Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شوال المکرم ! اجرو ثواب حاصل کرنے کا مہینہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

ایک روایت میں آتا ہے کہ جب عید کی صبح ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو بھیجتا ہے جو زمین پر اترتے ہیں اور وہ گلی کوچوں اور راستوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور بلند آواز سے کہتے ہیں جسے جن اور انسان کے سوا تمام مخلوق سنتی ہے، وہ کہتے ہیں، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت! اپنے پروردگار کی طرف آﺅ، وہ تمہیں عطائے عظیم دے گا اور تمہارے بہت بڑے گناہ معاف فرمائے گا اور جب لوگ عید گاہوں میں آجاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے، مزدوری کا بدلہ کیا ہے جب وہ اپنا کام مکمل کر لے؟ فرشتے کہتے ہیں اس کا بدلہ یہ ہے کہ اسے پورا اجر دیا جائے۔ تب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں تمہیں گواہ بناتا ہوں، میں نے ان لوگوں کے لیے اپنی بخشش اور رضا کو ان کا اجر بنایا ہے۔ عید کا دن حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اپنی عیدوں کو تکبیروں سے زینت بخشو، حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام کا ارشاد ہے کہ جس شخص نے عید کے دن تین سو مرتبہ سُبحَان اللّٰہِ وَبِحَمدِہ پڑھی اور مسلمان مردوں کی روحوں کو اس کا ثواب ہدیہ کیا تو ہر مسلمان کی قبر میں ایک ہزار انوار داخل ہوتے ہیں اور جب وہ مرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی قبر میں ہزار انوار داخل فرمائے گا۔ چھ روزے شوال کے مہینے میں چھ روزے رکھنے کا بہت زیادہ اجر و ثواب ہے۔ مگر یکم شوال کے دن روزہ رکھنا مکروہ تحریمی اور ناجائز ہے۔ اس لیے شوال کی دو تاریخ سے شروع کرے۔ (درمختار، طحطاوی) حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد چھ روزے شوال کے رکھے تو اس نے گویا ہمیشہ روزہ رکھا۔ (مسلم شریف) دورکعت نفل جو کوئی عید کے دن دو رکعت نفل نماز پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ الماعون اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو اس کو صدقہ فطر کا ثواب حاصل ہوگا۔ یکم شوال جو کوئی شوال کی یکم تاریخ کو نماز ظہر کے بعد آٹھ رکعت نفل دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پچیس پچیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر مرتبہ سبحان اللہ‘ ستر مرتبہ استغفار اور ستر مرتبہ یہ درود پاک پڑھے: ” اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیَ الاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلَہ وَ اَصحَابِہ وَبَارِک وَسَلِّمo تو بفضل باری تعالیٰ اس عمل کی برکت سے ستر حاجات دنیاوی اور ستر حاجات آخروی پوری ہوں گی اور اللہ تعالیٰ اس پر اپنا خصوصی فضل وکرم اور رحمت نازل فرمائے گا۔ چاررکعت نفل جو کوئی یکم شوال کی شب نماز عشاءکے بعد چاررکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ وہ دورکعت کرکے پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص‘ تین تین مرتبہ سورہ فلق اور تین تین مرتبہ سورہ ناس پڑھے پھر جب نماز مکمل کرکے فارغ ہوجائے تو ستر مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے انشاءاللہ تعالیٰ اس کو گناہوں کی معافی عطا ہوگی اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس کو توبہ قبول فرمائے گا اور اس کو نیکی کے کاموں کے کرنے کی توفیق بخشے گا۔ جہنم سے خلاصی جو کوئی یکم شوال کو نماز عشاءکے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اکیس اکیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور پھر نماز کی ادائیگی کے بعد نہایت توجہ و یکسوئی سے اکیس مرتبہ درود پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کیلئے جہنم کے دروازے بند ہوں گے اور جنت کے دروازے کھل جائیں گے اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے جنت میں جگہ عطا فرمائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 413 reviews.