بواسیر کے مسوں کیلئے
50 گرام غیرمدبر کچلہ لے کر ایک پائو روغن ارنڈی میں جلالیں۔ پھر تیل چھان لیں رات کو مسوں پر چند دن لگائیں تمام خشک ہوجائیں گے۔ اور مجلوق کو طلا کردیں تندرست ہوجائے گا۔
٭٭٭٭٭
اکسیر معدہ
املی، آلو بخارا، انار دانہ، ہر ایک پچاس گرام ایک کلو پانی میں بھگودیں صبح مل چھان کر شربت بنالیں کھانا کھانے کے بعد دو چمچ لیں۔ بہت ہی مجرب اور اکسیر ہے۔
(محمد یونس قادری‘ ٹنڈوآدم‘ سندھ)
٭٭٭٭٭
چند سوفیصد مجرب نسخے
ایک بچہ پاخانہ کرتے وقت کانچ (یعنی) ریکم نکالتا تھا پہلی خوراک سے ہی ٹھیک ہوگیا جس کا علاج ڈاکٹر نہیں کرسکتے تھے۔ ایک شخص میرے پاس آیا کہنے لگا تمام ڈاکٹرز ہار گئے ہیں میری بچی کی عمر 4 سال ایک ماہ ہے خونی پیچش آرہے ہیں رکنے کا نام نہیں لیتے۔
ایک مریض جو کہ تیس سال کا تھا کہنے لگا دھات اور بار بار پاخانہ جو کہ تھوڑا آتا ہے ان سب کو میں نے (بیدانہ) یعنی بہی کا مربہ استعمال کرنے کیلئے کہا سب تندرست ہوگئے۔ 4 ماہ کی بچی کے دانت نہیں تھے اس کیلئے چار چمچ پانی اور ایک چمچ شیرہ بیدانہ ملا کر تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد آدھا چمچ پلانے سے فوراً دست رک گئے۔
ایک نسخہ میں نے خونی بواسیر والی عورت کو بتایا کہ جامن کی گٹھلی پیس کر صبح نہار منہ ایک چونڈی پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ وہ عورت بالکل ٹھیک ہوگئی۔
(عبدالمجید بھٹی‘ بورے والا)
٭٭٭٭٭
شہد سے بال لمبے کریں
شہد اور روغن گیلانی ملا کر ایک لئی سی بنالیں اور بالوں کی جڑوںمیں لیپ کردیں اور کوئی دو گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے سر کے بالوں کو دھولیں یہ عمل روزانہ ایک ماہ تک کریں۔
باغات کا خالص شہد قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کلو اور 330 گرام کی لاجواب پیکنگ میں دستیاب ہے۔
330 گرام کی پیکنگ صرف 200/- روپے۔
ایک کلو: 600/- روپے۔
شہد کے مزیدحیرت انگیز فوائد کے لئے ادارہ ”عبقری“ کی ”شہد کی کرامات“ کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔
٭٭٭٭٭
ادویات اور کتابیں منگوانے والے
ایک خط لکھیں یا فون کریں‘ کتاب/ دوائیVP بذریعہ ڈاک آپ کے پاس ہوگی رقم دے کر کتاب/ دوائی ڈاکیا سے حاصل کریں۔
نوٹ: بعض احباب جلدی کرتے ہیں‘ مستعد سٹاف ناانصافی یا کسی کو نظرانداز نہیں کرتا‘ باری آنے پر پارسل جلد کیا جاتا ہے۔
آرڈر کیلئے صرف اسی نمبر کو ڈائل کریں۔
042-37597605
٭٭٭٭٭
دم والے شہد کا کمال
السلام علیکم حکیم صاحب! میری شادی کو کافی عرصہ بیت چکا ہے لیکن میں اولاد سے محروم ہوں۔ میں نے اپنے ٹیسٹ کروائے تو میرے جرثومے ناہونے کے برابر تھے۔ پھر مجھے کسی نے آپ کا بتایا ۔ میں نے ماہنامہ عبقری کے دفتر سے آکر دم والا شہد لیا ۔ ابھی میں نے صرف ایک ہی کورس استعمال کرنے کے بعد اپنے ٹیسٹ دوبارہ کروائے تو میرے جرثومے 32% سے بڑھ کر 60% ہوگئے ہیں۔ (غلام سرور‘ فیصل آباد)
٭٭٭٭٭
سفوف معدہ و دماغ
سونف ایک پائو ‘ دھنیا خشک آدھا پائو ‘ مرچ سیاہ آدھا چھٹانک‘ بادام ایک چھٹانک‘ چینی 5 یا 6 چھٹانک۔ صبح و شام کھانے کے بعد ایک چمچ پانی کیساتھ کھائیں۔ انشاءاللہ معدہ اور دماغ کے تمام امراض سے نجات مل جائیگی۔(حکیم اللہ‘ دیرپائین)
٭٭٭٭٭
بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری
مایوس‘ لاعلاج‘بے اولاد ازدواجی جوڑے کہ جن کے مردوں میں نقص ہو‘ا ن کیلئے حکیم صاحب کی طرف سے دم کیا ہوا شہد کلام الٰہی کے فیضان سے معطر قیمتی تحفہ۔ تفصیلات کیلئے عبقری کے دفتر خط بمع جوابی لفافہ بھیج کر ایک بروشر منگوائیں جس میں آپ کو عام ملنے والی سستی سبزی کا حیرت انگیز استعمال کہ جس سے اب تک بے شمار جوڑے اولاد نرینہ کی دولت سے فیض یاب ہوچکے ہیں اور اس بروشرمیں موجود سالہا سال سے آزمودہ روحانی عمل کاتحفہ کہ اس روحانی عمل کی تاثیر آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ ساری دنیا پھر کر تھک ہار کر آنے والوں نے بھی جب یقین اور اعتماد سے اس کو اپنایا‘ اللہ تعالیٰ نے ان کے آنگن کو اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خرید لیں۔ باقی تفصیلات اور روزانہ استعمال کیلئے ایک مختصر دوائی شہد کے ہمراہ ملے گی۔نوٹ:دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد دم کیا ہوا شہد لے جائیں۔مرض کی نوعیت کے مطابق کم از کم3، 5یا 6 ماہ استعمال کریں۔(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفااللہ عنہ)
٭٭٭٭٭
لکنت کیلئے
پھٹکڑی سفیدہ سفوف کرلیں اور متاثرہ مریض جب سورہا ہو اس کے منہ میں ایک ماشہ پھٹکڑی سفوف ڈال دیں۔ تقریباً ماہ سے ڈیڑھ ماہ استعمال کروائیں۔ اللہ کے فضل سے یقینی فائدہ ہوگا۔ (محمدعلی انصاری‘ کوئٹہ)
٭٭٭٭٭
سرسوں کے تیل کا کمال
میں نے سرسوں کے تیل پر 1001 بار سورہ کافرون دم کی ہے۔ اب میں یہ تیل لوگوں/ مریضوں کو استعمال کراتا ہوں۔ الحمدللہ میں نے یہ تیل جس کسی کو بھی مالش کیلئے دیا اللہ ان کو شفا دے رہا ہے۔ (محمدادریس‘ ایبٹ آباد)
٭٭٭٭٭
آنکھوں کے درد کا علاج
آنکھوں پر خالص دودھ کی بالائی کسی کپڑے پر رکھ کر باندھ دیں اس دوران آنکھیں کم ازکم پانچ گھنٹے بند رکھیں‘ آنکھوں کے ہرمرض کی شفاءاس میں ہے۔ (حکیم مرزا منور بیگ)
٭٭٭٭٭
ایجنسی ہولڈر حضرات کی شکایات کا ازالہ
ایجنسی ہولڈر حضرات کو رسالہ‘ کتابیںیا ادویات ملنے میں پریشانی یا مشکلات ہوں یا اس کی بہتری کیلئے کوئی تجویز ہو تو اپنے فون نمبر کے ساتھ عبقری کے پتے پر تفصیلاً لکھیں۔ ازالہ کیا جائے گا۔ ( ادارہ)
٭٭٭٭٭
شوگر کا علاج
ھوالشافی: کلونجی‘ دارچینی‘ اندڑ جو تلخ‘ بادام گری‘ بھنے ہوئے چنے تمام چیزیں 100 گرام لینی ہیں۔
ترکیب: ان پانچ چیزوں کو گرائنڈ کرکے ایک چھوٹی چمچ روزانہ نہار پیٹ اور اگر شوگر زیادہ ہو تو بڑی ایک چمچ استعمال کریں۔یہ نسخہ راولپنڈی میں ایک دکاندار شوگر کیلئے مفت دیتا ہے اور بہت سے لوگ اس سے مستفید ہوئے ہیں۔
٭٭٭٭٭
دو انمول خزانے کی برکت
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک ٹیچر ہوں ہر مہینے بینک جانا ہوتا ہے تنخواہ کے سلسلے میں وہاں ایک لیڈی ورکر بھی ہوتی ہے ایک دن یونہی باتوں باتوں میں وہ بتانے لگی کہ میرا بیٹا دس سال کا ہوگیا ہے مگر اتنی پڑھائی کرتی ہوں آگے کوئی امید نہیں ہورہی۔ میرے پرس میں انمول خزانے کی ایک کاپی ہر وقت موجود رہتی ہے۔ میں نے وہ انمول خزانے اس کو گفٹ کیے اور پڑھنے کا طریقہ بھی بتا دیا۔ پھر کچھ عرصہ بینک جانا نہ ہوا۔ کافی مہینوں کے بعد مجھے کسی اور نے بتایا کہ وہ امید سے ہے اور بہت خوش ہے۔ مجھے اندازہ ہوگیا کہ اس نے انمول خزانے پڑھے ہونگے آخر کافی عرصے کے بعد میری اس سے ملاقات ہوہی گئی کیونکہ وہ چھٹی پر چلی گئی تھی۔ میں نے بے تاب ہوکر اس سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ آپ کے انمول خزانے پڑھنے کے صرف ایک ماہ بعد ہی اللہ نے میرے اوپر کرم کردیا اور اللہ نے اس کو ایک نہیں بلکہ دو بچوں سے نوازا اور وہ بہت خوش تھی۔اس نے دو انمول خزانے کو بہت توجہ اور محنت سے پڑھا اور اللہ نے اس پر کرم کردیا۔ محترم حکیم صاحب میں نے آج تک جب بھی کسی کو انمول خزانے پڑھنے کیلئے دئیے ہیں سب پر ہی اللہ نے اپنا خصوصی کرم کیا ہے۔
(صفورا سلطانہ‘ لالہ موسیٰ)
٭٭٭٭٭
ہائی بلڈ پریشرکیلئے گراں قدر تحفہ
اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ”فشاری“ ایک لاجواب حیرت انگیز ذود اثر دوا ہے ۔اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔
قیمت:200/-روپے علاوہ ڈاک خرچ
ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟ اس کیلئے ماہنامہ عبقری کی گراں قدر کتاب ”ہائی بلڈپریشر کا سائنسی روحانی علاج“ پڑھنا نہ بھولیں!
٭٭٭٭٭
عبقری آپ کے شہر میں
کراچی: رہبر نیوز ایجنسی اخبارمارکیٹ، 0333-2168390۔ پشاور: اطلس نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-9595273۔ راولپنڈی: کمبائنڈ نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 051-5505194۔ لاہور: شفیق نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 042-7236688۔ سیالکوٹ: ملک اینڈ سنز ریلوے روڑ، 0524-598189 ملتان:ادارہ اشاعت الخیر ملتان، 0322-6748121۔ رحیم یار خان: امانت علی اینڈ سنز، 068-5872626۔ خانیوال: طاہر سٹیشنری مارٹ۔ علی پور: ملک نیوز ایجنسی، 0333-7684684۔ ڈیرہ غازی خان: عمران نیوز ایجنسی، 064-2017622۔ جھنگ: حافظ طلحہ اسلام صاحب، جامعہ عثمانیہ سیٹلائٹ ٹاﺅن 0314-3401441۔ حاصل پور: اسلام الدین خلجی لاری اڈا حاصل پور 0622-442439۔ درگاہ پاکپتن: مہرآباد نیوز ایجنسی ساہیوال روڑ پاکپتن 0333-6954044۔ کلور کوٹ: محمد اقبال صاحب، حذیفہ اسلامی کیسٹ ہاﺅس۔ مظفرگڑھ:مولانامحمد یوسف الحبیب نیوز ایجنسی، 0333-6031077۔ گجرات: خالد بک سنٹر مسلم بازار، 0333-8421027۔ چشتیاں: حافظ اظہرعلی ، مین بازار چشتیاں 0300-6989035۔ شورکوٹ کینٹ:حبیب اللہ ندیم مکتبہ اسلامیہ والے، 0302-7296211۔ بہاولپور:ابومعاویہ، قاسمی نیوز ایجنسی 0333-6367755 بوریوالہ: سید شیح احمد شہید تحصیل والی گلی 0300-7591190۔ وہاڑی: فاروق نیوز ایجنسی ٹھینگی کالونی، 0333-6005921۔ بھیرہ شریف: شیخ ناصر صاحب نیوز ایجنٹ، 0301-6799177۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ: حاجی محمد یسیٰن جنگ نیوز ایجنسی 0462-511845۔ ملک نوید نیوز ایجنسی 0333-6870706۔ وزیر آباد:شاہد نیوز ایجنسی، 0345-6892591۔ ڈسکہ: نایاب نیوز ایجنسی، 0300-6430315۔ حیدرآباد: الحبیب نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-3037026۔ سکھر:الفتح نیوز ایجنسی مہران مرکز، 071-5613548۔ کوئٹہ: خرم نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0333-7812805 حضرو: خواجہنعیم پنسار سٹور حضرو ضلع اٹک، 0301-5514113۔ اٹک شہر: ظفراقبال مکتبہ مقصود احمد شہید 0321-5247893۔ میلسی: امتیاز احمد صاحب نیو شوکت کلاتھ ہاﺅس، 0321-7982550۔ خان پور: چوہدری فقیر محمد صاحب، انیس بک ڈپو، 068-5572654۔ واہ کینٹ: حبیب لائبریری اینڈ سٹیشنری میلاد چوک، 0514-543384۔ فیصل آباد: ملک کاشف صاحب، نیوز ایجنٹ اخبار مارکیٹ، 0300-6698022۔بہاولنگر: المدینہ بکڈپو تحصیل بازار بہاولنگر 0333-6320766 صادق آباد: عاصم منیر صاحب، چوہدری نیوز ایجنسی، 068-5705624۔ قلعہ دیدار سنگھ: عطاءالرحمن مکہ مےڈیکل سٹور، سول ہسپتال قلعہ دیدار سنگھ، 0300-7451933۔ بھکر: ممتاز احمد، نیوز ایجنٹ چشتی چوک، 0300-7781693۔ کوٹ ادو: عبدالمالک صاحب، اسلامی نیوز ایجنسی، 0333-6008515۔ منڈی بہاﺅالدین: آصف مےگزین اینڈ فریم سنٹر 0345-5861514۔ احمد پور شرقیہ: بخاری نیوز ایجنسی، 0302-7768638 بنوں:امیر احمد جان 0333-9748847۔ نارووال: محمد اشفاق صاحب، باﺅجی نیوز ایجنسی ضیاءشہید چوک ظفروال۔ جہانیاں: حافظ نذیر احمد، جمال کالونی نزد تھانہ، 0333-7646085 گوجرانوالہ: رحمن نیوز ایجنسی، 0300-6422516 سرگودھا: احمد حسن، مدنی کیسٹ اینڈ جنرل سٹور مدنی مسجد سرگودھا،0301-6762480، چکوال: عمران فاروق، 0333-5778810۔ لیاقت پور: بدر نیوز ایجنسی مین بازار 0345-8709947۔ گوجرخان: الفلاح اسلامک نیوز ایجنسی 0332-5878032۔ تونسہ شریف: اسلامی کتب خانہ کالج روڈ 0345-2508728۔ خضرو: بلال خوشبو محل میزائل چوک 0314-2192166۔ ایبٹ آباد: آصف خلیل فریدی طیبہ بک سنٹر۔ میانوالی: نور سٹیمپ میکر 0333-9836818۔ کوہاٹ: عزیز نیوز ایجنسی 0922-511760۔مری: حمید برادرز مال روڈ 051-3411116۔ رائے ونڈ: محمد سلیم پاکستان نیوز ایجنسی 35390737۔ ساہیوال: مختاراحمد زمیندار نیوزایجنسی۔
٭٭٭٭٭
قارئین کے نام اہم اعلان
1۔الحمدللہ لاکھوں قارئین پڑھتے اور پھر لکھتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔تحریر پر اپنا موبائل یا فون نمبر ضرور لکھیں۔
2۔ ایڈیٹر کی کتابیں‘ رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہوں گے۔(ادارہ)
نوٹ: بعض قارئین اخبارات و رسائل سے تحریریں من وعن نقل کرکے اپنے نام سے ارسال کرتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہ کریں۔ ورنہ آئندہ ان کی قلمی تحریر بھی شائع نہیں کی جائیگی۔
اس ماہ کی موصول منتخب تحریریں
ملک محمدیعقوب‘ راولپنڈی۔ منظور احمد‘بہاولپور۔ ناصرہ پروین۔ محمدحبیب الرحمن نقشبندی‘ لاہور۔ مسزوحید ارشد‘ اسلام آباد۔ ڈاکٹرفیض الرحمن شاہ‘ سرگودھا۔ غلام محمد زیبی‘ پشاور۔ علی محمد‘ فیصل آباد۔ نصیراحمد‘ ایبٹ آباد۔ منسوب اختر‘ کراچی۔ عبدالغفور نقشبندی‘ بنوں۔عاشق حسین بٹ‘ راولپنڈی۔ ایم صادق ‘بلوچستان۔عبداللہ علی‘ چکوال۔
٭٭٭٭٭
سورئہ کوثر کا کمال
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پہلی بار گجرات میں آپ کے درس میں شریک ہوئی تھی اس کے بعد میں نے سورئہ کوثر کا وظیفہ کیا تھا جس کا مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا تھا۔ گھر میں بھی برکت اپنی آنکھوں سے دیکھتی تھی۔ روزانہ میری بنائی ہوئی چائے ایک دو کپ بڑھ جاتی تھی۔ اگر چار کپ چائے بناتی تو چھ کپ نکل آتے تھے۔ اس کا میں نے بار بار تجربہ کیا مگر بعد میں میرے شوہر آپ کی خدمت میں آئے تو آپ نے سورئہ فاتحہ کا وظیفہ بتایا تھا جو ایک خاص ترکیب سے پڑھنا ہے۔ (اہلیہ آصف‘ منڈی بہاوالدین)
٭٭٭٭٭
پیلے یرقان کا یقینی علاج
میرے بیٹے کو شدید بخار تھا وہ بخار اترتا ہی نہیں تھا ۔ ایک دن حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی میں اور میری ننداس کو ماڈل ٹائون اتفاق ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے گئے۔ انہوں نے میرے بیٹے کے ٹیسٹ کیے اور ہزاروں کے انجکشن اور ٹیسٹ لکھ دئیے۔ ہم نے ٹیسٹ کروا کرپتہ کروایا تو پیلا یرقان نکلا۔ پھر میری نند میرے بیٹے کو گھر لے آئی اور مجھے کہا کہ ایک پائو دودھ ایک پائو دہی اور ایک چمچ چینی ڈال کر مکس کرکے ایک چھوٹا چمچ میٹھا سوڈا بیٹے کے منہ میں ڈال کر اوپر سے دودھ دہی مکس پلا دیں۔ اللہ شافی اللہ کافی۔ صبح نہار منہ لینا ہے۔ پھر گھنٹے بعد لال انار کا جوس دیں ۔ پھر سارا دن گنڈیریاں اور مسمی اور دودھ سوڈا دیں۔ چھوٹے بچے کو صرف تین دن صبح نہار منہ دینا ہے۔ میرا بیٹا 14 سال کا ہے میری بیٹی کو بھی یرقان ہوا تو میں نے یہی کیا وہ ایک ہفتے میں ٹھیک ہوگئے۔ بڑے صبح شام خالی پیٹ یہ ایک چمچ میٹھا سوڈا‘ دودھ دہی کیساتھ ڈالکر کھائیں۔ایک ہفتے بعد ابلے چاول اور اوپر شلجم یا ٹینڈے ڈال کر کھلائیں۔ (مسز فریحہ عباس‘ لاہور)
٭٭٭٭٭
ہڈیوں کی تکلیف کیلئے
ہر عمر کے لوگوں کیلئے اس مصنوعی خوراک کے دور میں ہڈیوں میں تکلیف موجود ہے۔ لوگ ہزاروں روپے لگاتے ہیں ڈاکٹروں کے پاس چکر لگاتے ہیں اور پھر بھی روتے رہتے ہیں۔ میں ایسے تمام مریضوں کو دعوت دیتی ہوں یہ عمل کریں۔
روزانہ رات کو یا صبح نہار منہ ایک انڈا۔ اس پر بسم اللہ مکمل پڑھیں پھر اس پر یاقادر۔ یاقوی پڑھیں اور تھوڑا سا چھلکا ہٹا کر کچا انڈا نگل لیں۔ اس کے بعد ذائقہ کی تبدیلی کیلئے نمک یا چینی یا سونف یا الائچی لے لیں۔آپ کے اندر ایک ایسی طاقت آئے گی آپ حیران ہونگے اور دانتوں کو جوفرحت نصیب ہوگی کہ اخروٹ بادام توڑ کر کھالیں گے۔ میرے بزرگوں کے اس فارمولے کو اور کلام الٰہی کو آزمائیے اور مجھ ناچیز کو دعائوں میں یاد رکھئے گا۔(ڈاکٹر ایم اے کاظمی)
٭٭٭٭٭
عرش الٰہی کے سائے میں
حضرت علامہ سخاوی رحمة اللہ علیہ رحمتہ اللہ علیہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد مبارک نقل کرتے ہیں کہ تین آدمی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے عرش کے سائے میں ہوں گے جس دن اس سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔
-1 وہ شخص جو کسی مصیبت زدہ کی مصیبت ہٹائے۔
-2 جو میری سنت کو زندہ رکھے۔
-3 وہ شخص جو میرے اوپر کثرت سے درود بھیجے۔
(حاجی ایوب اسلم‘لیہ)
٭٭٭٭٭
سوزا ک کا علاج
لال سفید 20 گرام‘ پھٹکڑی سفید 20 گرام‘ سنگ جڑا 10 گرام‘ ضفردور6 ماشہ۔ پھٹکڑی کو لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر گرم کریں جب وہ پانی ہوجائے تو اس میں سنگ جڑ تھوڑا تھوڑا ڈالتے جائیں جب پھٹکڑی پھول جائے تو اسے نیچے اتار کر اس میں باقی ادویہ ڈال کر سفوف بنالیں۔ 2 ماشہ دودھ کی لسی سے استعمال کریں۔ جس مریض کو بھی دیا اسی کو شفاءہوئی ہے۔ ایک مریض کو 30 سال کا سوزاک تھا خون آتا تھا 3 خوراکوں سے ہی آرام آگیا۔
٭٭٭٭٭
طاقت کیلئے
جن کا مزاج گرم ہوان کیلئے چلاس کے ایک حکیم بابا کا یہ نسخہ ہے میں نے آج تک تقریباً40 مریضوں کو یہ نسخہ استعمال کروایا وہ سب کے سب ٹھیک ہوگئے۔ ھوالشافی: بالنگو آدھی چمچی ایک پائو دودھ میں ڈال دیں اور ایک گھنٹے کے بعد استعمال کریں۔ کم از کم 40 دن۔ (عبدالرحمن قریشی)
٭٭٭٭٭
کیا آپ نے روحانی پھکی استعمال کی؟
آپ کا رسالہ بہت ہی اچھا ہے میں نے اس میں سے دیکھ کرآپ کے دفتر سے روحانی پھکی منگوائی۔ اس کے اتنے اچھے رزلٹ سامنے آئے کہ ہم حیران ہوگئے۔ جوڑوں کے درد میں میرے ابو کو اتنا افاقہ ہوا ہے۔ گیس میں بھی مفید ہوئی ہے‘ میرے ابو بتاتے ہیں پہلے نماز میں اٹھنے بیٹھنے میں اتنا مسئلہ ہوتا تھا لیکن اب بغیر کسی تکلیف کے سکون سے نماز پڑھ کر ذکر واذکار کر لیتے ہیں۔ ابو نے اپنے کارخانے میں جتنے لوگوں کو معدے کی تکلیف‘ پیٹ میں گیس تھی ان کو روحانی پھکی دی۔ ایک ابو کے دوست جو لاٹھی لیکر چلتے تھے ان کو دوائی دی تو انہوں نے کچھ عرصہ دوائی استعمال کی اب وہ لاٹھی کے بغیر چلتے ہیں۔ بہرحال جن لوگوں نے یہ دوئی استعمال کی ہے فائدہ ہی ہوا ہے۔ (ام مسفرہ )
٭٭٭٭٭
عبقری کی ادویات آپ کے شہر میں
علاج معالجے کے سلسلے میں ادارہ کا کوئی نمائندہ مقرر نہیں‘ ادارہ کسی قسم کے نفع نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
نوٹ: اعتماد سے صرف عبقری ہی کی ادویات خریدیں۔
لکھی ہوئی قیمت سے زیادہ ہرگز ادا نہ کریں۔
اٹک: علمی بک ڈپو مدنی چوک۔ 057-2602020‘ 0333-5531571 ۔مکتبہ ظفراقبال بالمقابل مسجد لوہاراں اٹک شہر 0321-5247893 اٹک شہر۔باغ آزادکشمیر: بلال میڈیکل سٹور W/S روڈ 0313-5619880۔ 0333-8402844۔اُگی ضلع مانسہرہ:خان محمد شالیمارسوئٹس۔0300-2753463۔بہاولنگر: المدینہ سٹیشنرز تحصیل بازار۔ 0333-6320766 ۔ بہاولپور: ابومعاویہ، قاسمی نیوز ایجنسی 0333-6367755۔پشاور: شاہ ہومیو اینڈ ہربل سٹور بخاری کالونی‘ گل بہار کالونی نمبر3۔ 0333-9161237 ۔ٹانک: صوفی سنز یونانی میڈیسن کمپنی نزد سول ہسپتال301-8790927- 0963511209۔ جھنگ: غلام قادر ہراج محلہ فاروق آباد بھکر روڈ گلی نمبر 1 نزد نیو عیدگاہ جھنگ صدر 0333-6756493 حیدرآباد: محمداقبال قریشی فلیٹ نمبر10صدف کمپلیکس بلمقابل پریس کلب صدر 0300-3790255۔راولپنڈی: اسلامیہ ٹریڈرز بالمقابل باٹا منی پرائس شاپ بوہڑ بازار چوک کالج روڈ۔ 0333-5648351۔ ڈھڈیال آزادکشمیر: الجمال اسلامی کتب و کیسٹ ہائوس ۔0302-5898995۔ ڈیرہ اسماعیل خان: خواجہ ٹریڈرز اسٹریٹ نمبر5 دکان نمبر3 محسود مارکیٹ 0966-710887۔سرگودھا:میاں احمد حسن صاحب مدنی کیسٹ والے مدنی مسجد فیکٹری ایریا سرگودھا 0301-6762480۔ فیصل آباد: نورکلاتھ سنٹر نزد مسجد نور ڈگلس پورہ گلی نمبر 13 ۔ 0300-6684306۔کنگری ضلع لورالائی:ھوالشافی کلینک مسجد روڈ 0828-601084۔ کنڈیارو: ماشاءاللہ پیسٹی سائیڈ گورنمنٹ ہائی سکول روڈ 0300-3215348 ۔کراچی: عبقری اکیڈمی ضیاءالقرآن والی گلی اردو بازار ایم اے جناح روڈ 0300-3218560۔ کوئٹہ: غزنوی کتب خانہ قندھاری بازار 081-2824617۔گجرات: غوثیہ گفٹ سنٹردکان نمبر 2 کمیٹی مارکیٹ گجرات‘ 0302-6292132۔ گوجرانوالہ: شافی دواخانہ: برانچ نمبر1 چوک کچا فتومنڈ‘ ڈیرہ گجراں بالمقابل مسجد فاروق اعظم کمشنر روڈ۔برانچ2۔مین بازارکشمیر کالونی گوجرانوالہ کینٹ۔ 0300-6453745۔ ملتان: ادارہ اشاعت الخیر بیرون بوہڑ گیٹ اردو بازار۔ 0322-6748121۔ منڈی بہائوالدین: حذیفہ دواخانہ نزد اقبال ماڈل ہائی سکول بلمقابل حنفیہ مسجد سکول محلہ بازارمنڈی بہائوالدین۔ 0345-6810615۔ مظفرگڑھ: محمدیوسف الحبیب نیوز ایجنسی 0333-6031077۔میلسی: امتیاز احمد نیو شوکت کلاتھ قائداعظم روڈ۔ 0321-7982550۔
٭٭٭٭٭
خطرات سے حفاظت
السلام علیکم محترم حکیم صاحب!خانقاہ سراجیہ کندیاں سے خطرات سے حفاظت اور دشمنوں کو دوست بنانے کا عمل مجھے پڑھنے کو ملا۔ بندہ نے یہ عمل کیا تو میرا مسئلہ صرف چند دنوں میں ہی حل ہوگیا۔ وہ عمل یہ ہے: پانچ مرتبہ درود شریف اول و آخر ۔ سورئہ قریش 11 مرتبہ صبح شام پڑھنی ہے۔(عطاءالرحمن‘ ازخانوخیل)
٭٭٭٭٭
جسم کی طاقت کیلئے
خشخاش‘ بڑی کشمش‘ بادام ہم وزن لیکر کوٹ لیں‘ دو کپ پانی ڈال کر ابالیں ایک کپ رہنے پر اتار لیں۔ چھان کر رات کو سوتے وقت پی لیں۔ جسم کی طاقت کیلئے نہایت مجرب نسخہ ہے۔ (محمد یونس قادری‘ٹنڈوآدم سندھ)
٭٭٭٭٭
بغیر خرچ پیچش کا علاج
لیموں اور شکر کی سکنجبین بنا کر پلادیں اگر گرمی ہو تو دن میں تین مرتبہ‘ تین دن کیلئے۔ سردی میں 10 بجے دن۔ 2 دن میں انشاءاللہ شفاءہوگی۔ (جام اللہ وسایا‘ ہیڈراجکاں)
٭٭٭٭٭
”طبی تجربات و مشاہدات“ کتاب کی کرامات
محترم جناب حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں ماہنامہ عبقری کا پرانا قاری ہوں۔ عبقری آپ کا اور ہم سب کا ہے۔ عبقری سے ہمیں روحانی اور طبی طور پر بہت فائدہ ہوتا ہے۔ حکیم صاحب میں نے آپ کی ساری کتابیں پڑھی ہیں۔سب بہت ہی زبردست ہیں لیکن ان میں سے ”طبی تجربات و مشاہدات“ کتاب نے مجھے فائدہ دیا ہے۔ اس کتاب میں ”خاص انداز میں سانس لیجئے بے پناہ قوت حاصل کیجئے‘ ‘ صفحہ 146 پر بتایا گیا ہے کہ روزانہ نماز فجر کے بعد سورج نکلنے سے قبل مشرق کی طرف منہ کرکے تیرہ بار سانس لیں۔“ حکیم صاحب نے میں نے اس مشق پر عمل کرنا شروع کردیا۔ شروع شروع میں میں سانس تھوڑی دیر تک روک سکتا ہے۔ اب کافی دیر تک سانس روک کر یہ مشق کرتا ہوں۔ اس سے میری بھوک بڑھ گئی ہے‘ قبض ٹھیک ہوگئی ہے‘ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھولتی تھی‘ اب نہیں پھولتی۔ بہت پھرتی آئی ہے۔ (صفدرالرحمن‘ ملتان)
٭٭٭٭٭
تنگدستی دور کرنے کا عمل
جو شخص یَاوَاسِعُ کی کثرت سے تلاوت کرےگا دین و دنیا کی دولت سے مالامال رہے گا۔ کبھی تنگدستی اور محتاج نہ ہوگا رزق کی کشائش کیلئے اس مبارک نام کو پانچ ہزار مرتبہ عشاءکی نماز کے بعد پڑھنا نہایت مجرب ہے۔(حافظ عبدالمجید‘ کراچی)
٭٭٭٭٭
ادارہ اشاعت الخیر اور عبقری
ماہنامہ”عبقری“ کی ایجنسی حاصل کرنے کیلئے ادارہ اشاعت الخیر اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ ملتان کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔(ادارہ کے پاس عبقری کی تمام ادویات بھی موجود ہیں)
061-4514929, 0300-7301239
٭٭٭٭٭
غصہ کے وقت درود شریف پڑھنا....!!!
غصہ ایک فطری عمل ہے ایک حد میں رہے تو نقصان نہیں لیکن حد سے بڑھ جائے تو دین اور دنیا کا نقصان ہوتا ہے۔ علمائے کرام نے فرمایا ہے کہ جب آدمی کو غصہ آرہا ہو اور اندیشہ ہو کہ غصہ میں کہیں آپے سے باہر ہوکر کوئی کام شریعت کے خلاف نہ ہوجائے یا کہیں زیادتی نہ ہوجائے یا غصہ میں کہیں مارپیٹ تک نوبت نہ پہنچ جائے‘ اس وقت غصہ کی حالت میں درود شریف پڑھ لینا چاہیے۔ درودشریف پڑھنے سے انشاءاللہ تعالیٰ غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا‘ وہ غصہ قابو سے باہر نہ ہوگا۔
عرب کے لوگوں میں آج تک یہ روایت چلی آرہی ہے کہ جہاں کہیں دو آدمیوں میں کوئی تکرار اور لڑائی کی نوبت آگئی تو فوراً اس وقت ان میں کوئی یا کوئی تیسرا آدمی ان سے کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو اس کے جواب میں دوسرا آدمی درودشریف پڑھنا شروع کردیتا ہے بس اُسی وقت لڑائی ختم ہوجاتی ہے۔ دونوں فریق ٹھنڈے پڑجاتے ہیں اور دونوں کا غصہ ختم ہوجا
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 219
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں