حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا آسمان کی پیدائش سے دو ہزار سال پہلے اللہ تعالیٰ نے کتاب لکھی ۔اس کتاب میں سے دو آیتیں نازل فرمائیں جن پر اللہ تعالیٰ نے سو رہ بقر ہ کو ختم فرمایا ۔ یہ آیتیں جس مکان میں تین رات تک پڑھی جاتی رہیں شیطان اس کے نزدیک بھی نہیں آتا ۔
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص سو رة بقرہ کی آخری دو آیتیں کسی رات میں پڑھ لے تو یہ دونوں آیتیں اس کیلئے کافی ہو جائیں گی ۔ ٭حضرت شدّ ادبن اَوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جومسلمان بھی بستر پر جا کر قرآن کریم کی کو ئی سی بھی سورت پڑھ لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کے لئے ایک فرشتہ مقررفر ما دیتے ہیں ۔پھر جب بھی وہ بید ار ہو اس کے بیدار ہو نے تک کوئی تکلیف دہ چیز اس کے قریب بھی نہیں آتی ۔ ٭حضر ت ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص رات میں سو آیات کی تلاوت کرے وہ اس رات عبادت گزاروں میں شما ر کیا جائے گا ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 403
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں