محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں کیسے آپ کا شکریہ ادا کروں کہ آپ جیسا رہبر مجھے ملا۔ آپ کی محبت اور رہنمائی میں اللہ کے مجھ پر بہت کرم ہوئے ہیں کہ جن کا میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ واقعی ہی اعمال والی زندگی نے میری پوری زندگی ہی بدل دی۔ میں نے اپریل 2010ءمیں آپ کے تسبیح خانے پر آپ کا پہلا درس سنا جو کہ میرا کزن مجھے آپ کے تسبیح خانے پر لایا۔ اللہ کریم اس کو جزائے خیر دے۔ اس سے پہلے زندگی ویران تھی‘ نہ کوئی اعمال‘ نہ نماز نہ تسبیح کا پتا تھا۔ گناہ ہی گناہ تھے۔ نہ آخرت کا پتہ تھا‘ نہ دین کا پتہ تھا۔ ہاں خیال ضرور آتا تھا کہ اللہ کریم نے زندگی کی ہر خواہش پوری کی ہے بس اللہ کوئی نیک کام لے لیں تاکہ اس کو اور اس کے حبیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو منہ دکھا سکوں۔ میں تو اپنے آپ کو دنیا کا سب سے زیادہ حقیر اور گنہگار سمجھتا ہوں کیونکہ میں امت اور غیرمسلمانوں کیلئے صرف اور صرف دعا کرتا ہوں۔ ان کو روک نہیں سکتا اتنی استطاعت نہیں ہے کہ میں ان کے آگے ہاتھ جوڑوں کہ اللہ کے واسطے اعمال والی زندگی پر آجائو ‘کیونکہ میں سوچتا ہوں کہ مجھ سا بندہ کہ جس کی زندگی میںگناہ ہی گناہ ہیں‘ وہ تسبیح پکڑ سکتا ہے‘ اللہ اللہ کرسکتا ہے تو باقی لوگ تو مجھ سے ہزار درجے افضل ہیں۔
محترم حکیم صاحب ایک خوشی کی بات یہ بھی ہے کہ اللہ کے فضل سے آپ کی دعائوں سے اور آپ کے بتائے ہوئے اعمال سے اللہ کریم نے مجھے میری اوقات سے زیادہ رزق دیدیا ہے۔ محترم حکیم صاحب مجھے ملازمت مل گئی ہے۔ سعودیہ میں ایک ہسپتال میں 4000 ریال میں جو کہ پاکستانی 91000 بنتا ہے۔ اکائونٹس کی نوکری ہے۔ آپ کو پتا ہے کہ میں پاکستان میں بینک کی ملازمت کرتا تھا اور جس دن میں نے بینک کی ملازمت چھوڑ دی تھی اس دن میں نے توبہ کرلی تھی کہ آج کے بعد کبھی اس طرح کی ملازمت نہیں کروں گا۔ بس یہ اسی توبہ کا اور اعمال کا اجر ہے کہ اللہ کریم نے میری مدد کی۔حکیم صاحب میں آپ کے بتائے ہوئے ہر عمل کو یقین توجہ کیساتھ کرتا ہوں اور اللہ مجھے اس کا فوری اجر دے دیتا ہے اور میرے اب سالوں سے اٹکے ہوئے کام ہورہے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں