ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔ (آئندہ حلقہ کشف المحجوب11ستمبر بروز اتوار کو ہوگا) یہ کتاب لاکھوں لوگوں کی ہدایت کا ذیرعہ بنی۔ دو انگریز تھے جنہوں نے اس کا انگلش کا ترجمہ پڑھا۔ وہ ترجمہ پڑھ کے مسلمان ہوگئے۔ یہ 1929ءکے بعد کی بات ہے۔ پھر وہ ہندوستان آئے۔ اب ایمان کی تکمیل‘ اعمال کی تکمیل کیلئے کسی رہبر کی ضرورت تھی۔ ایک کا نام رکھا گیا شہید اللہ اور دوسرے کا نام فرید اللہ۔ ایک درویش تھے سید محمد ذوقی شاہ صاحب رحمة اللہ علیہ بہت اللہ والے تھے ان کے ہاتھوں بیعت ہوئے۔ ایک جو شیخ شہید اللہ رحمة اللہ علیہ تھے وہ برصغیر کی گرمی برداشت نہ کرسکے وہ تو وصال فرماگئے اور جو شیخ فرید اللہ رحمة اللہ علیہ تھے سخی حسن قبرستان کراچی میں ان کی تربت ہے وہ صرف کشف المحجوب پڑھ کر مسلمان ہوئے تھے۔ ولایت توحید یہ ہی باقی رہ سکتی ہے ولایت کرامات توحید ہے اور حفاظت توحید ہے اور جو توحید ہے وہ یہ ہے کہ جو میرے اللہ جل شانہ کے حقوق ہیں اور جو اللہ کا مقام ہے اس کو کم نہیں کرنا اور جو سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ہے اس کو بڑھا کر رب نہیں بنانا۔ رسالت یہ ہے کہ اللہ پاک نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مقام دیا ہے اسے کم نہیں کرنا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے جیسا نہیں بنالینا۔ پیر علی ہجویری رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں اے طالب حق! آ میں تجھے ایک پیغام بتاتا ہوں ساری کائنات کے بھید کا مقام یعنی یہ جتنی کہکشائیں ہیں‘ جتنے اجرام فلکی ہیں‘ جتنے آسمان ہیں‘ جتنے سیارے ہیں‘ جتنے ارضی اور آسمان کے جتنے نظام ہیں اور مخلوقات کی جتنی طبیعت ہیں ان سب میں اسرار الٰہی کا حجاب ہے ان سب میں تو رب کی تلاش کرسکتا ہے ان حجابات کو کھول اور پردے ہٹا ان سب میں تجھے رب ہی رب نظر آئے گا۔ فرمانے لگے جس نے رب کو پانا ہے وہ صرف آسمان کو دیکھ کر رب کو پاسکتا ہے۔ اگلی بات جو اہم ہے وہ یہ کہ اگر تو ان چیزوں کے اندر جائے گا تو رب کو تلاش کرے گا اور اگر ان کو اپنے اندر ڈال دے گا تو شرک میں مبتلا ہوجائے گا۔ نوٹ جیب میں ہے تو ”ضرورت ہے“ ہے نوٹ دل میں ہے تو دنیا آگئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں