Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی وظائف اور میرے انوکھے تجربات (ثمینہ طارق، گارڈن ٹاﺅن لاہور)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر بہت محنت کرتے ہیں‘ دن رات کام میں دل لگا کر‘ جس کی بھی نوکری کرتے ہیں پوری ایمانداری سے کرتے ہیں مگر کہتے ہیں نماز کیلئے جیسے کوئی میرے ہاتھ پیر باندھ رکھتا ہے‘ دل چاہتا ہے مگر جسم ساتھ نہیں دیتا‘حکیم صاحب میرے شوہر کوئی بھی کام کرتے ہیں شروع میں تو وہ بہت اچھا ہوتا ہے اور جیسے ہی ہم ذرا سٹینڈ لینے لگتے ہیں اچانک کوئی مشکل آجاتی ہے اور سارا کاروبار ٹھپ ہوجاتا ہے اور ہم پھر آسمان سے زمین پر آجاتے ہیں۔ بہرحال ناممکن تو کچھ بھی نہیں‘ مجھے اللہ کی ذات سے امید ہے اوراعمال پر یقین ہے کہ ایک دن میں ضرور کامیاب ہوجائونگی اور وہ نمازی بن جائینگے اورعزت ہوگی اور اللہ اپنے گھر کا دیدار نصیب کرائیں گے‘ میرے مرد کو بھی اللہ سکون دے گا۔ اس نے اپنے بندے کو ناحق نہیں پیدا کیا وہ آزمائش بھی صبر والوں ہی سے لیتا ہے یہ سب میں آپ ہی سے سنتی ہوں اور ریسرچ میں رہتی ہوں اور مشاہدہ بھی کیا ہے۔ آپ نے مجھے جو وظیفے دئیے تھے ان کی وجہ سے میرے بہت سے کام بہت جلد ہوئے جن میں پہلا وظیفہ: یَاحَلِیمُ یَاعَلِیمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیمُ تھا جو جلد ہی بدل گیا۔ دوسرا وظیفہاَللّٰھُمَّ اِنَّکَ مَلِیک مُّقتَدِر مَّاتَشَائُ مِن اَمرِیَّکُونَ تھا۔ جس کے سوا لاکھ پر اللہ نے مجھے اولاد جیسی نعمت سے نوازا۔ میرے شوہر کو نیا کام ملا۔ ولادت آسانی سے ہوئی۔ جوہر شفاءمدینہ کی کرامات سامنے آئی۔ سانس پھولنے لگتا تھا‘ سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتی تھی‘ نماز میں جھک نہیں سکتی تھی‘ ریڑھ کی ہڈی میں بے حد تکلیف تھی مگر دو مہینے سے یہ تمام بیماریاں اور تکالیف دور ہوگئیں ہیں۔ جب سے بیٹی پیدا ہوئی تو جیسا چاہا ویسا پایا۔ میں نے سوچا کہ نام آپ کی پسند کا ہو اللہ سے دعا کی اور آپ نے نام تجویز کیا بے حد خوشی ہوئی جس کا اندازہ میں آپ کو لکھ کر نہیں بتاسکتی۔ مگر زندگی میں ہمیشہ آزمائش تھی۔ اس لیے پیدائش کے دو سال بعد میرے شوہر گرفتار ہوگئے‘ پھر تنگیاں‘ پھر کاروبار ختم‘ سب کچھ تباہ ہوگیا۔ تیسرا وظیفہ: فَقُطِعَ دَابِرُ القَومِ الَّذِینَ ظَلَمُووَالحَمدُو لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِینَ (سورہ انعام 45) اس وظیفہ کی کثرت کی برکت سے میرے شوہر کو رہائی ملی جو کام مہینے سے نہ ہورہا تھا وہ آٹھ دن میں ہوگیا۔ فقروفاقہ کی نوبت آگئی تھی‘ قرضہ پر قرضہ چڑھتا جارہا تھا‘ اللہ نے اس وقت قرضہ حسنہ دلوا دیا اور ان کے والد صاحب جو اپنے بیٹے کو پریشان رکھنے میں مطمئن ہیں‘ خود تہجد گزار ہیں‘ تفسیر قرآن ترجمہ پڑھتے ہیں مگر 25-26 سال سے انہوں نے اپنے بیٹے کو پوچھا تک نہیں۔ بہرحال سورہ انعام کی کثرت کی برکت سے میرے سسر نے باقاعدہ ہماری مدد کی اور اسی وظیفہ کی برکت سے ہمیں جوہرٹائون میں دکان مل گئی۔ کچھ عرصہ تو دکان بہت اچھی چلی‘ مگر ہائے قسمت 70,80 ہزار کا سامان ڈالنے کے بعد کچھ عرصہ بعد گاہک نہ آتا تھا۔ دو مہینے کے بعد دکان کا کرایہ پڑ گیا تو خالی کرانے کی نوبت آگئی اور خوب ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور دکان خالی کردی اورپھر نہایت ہی تنگی اور فاقے شروع ہوگئے۔ پھر آپ کے در پر آئی تو آپ نے بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیر والا وظیفہ دیا۔ اس وظیفے کی برکت سے تین ماہ بعد کراچی میں کام ملا۔ حالانکہ میں کراچی میں اپنے شوہر کو بھیجنا نہیں چاہتی تھی۔ مگر حالات ہی اتنے خراب تھے۔ مجھے اس وظیفے اور فائدہ یہ ہوا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی میری ماں کا علاج کراچی میں ہورہا تھا میرے سب بہن بھائی ملنے چلے گئے لیکن میں نہ جاسکی تھی کیونکہ کاروبار ہی نہیں تھا۔ پھر اللہ نے کاروبار کے ذریعے سبب بنایا اور میں بھی اپنی والدہ سے ملنے چلی گئی۔ اللہ نے اپنی شان کریمی دکھائی اور دل چاہا کہ اللہ کے در پر سجدے کے بعد آپ کا شکریہ ادا کروں کہ آپ نے کیا کمال کا وظیفہ دیا ہے کہ ہر کام ابھی صرف 5000 کی تعداد پر ہی بنتا جارہا ہے ابھی تو سوا لاکھ کرنا ہے اللہ انشاءاللہ ہدایت بھی دے گا۔ اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ میری ماں کو شفاءکاملہ نصیب فرمائے اور میرے والد کو بے قرضہ اور بے محتاج رکھے اور ان کی بھی دکھ تکلیفیں دور کرکے اپنے گھر کی خوشیاں بہاریں نصیب فرمائے اور میرے حالات بھی مستقل ٹھیک ہوجائیں اللہ ہماری آزمائش بھی ختم کردے اور میرے شوہر کو بھی کاروبار برکت والا نوازے اور ہدایت نصیب کرے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 543 reviews.