Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قدرت کا بیوٹی بکس، آپ کے گھر میں (انتخاب: محمد عرفان علی، لاہور)

ماہنامہ عبقری - فروری 2008ء

بیوٹی پارلرز میں مختلف کیمیائی اجزا پر مشتمل یہ ماسک بکثرت استعمال ہوتے ہیں جبکہ قدرتی اجزاءسے تیار ماسک گھر میں آسانی سے بن سکتے ہیں اور بہت مفید بھی ثابت ہوتے ہیں۔ خوبصورت جلد حاصل کرنے والوں کے لیے خصوصی تحریر حسن بخش لیپ اسے آج کل ” فیس ما سک “ کہا جاتاہے ۔ بیوٹی پا رلرز میں مختلف کیمیا ئی اجزا پر مشتمل یہ ماسک بہ کثرت استعمال ہوتے ہیں جب کہ قدرتی اجزا سے تیار ما سک ،گھر میں آسانی سے بن سکتے ہیں اور بہت مفید بھی ثابت ہوتے ہیں ۔ ان کے استعمال سے جلد میں ایک نئی جان پڑ سکتی ہے ،کیل مہاسے دور ہوتے ہیں، جلن اور سوزش سے نجات مل جاتی ہے ۔ جلد کی خشکی دور کی جا سکتی ہے اور مردہ جلد کے خلیا ت دورکر کے جلد بحال اور جھریاں دور کی جا سکتی ہیں ۔ ما سک لگا نے کے لیے ضرور ی ہے کہ (1 ) ما سک لگانے سے پہلے آپ اپنے با ل پیچھے کر کے ان پر کو ئی کپڑا باندھ لیں تا کہ بال اور کپڑے محفوظ رہیں۔ (2 ) ما سک لگا نے سے پہلے چہرہ اچھی طرح صاف کر یں۔ (3 ) لیپ یا ماسک کو خاصا گاڑھا ہو نا چاہیے تا کہ اس میں شامل اشیا جلد پر اچھی طر ح لگ جائیں ، لیکن اتنا گاڑھا بھی نہ ہو کر نو چ کر نکالنا پڑے ۔ ما سک آنکھوں اور ہو نٹو ں پر نہ لگے۔ (4 ) ما سک کو چہرے پر 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے اچھی طر ح دھو لیں اور یہ یا د رکھیں کہ پا نی سے دھونے کے بعد جلد خشک ہو سکتی ہے ، اس لیے چہرے پر جلد کو نم رکھنے والی کوئی شے مثلا ً عرقِ گلا ب میں شامل گلیسرین کی چند بوندیں لگا لیں ۔ قدرتی لیپ ان سے فائدے کے لیے ضروری ہے کہ تا زہ پھل اور سبزیا ں حاصل کی جائیں ۔ یہ بھی ضروری ہے کہ انہیں قدرتی کھا د دی گئی ہو ۔ انہیں اچھی طر ح دھو لینا بھی ضروری ہے ، کیو ں کہ ان پر کیڑے ما ر دوائیں وغیرہ بھی چھڑکی جا تی ہیں ۔ یہ قدرتی لیپ چو ں کہ بہت جلد خرا ب ہو جاتے ہیں ، اس لیے درکا ر مقدار میں ہی تیار کر نے چاہئیں ۔ ان کی تیاری بھی مشکل نہیں ہو تی۔ اپنے با ور چی خانے کا جائزہ لیں تو ان میں سے کئی چیزیں مثلا ً دہی ، انڈے او رشہد گھر میں ہی مل جائیں گے بلکہ روز آنے والے کئی پھل اور سبزیا ں بھی حسن کے نکھارنے میں کام آسکتی ہیں۔ کیلا حسن بخش پھلو ں میں کیلے کا بڑا اہم مقام ہے ۔ حیا تین سے بھر پور یہ پھل جلد اور با لو ں کے لیے بہت مفید ثابت ہو تا ہے۔ اس میں کیلیں اور داغ دھبے دور کرنے کی بھی بڑی صلاحیت ہوتی ہے۔ چھیلنے کے بعد کیلا بھوری رنگت اختیار کر لیتا ہے ۔ جس سے اس کی تا ثیر ختم نہیں ہوتی ۔ کیلا ہمیشہ بے دا غ لینا چاہیے ۔ جلد کی خشکی کے لیے جلد کی خشکی دور کر کے اسے تر وتا زہ رکھنے کے لیے کھانے کا ایک چمچہ کیلے کا گو دا ایک چائے کا چمچہ شہد ملا کر اچھی طر ح ایک جان کرکے چہرے کی صاف کی ہوئی جلد اور گر دن پر لگائیں ۔ آنکھیں محفوظ رہیں ۔لیپ لگانے کے 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ اور گر دن دھو لیں ۔ خشک با لو ں کے لیے با لو ں کے لحاظ سے کیلے کے گو دے میں بادام کا تیل اتنا ملا ئیں کہ ذرا پتلا سا لیپ بن جائے جو بالو ں اور ان کی جڑوں پر لگانے کے لیے کا فی ہو ۔ اسے لگانے کے بعد سر کو پلاسٹک کی ٹوپی یا تھیلی سے ڈھک کر اوپر سے تولیہ لپیٹ لیجئے۔ اس کا ہفتے میں ایک با ر استعمال کافی ہے ۔ پپیتا وسطی امریکہ کا یہ پھل برصغیر میں صدیو ں سے استعمال ہو رہا ہے ۔ ہا ضمے کی بہتری کے علا وہ اس میں موجو د اہم غذائی اجزا صحت اور توانائی کا سامان مہیا کر تے ہیں ۔ اس میں ہا ضم خمیر ( انزائم ) خوب ہو تے ہیں ، اس لیے جلد پر اس کے لیپ سے مر دہ خلیا ت بڑی عمدگی سے دور کیے جا سکتے ہیں اور کیلیں ، دا غ دھبے بھی دور ہو سکتے ہیں۔ اس طرح جلد نکھر جاتی ہے ۔کھر دری جلد سے نجا ت کے لیے دو چائے کے چمچے پکے پپیتے کا گو دا چھی طرح گھوٹ لیجئے اور اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اچھی طر ح ملا کر اسے چہرے اور گر دن پر لیپ کر کے 15 منٹ بعد دھو لیں اور موئسچرائزر لگا لیں ۔ دھبو ں اور کیلو ں کے لیے پپیتے کے گو دے میں شہد کی جگہ بغیر با لا ئی کا دہی ملا کر لگائیں یہ لیپ آنکھو ں اور ہونٹوں پر نہ لگے۔ 15 منٹ بعد گرم پانی سے دھو لیں ۔ پھولی آنکھو ں کے لیے آنکھ کے اطرا ف کی جلد پھو ل گئی ہو تو آنکھیں بند کر کے اس کے پتلے پتلے قتلے پھولی ہوئی جگہ پر رکھ کر 5 منٹ بعد گرم پانی سے دھو لیں ۔ کھردری جلد کے لیے پکے پپیتے کے چھلکے کا اندرونی حصہ پورے جسم پر ملیں ۔ اس سے دوران خون بھی تیز ہو گا ۔ 15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔ سیب اس میں پائے جانے والے خمیرات (انزائمز ) میں جلد کے مر دہ خلیا ت اور بیکٹریا دور کر کے جلد نکھارنے کی صلا حیت ہو تی ہے ۔ اس سے گومڑیا ں ، پھنسیاں اور کیلیں دو رہو جا تی ہیں ۔ سیب کے لیپ سے جلد کی تیزابیت بحال ہو جاتی ہے اور وہ چھوت و سرا یت ( انفکیشن ) سے محفو ظ رہتی ہے ۔ جلد کے ریشو ں کو سیب میں مو جو د حیا تین الف ( وٹا من اے ) اور ج ( سی ) سے غذائیت ملتی ہے اور وہ بڑھتے اور اپنی مرمت و اصلا ح کر تے ہیں ۔ ملی جلی یعنی خشک و چکنی جلد کے لیے سیب کا گو دا بقدر ضرورت جلد پر لگا کر 20-15 منٹ بعد اچھی طرح دھو کر مو ئسچرا ئزر لگائیں ۔ کیل،مہاسوں کے لیے سیب کی پتلی قاشیں کا ٹ کر تھوڑے سے پانی میں دھیمی آنچ پر گلا کر نرم گودا سا بنا کر ٹھنڈا ہونے کے بعد چہرے پر لگا لیں ۔ 15منٹ بعد دھو لیں۔ بالوں کی خشکی کے لئے دو کھا نے کے چمچے گرم پانی میں سیب کا رس( دو کھا نے کے چمچے) ملا کر سر پر ملیں اور 10 منٹ بعد سر دھو دیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 یا 3 مر تبہ کریں ۔ دھوپ کا اثر دھو پ سے جھلسی ہوئی جلد کے لیے سیب کی قاشیں متاثرہ حصے پر رکھیں ۔ اس سے ٹھنڈک پڑ جائے گی اور ورم بھی کم ہو جائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 254 reviews.