محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں عبقری کی 2007ءسے مستقل قاری ہوں‘ حکیم صاحب! میرا ذاتی مشاہدہ ہے عبقری کیلئے کہ یہ زندگی کے ہر معاملہ میں بہت مدد دیتا ہے میں نے گمشدہ شخص‘ جانور یا چیز کیلئے ایک عمل عبقری سے کیا۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ میرا بھائی جس کی عمر اب اٹھارہ سال ہے۔ جب چودہ سال کا تھا تو گھر سے چار ماہ غائب رہا۔ پھر ہم سب گھر والوں نے بہت وظیفے کیے اور اعمال کیے اور اللہ کا کرنا کہ وہ چار ماہ بعد بہت مشکل سے ملا۔ اس کے بعد وہ 2009ءمیں گھر سے لڑ کر لاہور چلا گیا جب میرے والدین نے مجھے بتایا تو میں بہت پریشان ہوئی کہ میرا جوان بھائی کہیں غصے میں غلط کاموں میں نہ پڑ جائے۔ بہت منتیں کیں مگر وہ واپس نہ آیا اور فون بھی بند کردیا اور ہمیں یہ بھی نہ پتا تھا کہ وہ اب کہاں ہے۔ حکیم صاحب پھر میرے ذہن میں عبقری کا خیال آیا سارے عبقری کنگھالے مگر پریشانی میں نہ کچھ سمجھ آرہا تھا نہ نظر آیا۔
پھر زیادہ پریشانی ہوئی کہ بہت دفعہ گمشدہ کیلئے پڑھا تھا مگر آج کیوں نہیں مل رہا۔ پھر اللہ تعالیٰ سے خلوص دل سے دعا کی کہ مجھے کچھ مل جائے اور آپ یقین کریں حکیم صاحب کہ سارے پرانے عبقری بستر پر کھلے پڑے تھے اور 2009ءکے ایک عبقری کا صفحہ کھلا سامنے تھا کہ کوئی انسان یا حیوان بھاگ جائے یا گم جائے تو سورہ لقمان (پارہ 21) کی آیت نمبر 16اٹھتے بیٹھتے پڑھیں اور حکیم صاحب میں نے اشراق کی نماز کے بعد یہ آیت بار بار پڑھی۔
یقین کریں کہ میں پڑھ کر تھوڑی دیر کیلئے لیٹی ہی تھی کہ مجھے خیال آرہا تھا کہ شاید میرا بھائی واپس آرہا ہے اور میرے گھر آنے کیلئے اس کے پاس پیسے نہیں ہیں اور واقعی تھوڑی دیر بعد میرا بھائی واپس آگیا اور بتایا کہ میں لاہور سے ریل گاڑی پر آیا ہوں اور آگے آنے کیلئے میرے پاس پیسے نہیں تھے اور پیدل آیا ہوں۔ لیکن اس پڑھنے کیلئے خلوص نیت بہت ضروری ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 446
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں