Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ریٹھہ بتائے ستر فائدے (اخترعلی شاہ)

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

آج ہم آپ کو ریٹھہ کی بے حد حیرت انگیز فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔ پیٹ سے زہریلے مادے اور پیٹ کے کیڑے مارنے میں ریٹھہ کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ریٹھہ جگر کو طاقت دیتا ہے۔ ہاضمہ تیز کرتا ہے۔ درد گردہ‘ ہیضہ‘ یرقان‘ ریح اور درد رحم‘ بخار وغیرہ میں اس کا استعمال مفید ہے۔ ریٹھہ کے یوں تو بے شمار حیرت انگیز فوائد ہیں۔ ہم چند کا ذکر کرتے ہیں۔ سوزاک کیلئے سوزاک کے بگڑے ہوئے مریض جن کو زخم ہوگئے ہوں۔ پیشاب کے ساتھ پیپ آرہی ہو پیشاب درد اور جلن کے ساتھ آرہا ہو اور مریض شدت درد سے بے حال ہورہا ہو اس کیلئے نعمت ہے۔ یہ لاجواب تحفہ ہے معمولی سمجھ کر نظرانداز نہ کیا جائے۔ نسخہ: ریٹھہ کا چھلکا تین تولہ‘ الائچی خورد ایک تولہ۔ تیاری: دونوں چیزوں کو باریک کرلیں اور چھوٹے کیپسول بھرلیں۔ استعمال: سوزاک کے بگڑے ہوئے اور شدید خارش کے مریض صبح نہار منہ ایک چھوٹا کیپسول دہی کی ملائی دو چمچ اور ایک پاو دہی کے پانی کے ساتھ اور ایک کیپسول شام کو استعمال کریں۔ تیسرے دن ہی واضح فرق پڑنا شروع ہوجائے گا۔ مرض زیادہ شدید ہو تو ایک ماہ ورنہ 15دن لازمی استعمال کریں۔ پرہیز: تیزمرچ‘ مصالحے‘ گرم اشیائ‘ ترش اشیاءگوشت اور مرغن اشیاءسے پرہیز کریں۔ دودھ دہی کا استعمال لازمی کریں۔ دماغی امراض میں سردرد کی بے شمار اقسام ہیں جن کو یاد رکھنا بھی کسی درد سر سے کم نہیں۔ دماغ میں جمے ہوئے ریشے‘ بلغم کے اخراج کیلئے اور آدھے سر کے درد کیلئے مختلف قسم کی نسوار استعمال کی جاتی ہے۔ ٭ ریٹھہ کا چھلکا ایک تولہ‘ کشمیری پاٹھا ایک تولہ‘ دونوں کو باریک کرکے رکھ لیں۔ ضرورت کے وقت سنگھائیں ناک سے پانی بہہ کر سردرد ختم ہوجائے گا۔ ٭ ریٹھہ کا چھلکا دس تولہ‘ کشمیری پاٹھا ایک تولہ‘ کیسر کشمیری تین ماشے سب کو باریک کرکے رکھ لیں دماغی کمزوری‘ سردرد اور زکام میں بے حد کارآمد ہے۔ ٭ تین رتی ریٹھہ کا چھلکا باریک کرکے دو تولے پانی میں خوب اچھی طرح حل کرلیں۔ سر کے جس طرف درد ہو اس کے دوسرے حصے کی ناک میں دو بوندیں ڈالیں اس سے آدھے سر کے درد کو فوری آرام آجائے گا۔ ریٹھہ کے دیگر فوائد ٭ریٹھہ خفیف مقدار میں کھلانے سے امراض باردہ کو فائدہ بخشتا ہے۔ معدہ اور ہاضمہ کو قوی کرتا ہے۔ پٹھوں کو قوت بخشتا ہے لیکن زیادہ مقدار میں کھلانے سے قے اور دست لاتا ہے۔ ٭مارگزیدہ کیلئے تریاق ہے۔ مارگزیدہ کو بقدر 3 ماشہ پانی میں پیس کر دو دو گھنٹے کے بعد پلانے سے تمام سمیت بذریعہ قے و اسہال خارج ہوجاتی ہے۔ ٭ اس کی گٹھلی کا مغز قوت باہ کیلئے مستعمل ہیں۔ ٭خناق میں باریک شدہ ریٹھہ کا سفوف پانی میں حل کرکے غرغرے کراتے ہیں۔ ٭اس کی چھال سے پنجاب کی عورتیں دانت صاف کرتی ہیں۔ ٭ریٹھہ خنازیری غدد پر سرکہ میں پیس کر لگاتے ہیں۔ پانی پیس کر سعوط کرنے سے چھینکیں آکر شقیقہ کو آرام ہوجاتا ہے۔ ٭ریٹھہ نافع صداع و شقیقہ ہے۔ بیرونی طور پر جالی‘ جاذب اور لاذع ہونے کی وجہ سے اس کو پیس کر برص‘ بہق وغیرہ میں ضماد کرتے ہیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 204 reviews.