو بھی بچانے کی کوشش کریں۔ خود بھی نیک اعمال اختیار کریں اور دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دیں۔ یہی منصب تمام اولیاءاللہ کا رہا ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ کسی متبع سنت اللہ والے سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کریں۔ اور دینی کتب کا بغور مطالعہ کریں۔ ٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 198 reviews.