نماز فجر کے فوراً بعد سورج نکلنے سے پہلے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم سومرتبہ پڑھنا اپنا معمول بنائیے۔
ڈاڑھ یا دانتوں کا درد ہو تو
سب سے پہلے درود شریف سات مرتبہ پڑھیں‘ پھر سورہ فاتحہ تین مرتبہ پڑھ کر ”بِسمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ اَسئَلُکَ بِعِزِّکَ وَجَلَالِکَ وَقُدرَتِکَ عَلٰی کُلِّ فَاِنَّ مَریَمَ تَلِدُغَیرَعَیسٰی مِن رُّوحِکَ وَکَلِمَتُکَ اَن تُشَفَّی مَابِفَاطِمَةِ بِنتِ خَدِیجَہ مِنَ الضَّرِّ کُلِّھَا۔“ اگر یہ کلمات یاد نہ ہوں تو آیت الکرسی پڑھ کر دم کردے۔ انشاءاللہ درد میں افاقہ ہوگا۔
درد سر کے خاتمے کیلئے
درود شریف پڑھنے کے بعد بِسمِ اللّٰہِ اَذھِب عَنھَا سُوئِ وَمَحشِہ بِدَعوَتِ نَبِیُّکَ الطِّیبُ المُبَارَکَ المَتِینُ عِندَکَ بِسمِ اللّٰہِ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کیا جائے انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ اگر یہ کلمات یاد نہ ہوں تو سورہ فاتحہ اور آیت الکرسی تین تین بار پڑھ کر دم کردینے سے بھی آرام آجائیگا۔ اگر پہلی بار دم سے پورا آرام نہ آئے تو پندرہ بیس منٹ کے وقفہ سے پھر دم کریں اور پھر اسی طرح پندرہ بیس منٹ کے وقفہ کے بعد تیسری بار دم کریں۔ انشاءاللہ درد سر سے نجات مل جائیگی۔
فقراور تنگی معاش سے نجات کیلئے
نماز فجر کے فوراً بعد سورج نکلنے سے پہلے سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمُ سومرتبہ پڑھنا اپنا معمول بنائیے۔ انشاءاللہ اس کی معاشی حالت تبدیل ہوجائے گی اور کاروبار میں برکت آئے گی۔ اس عمل کو معمول بنائے رکھیں۔
سفلی جادو اور ٹونے کا علاج
درود شریف گیارہ مرتبہ پھر سورہ توبہ کی آخری آیات لقد جاءسے وھوالعظیم تک اور سورہ بقرہ کے آخری رکوع کے ساتھ سورہ اخلاص معوذ تین پڑھ کر مریض پر دم کرے ۔(صفحہ 280)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 418
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں